رہنمائی

وٹامن ڈی سپلیمنٹس: انہیں محفوظ طریقے سے کیسے لیں

راہ کرم آپکو مہیا کردہ وٹامن ڈی سپلیمنٹس کے انتخاب اور انکے شروع کرنے سے پہلے یہ دستاویز مکمل طور پر پڑھ لیں۔

This publication was withdrawn on

This page has been withdrawn because it’s no longer current. Read more about living safely with coronavirus (COVID-19).

Applies to England

تفصیلات

محفوظ طریقے سے وٹامن ڈی لینا

براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ نے پروڈکٹ لیبل پر دی گئی ہدایات کو پڑھا ہے اور ان پر عمل کیا ہے۔

ہر ‘1-A-ڈے’ وٹامن ڈی سپلیمنٹ میں 10 مائکروگرام (µg) وٹامن ڈی ہوتا ہے جو 400 بین الاقوامی یونٹوں (IU) کے وٹامن ڈی کے برابر ہوتا ہے۔ یہ عام صحت کے لئے حکومت کی طرف سے عام آبادی کے لئے تجویز کردہ روزانہ کی تعداد ہے او خاص طور پر ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت کی حفاظت کے لئے۔

اگر آپ کے جی پی نے سفارش کی ہے کہ آپ مختلف مقدار میں وٹامن ڈی لیں تو آپ کو اپنے جی پی کے مشورے پر عمل کرنا چاہئے

تجویز کردہ خوراک (ہر دن 1 سپلیمنٹ جس میں 10 مائکروگرام (µg) 400 بین الاقوامی یونٹوں کے برابر ہے) سے تجاوز نہ کریں۔ یہ آپ کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کی گئی ایک محفوظ سطح ہے۔ فی الحال زیادہ لینے کی سفارش نہیں کی جارہی ہے۔

زیادہ تر لوگوں کے لئے روزانہ 100 مائکروگرام (µg) 4000بین الاقوامی یونٹوں کے برابر) لینے کو محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ کچھ لوگوں میں طویل عرصے تک بہت زیادہ وٹامن ڈی سپلیمنٹس لینے سے جسم میں زیادہ مقدار میں کیلشیئم (ہائپرکیلسیمیا) پیدا ہوسکتا ہے۔ اس سے ہڈیاں کمزور ہوسکتی ہیں اور گردے اور دل کو نقصان ہوتا ہے۔ این ایچ ایس UKکے پاس وٹامن ڈی کے بارے میں مزید معلومات ، بشمول مقدار سے متعلق مشورے ہیں.

جب کہ کچھ دوائیاں وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار میں تعامل کر سکتی ہیں ، 10 مائکروگرام وٹامن ڈی سپلیمنٹ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ان سپلیمنٹس کا مقصد غذا کو بڑھانا ہے اورانکو متنوع غذا کا متبادل نہیں بنانا چاہئے

وہ لوگ جن کو انتخاب نہیں کرنا چاہئے

آپ کو وٹامن ڈی سپلیمنٹ حاصل کرنے کے لئے انتخاب نہیں کرنا چاہئے اگر:

  • آپ اپنے جی پی یا ہیلتھ کیئر پروفیشنل کے ذریعہ پہلے ہی ایک وٹامن ڈی سپلیمنٹ لے رہے ہیں ، یا آپ کو تجویز کی گئی ہے

  • آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے

  • آپ کی طبی حالت یا علاج ایسا ہے کہ آپ عام آبادی جتنی وٹامن ڈی محفوظ طریقے سے نہیں لے سکتے

اگر آپ مندرجہ ذیل گروپس میں سے ایک ہیں یا آپ کو مندرجہ ذیل طبی عارضوں میں سے کوئی لاحق ہے تو ، آپ کو اس عمل کے ذریعے انتخاب نہیں کرنا چاہئے اور آپ کو اپنی اگلی ملاقات میں اپنے جی پی یا ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے بات کرنی چاہئے۔ کچھ گروہ ایسے ہیں جن کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے جن میں گردوں ، اینڈو کرینولوجی یا کینسر کے ماہر کی زیرنگرانی ہیں۔ اس میں وٹامن ڈی کی اونچی سطح والے افراد شامل ہوسکتے ہیں، گردوں کی پتھری(اب یا ماضی میں)بہت زیادہ پیراٹائیرائڈ ہارمون(ہائپرپرتھائیرائڈیزم) ، کینسر (کچھ کینسر زیادہ کیلشیم کی سطح کا باعث بن سکتے ہیں) ، گردے کی شدید بیماری اور ایک نادر بیماری جو کہلاتی ہےسارکوائڈوسس.

اپنے وٹامن ڈی سپلیمنٹس کو کیسے اسٹور کریں

سپلیمنٹس چھوٹے بچوں کی پہنچ سے دور اسٹور کریں

سپلیمنٹس کو پالتو جانوروں سے دور رکھنا چاہئے۔ اگر آپ کو خدشہ ہے کہ آپ کے پالتو جانور نے فراہم کردہ وٹامن ڈی سپلیمنٹس میں سے کچھ کھایا ہے توجانورں کے ڈاکٹر کے ساتھ مشورہ کریں۔

مصنوعات کی مہر کو ترسیل کے وقت چیک کریں کہ اپنی جگہ پہ ہےاور اگر مہر ٹوٹی ہوئی ہے تو سپلیمنٹس مت لیں۔

شائع کردہ 28 November 2020
آخری اپ ڈیٹ کردہ 12 January 2021 + show all updates
  1. Updated page details.To opt-in you need to register your details on the NHS website by 21 February 2021.

  2. Added translated versions in Arabic, Bengali, Bulgarian, Chinese (Simplified), Chinese (Traditional), French, Gujarati, Hindi, Nepali, Polish, Portuguese, Punjabi and Urdu.

  3. Added that you should not opt in to receive the vitamin D supplement if you are already taking, or are prescribed, a medication that contains vitamin D by your GP or healthcare professional.

  4. First published.