رہنمائی

خشک سالی کا صحت عامہ پر پڑنے والا اثر: عوام کے لیے صلاح

انگلینڈ میں خشک سالی کے صحت پر پڑنے والے امکانی اثرات اور ان اقدامات کے بارے میں معلومات جو لوگ ان واقعات کے دوران صحت مند رہنے کے لیے کر سکتے ہیں۔

Applies to England

خشک سالی سے جڑے ہوئے متعدد طبی اثرات ہوتے ہیں۔ طبی نتائج پانی کی کمی، متعدی بیماریوں کی منتقلی میں اضافہ اور خراب دماغی صحت سے متعلق ہوتے ہیں۔ کم بارش کی توسیعی مدت کے دوران، ہم سے، مثال کے طور پر، اپنی کاریں نہ دھوتے ہوئے یا اپنے باغات میں پانی نہ دیتے ہوئے یا ہوز پائپ سے تالابوں کو نہ بھرتے ہوئے، پانی کے غیر ضروری استعمال کو کم کرنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔ اگر صورت حال مزید سنگین ہو جاتی ہے، تو پانی کے وسائل کو، ایسے استعمال کے ساتھ جو لازمی ضروریات جیسے پینے، کھانا پکانے اور حفظان صحت کے اعمال تک محدود ہو، مزید محفوظ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ایسی چیزیں بھی پائی جاتی ہیں جو ہم سب خود کو خشک سالی کے امکانی طبی نتائج سے بچانے کے لیے کر سکتے ہیں۔

خلاصہ

باخبر رہیں

آگاہ رہیں اور پانی کے استعمال سے متعلق کسی بھی پابندی، مثال کے طور پر، ہوز پائپ پر پابندی، پر عمل کریں۔

اطلاعات کے لیے اپنی مقامی واٹر کمپنی میں سائن-اپ کریں۔

اگر سپلائی میں رکاوٹیں یا تبدیلیاں ہوتی ہیں (جیسے پانی کے دباؤ میں کمی) تو اپنی واٹر کمپنی کو مطلع کرنے کے لیے ان سے رابطہ کریں۔

ضرر پذیر صارفین کو ان کے ترجیحی خدمات کے رجسٹر (PSR – Priority Services Register) میں اندراج کرانے کے لیے اپنی پانی کی کمپنی سے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ وہ اضافی مدد اور تعاون حاصل کر سکیں، مثال کے طور پر، بوتل بند پانی کی فراہمی۔
### خشک سالی کی مدت کے دوران حفظان صحت برقرار رکھیں

خشک سالی کے حالات سے قطع نظر اپنے ہاتھ دھوتے رہیں اور حفظان صحت برقرار رکھیں، کیوںکہ یہ متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کا ایک انتہائی مؤثر طریقہ ہے۔
### آبیدہ رہیں

کافی حد تک سیال پیئیں، خاص طور پر گرم موسم کے دوران۔ الکحل سے پرہیز کریں۔ گرم درجۂ حرارت میں ہر کسی کو پانی کی کمی کا خطرہ ہوتا ہے۔ وہ لوگ جنہیں پہلے ہی سے طبی عوارض لاحق ہیں، عمر رسیدہ افراد، باہر کام کرنے والے کارکنان، باہر کھیلنے والے کھلاڑی اور بہت کمسن افراد خاص طور پر خطرے میں ہوتے ہیں۔
### اپنی دماغی صحت کا خیال رکھیں

خشک سالی دماغی صحت پر اثر ڈال سکتی ہے۔ خشک سالی کے عرصے تناؤ بھرے ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جن کی روزی روٹی یا ملازمتیں پانی پر منحصر ہوتی ہیں۔

خاندان کے افراد اور دوستوں سے یا امدادی تنظیموں سے مدد طلب کریں، اگر آپ کو دشواری پیش آرہی ہے۔
### سانس کے مسائل کو کم کریں

ہوا کے معیار سے متعلق کسی بھی تازہ ترین معلومات سے آگاہ رہیں۔ اگر آپ انہیلر استعمال کرتے ہیں تو اسے اپنے ساتھ رکھیں۔

خشک سالی کے حالات ماحول میں دھول کی مقدار کو بڑھا سکتے ہیں، جو امکانی طور پر ان لوگوں کو متاثر کر سکتے ہیں جو پہلے ہی سے سانس کے عارضے کے شکار ہیں۔
### پانی کو کارگزار طریقہ سے استعمال کریں

پانی کا استعمال ذمہ داری سے کریں اور فضول استعمال سے گریز کریں۔

اس سے ماحولیات کے لیے پانی کے وسائل کو بچانے میں مدد ملتی ہے۔ شدید خشک سالی میں، یہ یقینی بنانے میں بھی مدد ملتی ہے کہ لوگوں کی لازمی ضروریات کے لیے کافی حد تک پانی موجود رہے۔
## باخبر رہیں

پانی کے استعمال سے متعلق صلاح مشورے اور رہنمائی کے لیے اور تازہ ترین صورت حال سے واقف رہنے کے لیے برابر اپنی پانی کی کمپنی کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا اور نیوز آؤٹ لیٹس کی جانچ کرتے رہیں۔

اپنے نل کے پانی کے رنگ، ذائقہ یا پانی کے پریشر میں ہونے والی تبدیلیوں کی اطلاع اپنی واٹر کمپنی کو دیں۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو اضافی مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے، مثال کے طور پر، اگر آپ عمر رسیدہ ہیں، کوئی موجودہ طبی مسئلہ یا معذوری رکھتے ہیں تو اپنی پانی کی کمپنی کے ترجیحی خدمات کے رجسٹر میں اپنا نام ڈالنے کے لیے کہیں۔

اگر آپ پرائیویٹ واٹر سپلائی پر ہیں تو جانیں کہ بوقت ضرورت مدد اور صلاح کہاں سے حاصل کرنی ہے۔ پرائیویٹ واٹر سپلائیز کے نظم سے متعلق ڈرنکنگ واٹر انسپیکٹوریٹ (DWI – Drinking Water Inspectorate) کے پاس مزید رہنمائی دستیاب ہے۔

اگر آپ کو تعاون کی ضرورت ہو تو اپنی مقامی مقتدرہ اور سماجی خدمات میں اندراج کرائیں۔

آگاہ رہیں کہ خشک سالی کی وجہ سے ندیوں، جھیلوں اور نالوں میں پانی کی سطح معمول سے کم ہو سکتی ہے۔ زیادہ گرمی اور خشک سالی کے حالات کے دوران، صحت سے متعلق امکانی خطرات، مثال کے طور پر، غوطہ خوری، سے متعلق معروف تفریحی جگہوں میں پیغامات پر عمل کریں۔

خشک سالی کی مدت کے دوران حفظان صحت برقرار رکھیں

ہاتھوں کی اچھی حفظان صحت برقرار رکھنا جاری رکھیں، کیوں کہ یہ متعدی بیماریوں کی منتقلی کو روکنے کا ایک انتہائی مؤثر طریقہ ہے۔ اپنے ہاتھوں کو کم از کم اس وقت دھوئیں جب آپ:

  • گھر یا مقام کار پر پہنچیں
  • اپنی ناک پونچھیں، چھینکیں یا کھانسیں
  • کھانا کھائیں یا کھانے کو سنبھالیں

اپنی آنکھوں، منہ اور ناک کو چھونے سے گریز کریں جب تک کہ آپ اپنے ہاتھ نہ دھو لیں۔

آپ کو اپنے ہاتھ پانی اور صابن سے 20 سیکنڈ تک دھونے چاہئیں۔

اگر ہاتھ دھونے کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں تو ہینڈ سینیٹائزر جیلی یا سینیٹائزنگ وائپس کا استعمال کریں۔

کھانے اور اپنے مطبخ کے سامان کو حسب معمول دھونا جاری رکھیں۔

جب ممکن ہو، باتھ کی بجائے شاور لیں۔ اس سے پانی کی بچت میں مدد ملے گی۔

آبیدہ رہیں

یقینی بنائیں کہ آپ کافی مقدار میں پانی پینا جاری رکھیں۔ پانی کو بچانے کی کوشش میں اپنے پانی پینے کی مقدار کم نہ کریں۔ آپ کو اپنی واٹر سپلائی میں کسی بھی مسئلہ کے بارے میں باخبر رہنا چاہیے، اس لیے پینے کے لیے اپنے نل کے پانی کا استعمال جاری رکھیں سوائے اس کے کہ ایسا نہ کرنے کی صلاح دی گئی ہو۔ اگر واٹر سپلائی میں کوئی رکاوٹ پائی جاتی ہو تو آپ کی پانی کی کمپنی کے ذریعہ متبادل واٹر سپلائی فراہم کی جائے گی۔

گرم موسم میں سفر کرنے کے دوران اپنے ساتھ ہمیشہ پانی رکھیں۔

خشک سالی اکثر گرم موسم کی مدت کے دوران پیش آتی ہے۔ گرمی کسی کو بھی متاثر کر سکتی ہے، لیکن کچھ لوگوں کو شدید نقصان کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، جیسے:

  • عمر رسیدہ افراد
  • شیر خوار اور کمسن بچے
  • سنگین دائمی عارضہ والے لوگ
  • وہ لوگ جو دماغی صحت سے متعلق سنگین مسائل کے شکار ہیں یا مخصوص دواؤں پر ہیں
  • وہ لوگ جو باہر جسمانی طور پر سرگرم ہوتے ہیں
  • بے گھر لوگ۔

ایسے پڑوسیوں، خاندان کے لوگوں یا دوستوں پر نظر رکھیں جو الگ تھلگ ہو سکتے ہیں اور اپنی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہو سکتے ہیں – یقینی بنائیں کہ وہ ٹھنڈا رہنے کے اہل ہوں۔ گرمی سے بچیں، خود کو ٹھنڈا کریں، اپنے ماحول کو ٹھنڈا رکھیں یا کوئی ایسی دیگر جگہ تلاش کریں جو ٹھنڈی ہو۔ مزید معلومات NHS کی طرف سے اور ہیٹ ویو پلان فار انگلینڈ  (Heatwave Plan for England)میں دستیاب ہے، جو یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (UKHSA) کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔

شیر خوار بچہ کے فارمولہ والے دودھ کے ساتھ بوتل بند پانی استعمال کرنے کی سفارش نہیں کی جاتی ہے سوائے اس کے کہ نل کا پانی دستیاب نہ ہو کیوں کہ یہ عام طور پر جراثیم سے پاک (بیکٹیریا سے خالی) نہیں ہوتا ہے اور اس میں بہت زیادہ نمک (سوڈیم) یا سلفیٹ ہو سکتا ہے۔ اگر بوتل بند پانی فارمولے کے لیے استعمال کرنا ضروری ہو تو:

  • استعمال سے پہلے پانی کو ابال لیں (1 منٹ کی سفارش کی جاتی ہے) تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ جراثیم سے پاک ہے اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں (کمرے کے درجۂ حرارت تک)
  • یہ یقینی بنانے کے لیے لیبل کی جانچ کریں کہ اس میں فی لیٹر 200 ملی گرام (ایم جی) سے کم سوڈیم (Na) ہو اور فی لیٹر 250 ایم جی سے زیادہ سلفیٹ (SO4) نہ ہو

 ## اپنی دماغی صحت کا خیال رکھیں

ان لوگوں کے لیے جن کی روزی روٹی یا ملازمتوں کا انحصار پانی اور ماحولیات پر ہے، ان کے لیے خشک سالی کے حالات پریشانی اور الجھن کے احساسات کا باعث بن سکتے ہیں۔ اگر آپ ٹھیک نہیں محسوس کر رہے ہیں تو تعاون کے لیے دوستوں اور خاندان کے افراد سے رابطہ کریں یا NHS ایوری مائنڈ میٹرز  (Every Mind Matters)دیکھیں جس میں الجھن اور تناؤ پر قابو رکھنے کے بارے میں معاون اشارے موجود ہیں۔

اگر آپ اپنی دماغی صحت و سلامتی کے بارے میں فکرمند ہیں تو آپ درج ذیل کے ذریعہ بھی تعاون تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:

  • اسے دیکھ کر NHS111.uk
  • اسے ڈائل کر کے 111
  • اپنے جی پی سے مل کر

سانس کے مسائل کو کم کریں

اگر آپ انہیلر استعمال کرتے ہیں تو یقینی بنائیں کہ آپ اسے گرم خشک مدت کے دوران اپنے ساتھ رکھیں۔ یہ ضروری ہے، کیوں کہ خشک مدت کے دوران، ہوا کا معیار خراب ہو سکتا ہے اور زر گل کی مقدار بھی زیادہ ہو سکتی ہے جو سانس کی کیفیات کو متاثر کر سکتی ہے

جنگل کی آگ اکثر خشکی کی مدت کے دوران لگتی ہے، اور ایسی آگ سے نکلنے والا دھواں اور راکھ سانس کی کیفیات کو متاثر کر سکتی ہے۔ اگر جنگل کی آگ کا دھواں آپ کے علاقہ میں ہوا کے معیار کو متاثر کر رہا ہے تو کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔

یوکے ايئر ویب سائٹ  (UK Air)پر فضائی آلودگی سے متعلق تازہ ترین پیشین گوئی تلاش کریں۔

پانی کو کارگزار طریقہ سے استعمال کریں

اگر آپ کے علاقہ میں پانی کے استعمال پر پابندیاں عائد ہیں تو برائے مہربانی دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

اپنے گھر اور باغ میں پانی کے تئیں کارگزار آلات کا استعمال کریں۔ آپ کی پانی کی کمپنی اس بارے میں صلاح فراہم کر سکتی ہے کہ کس طرح ان کا آرڈر کریں اور انسٹال کرائیں۔ بہت سی پانی کی کمپنیاں پانی کی بچت کے آلات مفت بھی فراہم کرتی ہیں۔ باغبانی سے متعلق صلاح واٹر یوکے (Water UK) کی طرف سے دستیاب ہے۔

پانی کی بچت کے لیے آسان سی تدابیر اختیار کریں، مثال کے طور پر، رساؤ کو ٹھیک کرانا، دانت صاف کرتے وقت نلوں کو بند کر دینا اور واشنگ مشین کو صرف پورے لوڈ پر ہی چلانا۔ اگر ممکن ہو تو باتھ کی بجائے شاور لیں اور باغ میں ذمہ داری کے ساتھ پانی استعمال کریں۔

پانی کی بچت سے متعلق دیگر تدابیر واٹر یوکے کے واٹر ورتھ سیونگ (Water’s Worth Saving)  اور واٹروائز  (Waterwise)سے حاصل کریں۔

مزید معلومات

اپنی پانی کی کمپنی کنزیومر کونسل فار واٹر  (Consumer Council for Water)پر حاصل کریں۔

پانی کی کیفیت سے متعلق رپورٹس انوائرنمنٹ ایجنسی  (Environment Agency)پر حاصل کریں۔

DWI کی پرائیویٹ واٹر سپلائیز۔

موسم کی پیشین گوئی اور زیادہ درجۂ حرارت سے متعلق طبی انتباہات میٹ آفس کی ویب سائٹ پر۔

UK-AIR – ان لوگوں کے لیے طبی صلاح جو فضائی آلودگی کے تئیں خصوصی طور پر حساس ہو سکتے ہیں، بواسطہ UK-Air ویب سائٹ۔

گرم خشک مدت ہیٹ-ہیلتھ کے انتباہ سے مربوط ہو سکتی ہے۔ مزید معلومات UKHSA ہیٹ ویو پلان فار انگلینڈ میں مل سکتی ہے۔

واٹر یوکے کارگزار طریقہ سے پانی استعمال کرنے کے لیے متعدد معلومات اور مفید اشارات رکھتا ہے۔

شائع کردہ 28 July 2022
آخری اپ ڈیٹ کردہ 13 March 2024 + show all updates
  1. Added easy-read, sign-language and translated versions of guidance.

  2. First published.