پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کا 20 ویں عالمی یوم آزادئی صحافت پربیان

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے عالمی یوم آزادئی صحافت پر صحافیوں کی جرآت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Secretary William Hague

Foreign Secretary William Hague

انہوں نے آج کہا:

ہم سب ان نڈرصحافیوں کے احسانمندہیں جودنیا بھر میں جبرکا شکارممالک اورتنازعات سے دوچارعلاقوں میں رپورٹنگ کے لئے قید، زخمی یا ہلاک ہونے کا خطرہ مول لیتے ہیں۔ دنیا بھرسے روزانہ خبروں کے ہم تک پہنچنے کے بہاؤ کو معمول سمجھ لینا بہت آسان ہے۔ لیکن کئی افرادان خبروں کو ہم تک پہنچانے کے لئے بے شمار خطرات مول لیتے ہیں۔ صرف اس سال کے پہلے چارماہ میں ہی 14صحافی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن میں سے نصف شام میں ہلاک ہوئے۔ میری دلی ہمدردیاں ان کےاہلخانہ اوردوستوں کے ساتھ ہیں۔میں ان’ عوامی صحافیوں’ کو بھی خراج تحسین پیش کرتاہوں جن کی بڑھتی ہوئی تعداد سوشل میڈیا پران واقعات کے بارے میں زمینی حقائق پیش کرتے ہیں جو دوسرے ممالک میں پیش آتے ہیں اوراس کے نتیجے میں دباؤاوردھمکیوں کا سامنا کرتے ہیں۔

مزید معلومات

سکریٹری خارجہولیم ہپیگ ٹوئیٹر پر @WilliamJHague و فیس بک

ہماراصفحہ اردومیں ٹوئیٹرپرUKUrdu@

فیس بک

اسٹوری فائی

شائع کردہ 3 May 2013