رہنمائی

گھریلو زیادتی/بدسلوکی: مدد کیسے حاصل کی جائے

اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا گھریلو زیادتی/بدسلوکی کا شکار ہے تو مدد حاصل کرنے کا طریقہ معلوم کریں۔

اگر آپ فوری خطرے میں ہیں تو 999 پر فون/کال کریں اور پولیس کو بلوایں۔۔ اگر آپ بول ہیں سکتے اور موبائل سے فون کر رہے ھیں تو اپنی کال کو پولیس کی طرف منتقل کرنے کے لئے 55 دبایں۔ معلوم کریں کہ جب آپ بول نہیں سکتے تو پولیس کو کیسے فون/کال کریں.

مفت، رازدارنہ مشورے کے لئے، دن کے 24 گھنٹے گھریلو زیادتی/بدسلوکی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں.



  اگر آپ کو گھریلو زیادتی/بدسلوکی سے بچنے کے لئے اپنا گھر چھوڑنے کی ضرورت ہے تو گھر پر الگ تھلگ رہنے کی ہدایات کا اطلاق نہیں ہوتا۔۔

ترجمہ شدہ رہنمائی

اگر انگریزی آپ کی پہلی زبان نہیں ہے تو یہ معلومات کئی زبانوں میں ترجمے کے علاوہ ایک آسانی سے مطالعہ ہو جانے والی شکل میں موجود ہے . خواتین کی امداد (وومین ایڈ) کے پاس گھریلو استحصال اور کورونا وائرس سے متعلق رہنمائی کرنے والی دستاویزات برائے متاثرین، اہل خانہ اور دوستوں اور متاثرہ افراد کی برادری/کمیونٹی ممبران کے لئے متعدد زبانوں میں دستیاب ہے۔

اگر آپ بہرے ہیں، تو آپ برطانوی سائن لینگویج ویڈیو تک رسائی حاصل کریں اس سے واضح ہوتا ہے کہ اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا گھریلو زیادتی/بدسلوکی کا شکار ہے تو مدد کیسے حاصل کی جائے۔

گھریلو زیادتی/بدسلوکی کو پہچانیں

کیا آپ کا ساتھی، سابق ساتھی یا کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ رہتے ہیں:

  • آپ کا رانطہ خاندان اور دوستوں سے کاٹ دیتا ہے اور جان بوجھ کر آپ کو الگ تھلگ کرتا/کرتی ہے؟

  • غنڈہ گردی، دھمکی، یا آپ کو کنٹرول  کرتا/کرتی ہے؟

  • آپ کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھالتا/سنبھالتی ہے؟

  • ٹیکنالوجی کے استعمال کی نگرانی کرتا/کرتی  ہے یا محدودکرتا/کرتی ہے؟

  • آپ کاجسمانی اور/ یا جنسی استحصال کرتا ہے؟

گھریلو استحصال ہمیشہ جسمانی تشدد نہیں ہوتا۔ اس میں یہ بھی شامل ہو سکتا ہے:

  • جبری کنٹرول اور ‘گیس لائٹنگ’

  • معاشی بدسلوکی

  • آن لائن بدسلوکی

  • دھمکیاں اور ڈرانا

  • جذباتی استحصال

  • جنسی استحصال

کوئی بھی شخص چاہے وہ کسی بھی صنف، عمر، نسل، مذہب، سماجی و اقتصادی حیثیت، جنسیت یا پس منظر سےتعلق رکھتا/رکھتی ہو گھریلو استحصال کا شکار ہو سکتا ہے۔

اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ گھریلو بدسلوکی کا شکار ہیں، تو ایسی علامات ہیں جن کی آپ تلاش کر سکتے ہیں بشمول:

  • کھنچا ہوا ہے، یا اپنے خاندان اور دوستوں سے الگ تھلگ کیا جا رہا ہے

  • آپ پر زخم، جلنے یا کاٹنے کے نشانات ہونا

  •  آپکےمالی معاملات کو کنٹرول کرنا، یا کھانا، دوا خریدنے یا بل ادا کرنے کے لئے  نا کافی دیا جانا

  • آپ کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے، یا کالج یا کام پر جانے سے روکا جا رہا ہے

  • آپ کے انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا کے استعمال کی نگرانی کرنا، یا کوئی اور آپ کی تحریریں، ای میلز یا خطوط پڑھ رہا ہو

  • بار بار کم تری کا احساس دلانا، دبا کر رکھنا یا آپ کو جتلانا کہ آپ بیکار ہیں

  • جنسی یا جنسی رابطے کیلئے دبائو دالنا۔

  • یہ بتایا جا رہا ہے کہ بدسلوکی آپ کی غلطی ہے، یا یہ کہ آپ حد سے زیادہ رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں

دیکھنامزید علامات تلاش کرنے کے لئے.

مدد اور معاونت حاصل کریں

گھریلو بدسلوکی کی ہر قسم کسی بھی صورتحال میں قابل قبول نہیں ہے۔

اگر آپ گھریلو بدسلوکی کا سامنا کر رہے ہیں اور کسی ساتھی، سابق ساتھی یا خاندان کے کسی فرد سے خوفزدہ یا کنٹرول محسوس کر رہے ہیں، تو یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ یہ آپ کا قصور نہیں ہے اور مدد مانگنے میں کوئی شرم نہیں ہے۔

 ممکن ہے کہ یہ قدم اٹھانا مشکل لگتا ہو, لیکن وہاں حمایت دستیاب ہے (آپ اکیلے نہیں ہیں) #YouAreNot.

متاثرین اور ان کے متعلقہ خاندان کے افراد یا دوستوں کو 24 گھنٹے مفت، رازدارانہ معاونت اور مشورے دستیاب ہیں۔

قوم ہیلپ لائن رابطہ
انگلینڈ Refuge’s National Domestic Abuse Helpline رفیوجی نیشنل ڈومیسٹک ابیوز ہیلپ لائن 08082000247
آن لائن لائیو چیٹ
ویب فارم
شمالی آئرلینڈ Domestic and Sexual Abuse Helpline ڈومیسٹک اینڈ سیکچوئل ابوز ہیلپ لائن 08088021414
آن لائن لائیو چیٹ
help@dsahelpline.org
سکاٹ لینڈ Domestic Abuse and Forced Marriage Helpline ڈومیسٹک ابیوز اینڈ فورسڈ میریج ہیلپ لائں 08000271234
آن لائن لائیو چیٹ
helpline@sdafmh.org.uk
ویلز Live Fear Free لیو فیئر فری 08088010800
آن لائن لائیو چیٹ
متن
info@livefearfreehelpline
برطانیہ بھر میں مردوں کی نصیحت لائن (منز ھیلپ لائن) ‘ریسپیکٹ’ کے ذریعہ چلایا جاتا ہے خاص طور پر مرد متاثرین کے لئے ایک رازدارانہ ہیلپ لائن ہے۔ 08088010327
info@mensadviceline.org.uk

برائٹ سکائی ایپ

برائٹ سکائی گھریلو بدسلوکی کا سامنا کرنے والے کسی بھی شخص کے لئے ایک موبائل ایپ اور ویب سائٹ ہے، یا جو کسی اور کے بارے میں پریشان ہے۔

ویمن ایڈ لوکل سپورٹ سروسز ڈائریکٹری

 وومن ایڈ (خواتین کی امداد) کے پاس  برطانیہ بھر میں گھریلو استحصال سپورٹ سروسز کی ڈائریکٹری ہے .

اگر آپ گھریلو بدسلوکی کا سامنا کر رہے ہیں یا دوستوں یا خاندان کے بارے میں پریشان ہیں، تو آپ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں (خواتین کی امداد) وومنز ایڈ براہ راست چیٹ سروس ہفتے میں 7 دن، صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک۔

helpline@womensaid.org.uk

متاثرہ معاونت

 ؛وکٹم سپورٹ’ (متاثرہ سپورٹ) کسی بھی بدسلوکی یا جرم کے متاثرین اور بچ جانے والوں کے لئے یہ خدمات چلاتی ہے، چاہے یہ کب ہوا ہو یا اگر جرم کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہو:

ANI کے لیے پوچھیں کوڈ ورڈ

اگر آپ گھریلو زیادتی کا سامنا کر رہے ہیں اور آپ کو فوری مدد کی ضرورت ہے تو شرکت کرنے والی فارمیسیوں اور جاب سنٹرز (شمالی آئرلینڈ میں جابس اینڈ بینیفٹس آفسیز) میں ANI (فوری کارروائی کی ضرورت ہے) کے بارے میں پوچھیں۔

جب آپ ANI کے بارے میں پوچھیں گے تو آپ کو ایک نجی جگہ کی پیش کش کی جائے گی، جس میں ایک فون فراہم کیا جائے گا اور پوچھا جائے گا کہ آیا آپ کو پولیس یا گھریلو زیادتی سے متعلق دیگر معاونتی خدمات کی طرف سے تعاون کی ضرورت ہے۔

اپنے قریب ترین شرکت کرنے والے مہیا کنندہ کو تلاش کرنے کے لیے، Enough ویب سائٹ پر Ani کے بارے میں پوچھیں صفحہ پر پوسٹ کوڈ چیکر کا استعمال کرتے ہوئے تلاش کریں

شرکت کرنے والی فارمیسیوں اور جاب سنٹرز (شمالی آئرلینڈ میں جابس اینڈ بینیفٹس آفسیز) میں استعمال کیا جانے والا ANI کے بارے میں پوچھیں کا لوگو۔

شرکت کرنے والی فارمیسیوں اور جاب سنٹرز (شمالی آئرلینڈ میں جابس اینڈ بینیفٹس آفسیز) میں استعمال کیا جانے والا ANI کے بارے میں پوچھیں کا لوگو۔

سیف اسپیسز

ANI کے بارے میں پوچھیں سیف اسپیسز کے ساتھ شراکت میں فراہم کیا جاتا ہے، جو ایک ایسا محفوظ اور خفیہ کمرہ ہے جہاں متاثر افراد سوچنے سمجھنے، خصوصی معاونتی خدمات سے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کرنے یا دوستوں یا خاندان کے افراد کو کال کرنے کے لیے کچھ وقت نکال سکتے ہیں۔

سیف اسپیسز Boots، Morrisons، Superdrugاور Well فارمیسیز، TSB بینکس اور پورے یوکے میں آزاد فارمیسیوں میں بھی دستیاب ہیں۔

اپنا قریب ترین سیف اسپیس تلاش کریں۔

چیک کریں کہ آیا کسی کا ماضی گستاخانہ ہے

اگر آپ کو تشویش ہے کہ کسی نئے، سابق یا موجودہ ساتھی کا ماضی گستاخانہ ہے تو آپ پولیس سے گھریلو تشدد انکشاف اسکیم (جسے ‘کلیر کا قانون’ بھی کہا جاتا ہے) کے تحت جانچ پڑتال کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں۔ یہ آپ کا ‘پوچھنے کا حق’ ہے۔ اگر ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ آپ کو گھریلو بدسلوکی کا خطرہ ہوسکتا ہے تو پولیس معلومات ظاہر کرنے پر غور کرے گی۔ اگر ایسا کرنا قانونی، متناسب اور ضروری ہو تو انکشاف کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ کسی دوست یا خاندان کے فرد کے بارے میں فکر مند ہیں، تو آپ اپنے کسی جاننے والے کی طرف سے انکشاف کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

آپ پولیس سے پولیس اسٹیشن یا کسی اور جگہ، ٹیلی فون، ای میل، آن لائن یا پولیس تفتیش کے حصے کے طور پر کسی شخص کی سابقہ پرتشدد جرائم کے بارے میں معلومات کے لئے درخواست کر سکتے ہیں۔ معاون ایجنسیاں اور خدمات آپ کو پولیس سے اس بارے میں پوچھنے میں بھی مدد کر سکتی ہیں۔

اپنے آپ یا اپنے بچے کی حفاظت کے لئے عدالتی حکم حاصل کریں

اگر آپ گھریلو بدسلوکی کا شکار ہیں تو آپ اپنے آپ کو یا اپنے بچے کو بچانے کے لئے عدالتی حکم یا حکم امتناعی کے لئے درخواست دے سکتے ہیں:

  • آپ کا موجودہ یا پچھلا ساتھی

  • خاندان کا ایک فرد

  • کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ اس وقت یا پہلے رہتے تھے

اسے چھیڑ چھاڑ نہ کرنے یا قبضے کا حکم کہا جاتا ہے۔

آپ آن لائن، ای میل یا ڈاک کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

اگر آپ گھریلو بدسلوکی کا شکار ہوئے ہیں تو عدالتی حکم حاصل کریں.

کسی ایسے شخص کی معاونت کریں جسے آپ جانتے ہیں

اگر آپ پریشان ہیں کہ کوئی دوست، پڑوسی یا عزیز گھریلو بدسلوکی کا شکار ہے تو آپ نیشنل ڈومیسٹک ابیوز ہیلپ لائن کو 08082000247 پر 24 گھنٹےمفت اور رازدارانہ مشورے کے لئے کال کرسکتے ہیں۔

یا آپ اس صفحے پر درج دیگر معاون خدمات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ کے جاننے والے کسی شخص کے لئے مدد مانگنا مشکل ہوسکتا ہے لیکن #YouAreNotalone۔ گھریلو استحصال کے مشیر آپ کو محفوظ رکھنے اور باخبر انتخاب کرنے میں مدد کرنے کے لئے دستیاب اختیارات کے بارے میں رازدارانہ، غیر منصفانہ معلومات اور مشورے پیش کریں گے۔

اگر آپ کو یقین ہے کہ کسی کو فوری طور پر نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، یا یہ ہنگامی صورتحال ہے، تو آپ کو ہمیشہ 999 پر کال کرنی چاہئے۔

اگر کوئی آپ پر اعتماد کرتا ہے، وہاں ہےکسی دوست کی مدد کرنے کے بارے میں مزید معلومات جس کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہے.

اگر آپ آجر ہیں

اپنے ملازمین کو بتائیں کہ اگر انہیں گھریلو بدسلوکی کا سامنا ہے تو آپ مدد حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے جاننے والے ملازمین کے ساتھ باقاعدگی سے رابطے میں رہیں، یا جن کے بارے میں ڈر ہےکہ انہیں بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اگر آپ ان سے رابطہ کھو دیتے ہیں تو ان سے ملنے کے لئے فوری کارروائی کریں۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ کسی کو فوری طور پر نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، یا یہ ہنگامی صورتحال ہے، تو ہمیشہ 999 پر کال کریں۔

ملازمین کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ دوسروں کی تلاش کریں جو گھریلو بدسلوکی کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کی حمایت کے لئے سائن پوسٹ کریں۔ آپ کا عملہ بھی اس وقت اپنے گستاخانہ رویے کے بارے میں پریشان ہوسکتا ہے۔ گھریلو بدسلوکی کا کوئی بہانہ نہیں ہے، چاہے آپ کسی بھی دباؤ میں ہوں اور مدد دستیاب ہو۔

ہیسٹیا ‘ایبیوز اڈوائس لائن’ کا جواب دیں آجروں/مالکان کے لئے ایک مفت وسیلہ ہے۔ آجر

020 3879 3695 پیر سے جمعہ، صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک، یا ای میل پر کال کر سکتے ہیں adviceline.eb@hestia.org گھریلو بدسلوکی کے بارے میں معاونت، رہنمائی یا معلومات اور گھریلو بدسلوکی کا سامنا کرنے والے ملازمین اور ساتھیوں کی مدد کرنے کے لئے۔

گھریلو استحصال پر آجروں کا اقدام ویب سائٹ آجروں کی مدد کے لئے وسائل فراہم کرتی ہے بشمول ایک آجروں کی ٹول کٹ.

اگر آپ گھریلو استحصال کے شعبے میں کام کرنے والے پیشہ ور ہیں

  ‘سیف لائوز’ (محفوظ زندگیاں) پیشہ ور افراد اور گھریلو استحصال کے شعبے میں کام کرنے والوں کو رہنمائی اور معاونت فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی خطرے میں رہنے والوں کے لئے اضافی مشورے بھی فراہم کرتا ہے۔

اضافی معلومات اور معاونت تلاش کریں

اگر آپ اپنے پس منظر اور ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خاص طور پر مدد تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں یا مخصوص قسم کے استحصال کے لئے مدد اور مدد چاہتے ہیں تو ایسی کئی تنظیمیں ہیں جو مدد کر سکتی ہیں – دیکھیں گھریلو بدسلوکی: معاونت کے ماہر ذرائع).

آپ یہاں ان موضوعات پر اضافی معلومات اور معاونت بھی حاصل کرسکتے ہیں جن میں شامل ہیں:

  • بچوں اور نوجوانوں کے لئے مدد

  • فلاحی فوائد اور رہائشی مشورے

  • اگر آپ کو برطانیہ میں رہائشی اجازت نامہ کی حیثیت حاصل نہیں ہے تو مدد کریں

  • مخصوص قسم کے استحصال کی حمایت

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ بدسلوکی کرنے والے ہو سکتے ہیں تو مدد حاصل کریں

اگر آپ اپنے طرز عمل یا اپنے کسی جاننے والے کے طرز عمل کے بارے میں فکر مند ہیں، تو اس کی حمایت دستیاب ہے۔

‘ریسپکٹ فون لائن’  مردوں اور خواتین کے لئے ایک گمنام اور رازدارانہ ہیلپ لائن ہے جو اپنے ساتھیوں اور خاندانوں کے ساتھ بدسلوکی کر رہے ہیں۔ یہ پیر سے جمعہ صبح ٩ بجے سے شام ٨ بجے تک کھلا ہے۔ ہیلپ لائن ساتھی یا سابق ساتھی، دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی کالز لیتی ہے جو مجرموں کے بارے میں فکر مند ہیں۔

ویب چیٹ سروس بدھ، جمعرات اور جمعہ کو صبح ١٠ بجے سے صبح ١١ بجے تک اور سہ پہر 3 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہے۔

ٹیلی فون: 08088024040

جب آپ بول نہیں سکتے تو پولیس کو کیسے کال کریں

اگر آپ خطرے میں ہیں اور فون پر بات کرنے سے قاصر ہیں تو 999 پر کال کریں اور آپریٹر کے سوالات سنیں اور اگر آپ کر سکتے ہیں تو ہینڈ سیٹ پر کھانسی یا ٹیپ کرکے جواب دیں۔

موبائل سے 999 پر کال کریں

اگر اشارہ کیا جائے تو 55 پر دبائیں ‘میک یورسیلف ھیرڈ’اور یہ آپ کی کال پولیس کو منتقل کر دے گا۔ 55 دبانا صرف موبائل پر کام کرتا ہے اور پولیس کو آپ کے مقام کا سراغ لگانے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

لینڈ لائن سے 999 پر کال کریں

اگر آپریٹر صرف پس منظر کا شور سن سکتا ہے اور یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ ہنگامی سروس کی ضرورت ہے یا نہیں، تو آپ کو پولیس کال ہینڈلر سے منسلک کیا جائے گا۔

اگر آپ ہینڈ سیٹ تبدیل کرتے ہیں، تو لینڈ لائن 45 سیکنڈ تک مربوط رہ سکتی ہے اگر آپ دوبارہ اٹھاتے ہیں۔

جب لینڈ لائنز سے 999 کالز کی جاتی ہیں تو آپ کے مقام کے بارے میں معلومات کال ہینڈلرز کو خود بخود دستیاب ہونی چاہئیں تاکہ جواب فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔

اگر آپ بہرے ہیں یا فون استعمال نہیں کر سکتے

آپ emergencySMS . 999 پر ٹیکسٹ  ‘رجسٹرڈ’ آپ کو ایک ٹیکسٹ ملے گا جو آپ کو بتاتا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے۔ جب یہ محفوظ ہو تو ایسا کریں تاکہ جب آپ خطرے میں ہوں تو آپ ٹیکسٹ بھیج سکیں۔

شائع کردہ 5 October 2018
آخری اپ ڈیٹ کردہ 25 September 2023 + show all updates
  1. Updated the information under the headings Ask for Ani and Safe Spaces in the translated versions.

  2. Updates made to 'Ask for ANI codeword' and 'Safe Spaces' sections.

  3. Added a link to an easy read version of the guidance.

  4. Added translations of the page in Arabic, Bangla, Chinese, French, Gujarati, Hindi, Italian, Persian, Polish, Punjabi, Romanian, Somali, Spanish, Tamil, Urdu and Welsh.

  5. Added information about support available from Women's Aid and Victim Support, as well as a link to a video in British Sign Language about how to get help.

  6. Guidance restructured and reordered to improve layout. Some information moved to a new page about sources of support for specific situations.

  7. Updated with Men's Advice Helpline details.

  8. Added a new section on the Ask for ANI codeword scheme. New information on Safe Spaces and Hestia's Everyone's Business Advice Line.

  9. Added link to easy read version.

  10. Added more information about help for children and young people.

  11. Welsh translation added.

  12. Added more specific information about how to get help during the coronavirus (COVID-19) outbreak.

  13. Information about additional support organisations added to the page.

  14. Support contact points added for people who are deaf or hard of hearing, or who cannot communicate verbally.

  15. Updates to the list of support services available.

  16. Added a link to the factsheet 'Coronavirus (COVID-19): support for victims of domestic abuse'.

  17. First published.