خبروں کی کہانی

عالمی اسلامی اقتصادی فورم کا حصہ بنئیے

برطانیہ 29 سے 31 اکتوبرتک اسلامی دنیا سے باہر پہلے عالمی اسلامی اقتصادی فورم (WIEF) کا انعقاد کررہا ہے.

This news article was withdrawn on

This content is no longer current as it relates to an event that has passed.

London skyline at dusk

عالمی اسلامی اقتصادی فورم فاؤنڈیشن (WIEF)تنظیم کوالالمپورمیں قائم ہے جو اسلامی کانفرنس تنظیم کی کاروباری کانفرنس کے نتیجے میں ظہورمیں آئی۔ یہ سرکاری رہنماؤں، صنعتوں کے کپتانوں، اسکالروں اورعلاقائی ماہرین کو یکجا کرتی ہے تاکہ اسلامی دنیا میں اوراس سےباہرکاروباری شراکت داری کے مواقع پر بات چیت کی جاسکے.

عالمی اسلامی اقتصادی فورم(WIEF)کا انعقاد 2005 ء سے مختلف مقامات جیسے جکارتہ،اسلام آباد اورکویت میں ہرسال ہوتاآیا ہے۔اس کا ایک مقصدعالمی کاروباریوں میں مکالمے کا فروغ اور تعاون پیداکرنا ہےاس کے پیچھے یہ یقین کارفرما ہے کہ کاروباری شراکت داریوں سے اسلامی اور غیراسلامی دنیا کے مابین امن اور خوشحالی کے حقیقی پل تعمیر کئے جاسکتے ہیں.

عالمی اسلامی اقتصادی فورم(WIEF)میں اسلامی دنیا اوراس کے باہر سے وفود کی شرکت متوقع ہے جس سے برطانیہ کے تجارت اورسرمایہ کاری (UKTI’s) کی ترجیحی اعلی نمو کی مارکیٹوں کے نصف سے زائد اور (UKTI’s)کے اعلی مالیتی مواقع پروگرام کے تحت منتخب کئے گئے 30 سے زائد عالمی منصوبوں کی نمائندگی ہوتی ہے۔ عالمی اسلامی اقتصادی فورم(WIEF)نے کئی سربراہان مملکت کو شرکت کے لئے مدعو کیا ہے،جن رہنماؤں نے اب تک تصدیق کی ہے وہ ہیں:

  • عالمی اسلامی اقتصادی فورم(WIEF) فاؤنڈیشن کے چئیرمین تن موسی ہتم
  • ملیشیا کے وزیراعظم اورعالمی اسلامی اقتصادی فورم(WIEF) فاؤنڈیشن کے سرپرست دتو سری محمدنجیب تن عبدالرزاق
  • وزیراعظم ڈیوڈکیمرون
  • مئیر لندن بورس جانسن
  • برطانوی حکومت کے کئی وزرا

نواں (WIEF) ‘‘تبدل پزیر دنیا،نئے رشتے’’

نواں عالمی اسلامی اقتصادی فورم 29 سے 31 اکتوبر 2013ء کو ایکسیل لندن میں ہوگا۔ یہ پہلی بار ہے کہ یہ فورم اسلامی دنیا سے باہر کسی ملک میں منعقد کیا جارہا ہے.

فورم کا موضوع ‘‘تبدل پزیر دنیا،نئے رشتے’’ ہوگا تاکہ تیزی سے بدلتی دنیا میں سرحدوں کے آرپار قوموں کے بیچ ابھرتےنئے اقتصادی رابطے،مذاہب اور ثقافتوں کو گرفت میں لایا جاسکے.

برطانیہ کے لئے یہ ایک زبردست موقع ہے:

  • اسلامی مالیات کے لئے برطانیہ کو ایک عالمی مرکز کی حیثیت سے پیش کرنے کا
  • برطانیہ کی اقتصادی ساکھ کے فروغ اور تجارتی وسرمایہ کاری مواقع کے اظہارکے ذریعے برطانیہ میں روزگاراورترقی کی اولیت
  • شرکا مما لک کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات میں دو طرفہ اورکثیر طرفہ بنیادوں پراستحکام

برطانوی کاروباری پویلین

عالمی اسلامی اقتصادی فورم(WIEF) کے موضوع کو تقویت دینے کے لئے برطانوی ادارہ تجارت و سرمایہ کاری، برطانوی کاروباری پویلین میں تقاریب کا ایک سلسلہ ترتیب دے رہا ہے۔یہ سیشن اور ورکشاپس تازہ ترین کاروباری مواقع، مہارت اور اختراع کے حل پیش کریں گے جودرج ذیل شعبوں میں ہونگے:

  • تعلیم – جس میں انگریزی زبان اور کاروباری انگریزی کی تعلیم، خصوصی تعلیمی ضروریات، اعلی تعلیمی شراکت داریاں، ہنر کے فروغ اورنجی کاروباری اختراعات اور تعلیمی ٹیکنالوجی اورآن لائن تعلیم
  • مالیات- برطانیہ کی مہارت، اسلامی مالیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے لئے اسلامی مالیات کی سہولت کی ضرورت کوپورا کرسکتی ہے
  • طبی دیکھ بھال- جس میں غیر وبائی بیماریوں پرقابو پانے میں ترقی، اختراعات کے محرک میں پالیسی کا کردار اورذیابیطس اور کینسر جیسے امراض میں برطانیہ اور بیرونی ممالک میں دیکھ بھال کے نئےطریقوں پرعملدرآمد شامل ہے
  • شاندارشہر- جس میں برطانیہ کی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنا لوجی، سمارٹ ٹیکنالوجی اورماحولیاتی مہارت سے مستقبل میں کم کاربن شہروں کے قیام میں مدد مل سکتی ہے

برطانوی کاروباری پویلین کے لئےدستخط کرکے آپ عالمی اسلامی اقتصادی فورم(WIEF)کا تین روزہ رعایتی ٹکٹ 220 پاونڈمیں حاصل کر سکتے ہیں جس میں:

  • برطانوی کاروباری پویلین اور عالمی اسلامی اقتصادی فورم(WIEF) کے تین روزہ پروگرام میں داخلہ
  • اپنے شعبے میں 1000 سے زائدعالمی فیصلہ سازوں اور حل فراہم کرنےوالوں تک رسائی
  • تینوں دنوں میں نیٹ ورکنگ کے بہترین مواقع جس میں (WIEF)کاروباری ناشتے میں شرکت شامل ہے(بکنگ کی ضرورت ہوگی)
  • عالمی اسلامی اقتصادی فورم(WIEF) گالا ڈنر میں شرکت کی دعوت جو ملائیشیائی وزیراعظم، سربراہان مملکت اوران کے سینئیر وفود،سینئیر برطانوی وزرا اوردوسرے وی آئی پی مہمانوں کی طرف سے ہوگا۔

تین روزہ پروگرام میں شرکت نہ کرپانے والوں کے لئے ایک روزہ پاس دستیاب ہے.

برطانوی کاروباری پویلین میں اپنی دلچسپی کے اظہار کے لئے bbp@innovision.eu یافون کیجئیے3293 034 0207

شائع کردہ 25 September 2013