خبروں کی کہانی

انسانی حقوق و جمہوری رپورٹ میں درج مخدوش ممالک کی پیش رفت

وزارت خارجہ نے 27 ملکوں کے بارے میں جو سالانہ انسانی حقوق رپورٹ میں مخدوش قرار دئیے گئے تھے، پیش رفت جاری کی ہے جو اپریل سے جون 2013ء کی سہ ماہی پرمحیط ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
In Aleppo, Karm al Jabal. This neighborhood is next to Al Bab and has been under siege for 6 months, 4 March 2013. Credit: Basma.

In Aleppo, Karm al Jabal. This neighborhood is next to Al Bab and has been under siege for 6 months, 4 March 2013. Credit: Basma.

انسانی حقوق و جمہوری رپورٹ 2012ء موجود ہے اور یہ اہم امور پر ان ملکوں کے بارے میں برطانیہ کی انسانی حقوق پالیسی اور خدشات کو ظاہر کرتی ہے جہاں وزارت خارجہ کو انسانی حقوق کی پامالیوں کے باب میں سب سے زیادہ تشویش ہے.

ہر تین ماہ بعد ہم ان مخدوش ممالک کے بارے میں تازہ ترین جائزہ شائع کرتے ہیں تاکہ ان ملکوں میں ہونے والے انسانی حوق کے اہم واقعات اوران پر برطانیہ کے اقدامات سامنے آسکیں۔اس کے علاوہ جیسا کہ سکریٹری خارجہ نے 15 اپریل 2013ء کو اعلان کیا تھا , جو ملک اس رپورٹ میں کیس اسٹڈی کے طور پر پیش کئے گئے تھے ان کی سال کے دوران مانیٹرنگ کی جائے گی اور جو تبدیلی کی راہ پر تھے ان کا ہرچھ ماہ بعد جائزہ لیا جائے گا.

یہ رپورٹ پارلیمنٹ، این جی اوز اورعوام کوانسانی حقوق پر ہمارے کام کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے شائع کی جاتی ہے.

مزید معلومات

اپریل سے جون 2013ء کے دوران ان ممالک کی صورتحال کے بارے میں پڑھئیے اور تبصرہ کیجئیے افغانستان, بیلا روس, ، برما, چین, کولمبیا, کیوبا, جمہوری عوامی کوریا, جمہوری عوامی کانگو, اریٹریا, فیجی, ایران, عراق, اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقے, لیبیا, پاکستان, روس, سعودی عرب, صومالیہ, جنوبی سوڈان, سری لنکا, سوڈان, شام, ترکمانستان, ازبکستان, ویتنام, یمن زمبابوے.

پڑھئیے، پرنٹ کیجئیے اور تبصرہ کیجئیے انسانی حقوق و جمہوری وزارت خارجہ رپورٹ 2012ء:

ٹوئٹر پر: @FCOHumanRights ہیش ٹیگ #hrdreport

شائع کردہ 18 July 2013