پریس ریلیز

ای3+3 اورایران کاعبوری جوہری معاہدے کی توسیع پراتفاق

ای3+3ممالک اورایران کے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، لیکن ایک حتمی دیرپا معاہدے تک پہنچنے کے لئے وقت درکار ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

ای3+3ممالک (برطانیہ، امریکا، چین، فرانس اورجرمنی) نےجن کی نمائندگی بیرونس کیتھرین ایشٹن کررہی تھیں، آج ایران کے ساتھ عبوری معاہدے کی توسیع پراتفاق کیا۔یہ مذاکرات اب 24 نومبر 2014ء تک جاری رہیں گے.

آج تبصرہ کرتے ہوئے سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈنےکہا:

اگرچہ ای3+3ممالک اورایران کے درمیان مذاکرات میں گزشتہ چھ ماہ میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے لیکن دونوں جانب رکاوٹوں کو دور کرنےمیں مزید وقت لگے گا.

اب بھی اس باب میں نمایاں اختلافات موجود ہیں کہ اہم خدشات ،خاص طورپرایران کے افزودگی پروگرام کی سطح اوروسعت، کو کیسے دور کیا جائے۔اس باب میں ہم واضح ہیں کہ گزشتہ کئی سال میں اس مسئلے کو سلجھانے کا بہترین موقع یہ مذاکرات ہی ہیں۔ اس کو یقینی بنانے کےلئے کہ، ایک معاہدے تک پہنچنے کے لئےہرامکان کو ہم نے جانچا ہے، جتنا وقت درکار ہوگا ہم لیں گے۔ تاہم اسے ممکن بنانے کے لئے ایران کوایک مزید حقیقی طریقہ کاراپنانا ہوگا.

ایک حتمی اور دیرپا معاہدہ عالمی برادری کے ایران کے جوہری ہتھیاربنانے کے امکان سے متعلق سنگین خدشات کو مدنظر رکھے گا اور اس سے ایران کو پر امن جوہری توانائی کے استعمال کا موقع ملے گا۔ اس سے ایران کی معیشت اور اس کے عوام کے بارے میں اندازنظر میں بنیادی تبدیلی عمل میں آئے گی.

مزید معلومات:

  1. ہم نے اتفاق کیا ہے کہ اس محدود مدت میں دونوں جانب سے ان اقدامات پر عملدرآمد جاری رہے گا جو جنیوا عبوری معاہدےمیں طے پائے تھے۔ ان اقدامات کے علاوہ ایران نے وعدہ کیا ہے کہ وہ یورینئیم آکسائیڈ کی ایک متفقہ مقدار کو تہران ریسرچ ری ایکٹر کے ایندھن میں تبدیل کردےگااورتمام افزودہ یوایف6کو قدرتی یورینئیم کے 2 فی صد تک ہلکا کردے گا۔اس کے بدلےای 3+3 ملک نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 8ء2 بلین ڈالر کی 4 ماہ کے توسیعی عرصے میں قسطوں میں واپسی کا انتظام کردے گا۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی جوہری- مسئلے سے متعلق تمام اقدامات کی تصدیق کے لئے بدستور ذمے دار رہے گی.

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 19 July 2014