خبروں کی کہانی

جی ایٹ وزرائے خارجہ اجلاس

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ 10 اور11 اپریل کو جی ایٹ مالک کے وزرائے خارجہ سے لندن میں ہونے والے اجلاس میں اپنی پالیسی ترجیحات پربات چیت کریں گے ۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
G8 Foreign Ministers' Meeting

Foreign Secretary William Hague will host his counterparts from the G8 countries

جی ایٹ وزرائے خارجہ اجلاس 10 -11 April 2013

ولیم ہیگ،امریکا، روس،جاپان، کینیڈا، فرانس، جرمنی اوراٹلی کے وزرائے خارجہ سے لندن اجلاس میں ملاقات کریں گے۔ جی ایٹ ایک جیسی سوچ کے حامل ممالک کاگروپ ہے جن کے عالمی مفادات اورذمے داریاں وسیع ہیں۔اس اجلاس میں وہ مشرق وسطی، بشمول ایران اورشام،شمالی اورمغربی افریقہ میں استحکام اورسلامتی، شمالی کوریا اورموسمیاتی تبدیلی پر بات چیت کریں گے۔اس کے ساتھ ان پانچ پالیسی ترجیحی امورپربھی بات ہوگی:جنسی تشددکی روک تھام کا انی شئیٹو،سائبرمسائل، صومالیہ، عرب ممالک کے ساتھ ڈوول شراکت داری اوربرما۔۔۔ .

جنسی تشددکی روک تھام کاانی شئیٹو

ہماری نسل کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ جنگوں میں عصمت دری اورجنسی تشدد کے خلاف قدم اٹھائے۔ برطانیہ اس کے لئے ارادے کا بیان اورٹھوس عزائم کے حصول کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ بے حسی کی ان روایات کے خلاف کام شروع کیا جا سکے جو جنگ میں عصمت دری اورجنسی تشددکے بطور ہتھیار کے باب میں رائج ہیں۔ اس میں تنازعات میں جنسی تشدد کی تحقیقات اوراس کا ریکارڈاوراس سے متاثرہ ممالک کوعملی تعاون فراہم کرنے کے لئے ایک نئے عالمی پروٹوکول کی حمایت کی جاسکے۔ یہ وقت ہے کہ جنسی تشددکی روک تھام کے لئے قدم اٹھایا جائے تاکہ تنازعات حل ہوں اور پائیدارامن قائم ہو سکے۔ مزیدتفصیلات کے لئے

سائبر

سائبراجلاس میں سائبراسپیس میں زیادہ اعتماداورسلامتی کے لئے طریقے تجو یزکئے جائیں گے تاکہ عالمی ڈیجیٹل معیشت کی امکانی نمو کو تعاون فراہم کیا جاسکے۔ جی ایٹ عالمی استعدادکی تعمیر کی کوششوں میں قیادت فراہم کرسکتے ہیں۔ اس باب میں برطانیہ کی پالیسی کی تفصیلات کے لئے

شائع کردہ 5 April 2013
آخری اپ ڈیٹ کردہ 8 April 2013 + show all updates
  1. Request from FCO to change language of Burma section

  2. First published.