رہنمائی

ابتدائی رہائش میں رہنے کے لئے ہوم آفس کی رہنمائی

اپ ڈیٹ کردہ 21 اپریل 2026

اس رہنمائی کا مقصد

یہ رہنمائی بنیادی طور پر پناہ گزین درخواست گزاروں کے لیے ہے جو ابتدائی رہائش گاہ میں مقیم ہیں، جبکہ ان کی دفعہ 95 امداد کے لیے درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہو، جہاں انہیں دفعہ 95 امداد دی جا چکی ہو اور اور وہ منتقلی کے انتظار میں ہوں یا وہ دفعہ 4 امداد پر ہیں۔

اس میں قیمتی معلومات شامل ہیں، بابت:

  • آپ ہم سے رہائش اور خدمات حاصل کرنے کی توقع کر سکتے ہیں۔
  • وہ تنظیمیں جو یہ خدمات فراہم کرتی اور ان کی ترسیل کرتی ہیں۔
  • ہم آپ سے کیا امید رکھتے ہیں؟
  • حالات میں مسائل، خدشات اور تبدیلیوں کی اطلاع کہاں دی جائے

مجھے یہ کتابچہ کیسے استعمال کرنا چاہئے؟

براہ کرم اس کتابچے کو غور سے پڑھیں۔ اپنی اور اپنے خاندان کے لیے کسی بھی اہم معلومات کا اندراج رکھیں۔ اس کتابچے میں بہت ساری معلومات ہیں لہذا براہ کرم اسے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں، تاکہ آپ بعد میں اس کا حوالہ دے سکیں۔

جب آپ ابتدائی رہائش پر پہنچیں گے، تو آپ کے رہائش گاہ کے فراہم کنندہ آپ کو اہم معلومات دیں گے جو آپ کے لیے مفید ہوں گی، بابت:

  • فراہم کردہ رہائش۔
  • انفرادی حفاظت اور فلاح، بشمول فوری یا ہنگامی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی۔
  • ابتدائی رہائش گاہ کی جگہ کی ترتیب، روزمرہ معمولات اور دستیاب خدمات۔
  • آلات، سہولیات اور تنصیب شدہ اشیاء کے استعمال کے طریقہ کار جو آرام اور عمومی رہائش کے لئے فراہم کی جاتی ہیں (جہاں قابل اطلاق ہو)۔
  • صحت کی جانچ اور متعلقہ خدمات تک رسائی کے طریقۂ کار۔

آپ کو یہ بھی ملے گا:

اگر آپ کو تعارفی معلومات نہیں ملی ہیں یا آپ کو یہ وسائل موصول نہیں ہوئے ہیں، تو براہ کرم ان کے لیے اپنے رہائش گاہ کے فراہم کنندہ سے درخواست کریں۔ بعد میں دوبارہ پڑھنے کے لیے کتابچے، محفوظ جگہ پر رکھیں۔

براہ کرم آگاہ رہیں: یہ دستاویز صرف رہنمائی کے لیے ہے اور کسی بھی قسم کی شائع شدہ حکمت عملی کی جگہ نہیں لیتی یا اس کا نعم البدل نہیں ہے۔ یہ کتابچہ بنیادی طور پر ان لوگوں کے لیے مرتب کیا گیا ہے جنہیں دفعہ 98 معاونت موصول ہو رہی ہے جو دفعہ 95 معاونت کے لیے اپنی درخواست پر فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ ہدایت نامہ ان لوگوں پر بھی لاگو ہوتا ہے جنہیں دفعہ 95 امداد دی جا چکی ہے لیکن جو منتقلی کے انتظار میں ابتدائی رہائش گاہ میں رہتے ہیں۔ جہاں دفعہ 4(2) کے دعویداروں (1999 کے امیگریشن اینڈ اسائلَم ایکٹ کی دفعہ 4(2) کے تحت مدد پانے والے ناکام پناہ گزین) کے لئے مختلف انتظامات لاگو ہوتے ہیں، اسے یہاں ظاہر کیا گیا ہے۔

براہ کرم مائیگرنٹ ہیلپ (مہاجرین کی مدد) سے رابطہ کریں اگر آپ کو اپنی رہائش گاہ یا مدد سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہے، یا اگر آپ کو لگتا ہے کہ رہائش گاہ آپ کی (یا آپ کے زیر کفالت افراد کی) ضروریات کے لیے کافی نہیں ہے، مثال کے طور پر، معذوری کی وجہ سے ضرورت۔ رہائش گاہ “بغیر انتخاب کی بنیاد پر” فراہم کی جاتی ہے اوراس کی تقسیم وسائل کی دستیابی اور افراد کی فلاح و بہبود کے تحفظ کی ضرورت کے مطابق کی جائے گی۔ ایم ایچ مسئلے کی تحقیقات اور حل کے لیے ہوم آفس اور رہائش گاہ کے فراہم کنندہ سے درخواست کرے گا۔ مائیگرنٹ ہیلپ (مہاجرین کی مدد) سے مندرجہ ذیل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

ویب چیٹ مائیگرنٹ ہیلپ ویب چیٹ پر

انکی ویب سائٹ کے ذریعے مسئلہ اٹھائیں

مفت فون مددگار رابطہ 0808 8010503 پر

اگر آپ نے اپنی رہائش گاہ کے مسائل کے بارے میں مائیگرنٹ ہیلپ (مہاجرین کی مدد) سے رابطہ کیا ہے، اور مسائل حل نہیں ہوئے ہیں، تو آپ اپنے فراہم کنندہ، ہوم آفس، یا مائیگرنٹ ہیلپ کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ بعض اوقات لوگ پریشان ہوتے ہیں کہ اگر وہ شکایت کرتے ہیں تو، ہوم آفس ان کے سیاسی پناہ کے دعوے سے انکار کردے گا یا انہیں مالی مدد یا رہائش دینا بند کردے گا۔ یہ سچ نہیں ہے۔ رہائش کے بارے میں شکایات کا آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کے نتائج یا آپ کی امداد اور رہائش کے اہل ہونے پر کوئی اثر نہیں پڑتا

مجھے رہائش اور مدد فراہم کرنے میں کون سی اہم تنظیمیں شامل ہیں؟

مائیگرنٹ ہیلپ ایک خیراتی تنظیم ہیں، جو ہوم آفس سے آزاد ہیں، اور آپ کو مشورہ دینے، آپ کی امداد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے، آپ کی رہائش سے متعلق مسائل کی شکایت کرنے یا شکایت درج کرنے کے اختیارات دینے، یا ہوم آفس کو

آپ کی حالات میں تبدیلی کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ آپ مندرجہ ذیل طریقوں سے مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کر سکتے ہیں:

ویب چیٹ مائیگرنٹ  ہیلپ ویب چیٹ پر

انکی ویب سائٹ کے ذریعے مسئلہ اٹھائیں: مسئلہ اٹھائیں - Self Service Portal

مفت فون مدد گار رابطہ 0808 8010503 پر۔

آپ کا رہائش گاہ کا فراہم کنندہ۔ ہوم آفس آپ کے لئے رہائش فراہم کرنے کے لئے نجی اداروں کا استعمال کرتا ہے۔ آپ کو منتقل کرتے وقت ایک ہاؤسنگ افسر(رہائش کا افسر) تفویض کیا جائے گا جو آپ کو آپ کی رہائش گاہ میں خوش آمدید کہے گا اور کسی بھی سوال کا جواب دے گا

مقامی حکام، جنہیں کونسلز بھی کہا جاتا ہے، وہ حکومت کا وہ حصہ ہیں جو کسی مقامی علاقے میں عوامی خدمات اور سہولیات فراہم کرتے ہیں، جیسے اسکول اور سوشل سروسز(سماجی خدمات)۔ مقامی خدمات جو فراہم کی جاتی ہیں اور انہیں کون فراہم کرتا ہے، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کہاں رہتے ہیں۔ آپ اس پتے پر اپنا ڈاک کا کوڈ استعمال کرتے ہوئے اپنی مقامی کونسل تلاش کر سکتے ہیں: اپنی مقامی کونسل تلاش کریں - اپنی مقامی کونسل کی ویب سائٹ کے ذریعے آپ مقامی خدمات جیسے لائبریریوں اور معاون گروہوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

ہنگامی صورت حال میں کیا کرنا ہے

فوری طبی ہنگامی حالت کی صورت میں جس میں فوری علاج کی ضرورت ہو، اگرآپ جرم کا شکار ہوں یا کسی جرم کا شبہ ہو، یا اگر آپ کو آگ کی اطلاع دینی ہو، تو فوراً 999 پر رابطہ کریں اور خدمت فراہم کرنے والے کو بتائیں کہ آپ کو کون سی خدمت چاہیے – فائر، پولیس یا ایمبولینس۔ یہ ضروری ہے کہ آپ ان نمبروں کو صرف ہنگامی حالات میں ملائیں۔

اگر آپ انگریزی نہیں بولتے ہیں، جب آپ پہلی بار 999 پر رابطہ کریں تو آپ کو وہ زبان بتانی چاہیے جس میں آپ بات کرنا چاہتے ہیں۔ اگر کوئی دستیاب ہو تو آپ کے لیے ایک ترجمان فراہم کیا جائے گا۔ 999 پر رابطے مفت ہیں۔

پولیس: اگر کوئی پرتشدد ہو رہا ہے یا تشدد کی دھمکی دے رہا ہے، یا اگر آپ کسی جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، تو آپ کو 999 پر رابطہ کرنا چاہیے اور پولیس طلب کرنی چاہیے۔ اگر آپ کسی جرم کی اطلاع دینا چاہتے ہیں یا کسی ایسے جرم کا شکار ہوئے ہیں جس کے لیے ہنگامی ردعمل کی ضرورت نہیں ہے، تو آپ کو 101 پر رابطہ کرنا چاہیے۔ براہ کرم یقین دہانی کریں کہ پولیس سے رابطہ کرنے سے آپ کے پناہ گزینی کے دعوے پر کسی بھی طرح اثر نہیں پڑے گا۔

آگ: اگر آپ آگ یا آگ کے آثار جیسے دھواں دیکھیں، تو اپنے رہائش گاہ کے عملے سے رجوع کرنے سے پہلے قریب ترین فائر الارم (آگ کی گھنٹی) بجائیں تاکہ 999 پر رابطہ کر کے آگ کی سہولت طلب کی جا سکے۔ آپ کو قریب نہیں جانا چاہیے اور نہ ہی آگ بجھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ایمبولینس: اگر کوئی فوری طبی ہنگامی حالت ہو جیسے کوئی شدید بیمار ہو یا زخمی ہو اور ان کی زندگی کو خطرہ ہو، تو آپ کو 999 پر رابطہ کرنا چاہیے اور ایمبولینس طلب کرنی چاہیے۔ عام طبی خدشات کے لیے جن کو ایمبولینس کی ضرورت نہیں ہے، آپ کو مشورے کے لیے 111 پر رابطہ کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے مدد کے لیے آپ اپنی رہائش گاہ کے عملے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یوٹیلیٹیز(بنیادی سہولیات): اگر آپ کو گیس کی بو آ رہی ہے، تو آپ کو فوری طور پر انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، اور ویلز کے لیے 0800 111 999 پر یا شمالی آئرلینڈ کے لیے 0800 002 001 پر نیشنل گرڈ گیس ہنگامی نمبر پر رابطہ کرنا چاہیے اور پھر براہ راست بعد میں مائیگرنٹ  ہیلپ کو اس مسئلے کی اطلاع چاہیے۔

کوئی سوال ہے؟

اپنے تعارفی اور معلوماتی کتابچے دیکھیں۔

مائیگرنٹ  ہیلپ سے مندرجہ ذیل رابطہ پر کیا جا سکتا ہے

ویب چیٹ مائیگرنٹ ہیلپ ویب چیٹ پر

انکی ویب سائٹ  کے ذریعے مسئلہ اٹھائیں

مفت فون مدد گار رابطہ 0808 8010503 پر۔

حصہ 1 پناہ گزین رہائش کی اقسام اور اس کا سفر

پناہ گزینی کے دعوے پر کاروائی کرنے میں لگنے والا وقت مختلف ہو سکتا ہے۔ یہ اس بات پر منحصر ہو سکتا ہے کہ آپ کا معاملہ کتنا پیچیدہ ہے اور ثبوت اور دستاویزات حاصل کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے۔

پناہ گزینی کی امداد، بشمول رہائش، ان پناہ گزینوں کو فراہم کی جاتی ہے جن کے پاس خود کی مدد کرنے کا کوئی دوسرا طریقہ نہیں ہے۔ پناہ گزیں کی رہائش “بغیر انتخاب” کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے، اس لیے آپ یہ انتخاب نہیں کرسکتے کہ آپ کہاں رہیں گے۔ تاہم، اگر آپ کے پاس کسی خاص علاقے میں رہائش کی ضرورت کی کوئی خاص وجہ ہے تو، ہوم آفس اس پر غور کرے گا – رہائش کی تخصیص سے متعلق رہنمائی یہاں مل سکتی ہے:Allocation of asylum accommodation policy (accessible) - GOV.UK آپ کے رہائش فراہم کنندہ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ رہائش آپ کی کسی بھی مخصوص ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

ہوم آفس کی رہائش کی دو اہم اقسام ہیں – ابتدائی رہائش (جس میں ہوٹل یا بڑے مقامات شامل ہو سکتے ہیں)، اورڈسپرسل رہائش (منتقلی رہائش)۔ آپ کو ہوم آفس کی رہائش میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے، اور آپ خاندان یا دوستوں کے ساتھ رہنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس اختیار کو دریافت کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم مائگرینٹ ہیلپ سے رابطہ کریں

  • رہائش

آپ فی الحال ابتدائی رہائش میں رہ رہے ہیں۔ ابتدائی رہائش ایسی رہائش ہے جو مکمل کھانے، نصف کھانے یا خود کھانا بنانے کی سہولت کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ یہ عام طور پر ہاسٹل کی طرح کے ماحول یا ہوٹل میں مشترکہ رہائش ہوتی ہے لیکن کچھ اوربھی ہو سکتی ہے۔ یہ اُن پناہ کے درخواست گزاروں کے لیے ہے جو بصورتِ دیگر بے سہارا ہوجائیں گے اور جنہیں دفعہ 95 کی امداد کی درخواست کے فیصلے سے پہلے فوری طور پر رہائش کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ان پناہ گزینوں کو بھی فراہم کیا جاتا ہے جنہیں دفعہ 95 امداد (یا دفعہ 4) دی گئی ہے جبکہ وہ طویل مدتی عارضی رہائش (یعنی، ڈسپرسل رہائش (منتقلی رہائش)) میں منتقل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ پناہ گزین جنہیں ہوم آفس کی جانب سے امداد دی گئی ہے، ابتدائی رہائش میں رہ سکتے ہیں جب تک کہ ڈسپرسل رہائش میں جگہ نہ مل جائے یا آپ کے دعوے کا مکمل فیصلہ نہ ہو ج

ابتدائی رہائش میں قیام کا دورانیہ مختلف ہو سکتا ہے اس سے پہلے کہ افراد کو منتقلی رہائش میں منتقل کیا جائے، تاہم فی الحال انتظار کے اوقات طویل ہیں، اس لیے ہم مخصوص انتظار کا وقت فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ پناہ کی تلاش میں برطانیہ آنے والوں میں نمایاں اضافے کی وجہ سے سب کے لئے مقامی رہائش کی کمی ہے، اس کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں پہلے سے موجود ان لوگوں کی موجودہ ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت ہے جو کافی عرصے سے رہائش گاہ کے لئے انتظار کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ابتدائی رہائش میں طویل عرصے تک رہ سکتے ہیں، تاہم، آپ کا فراہم کنندہ اور ہوم آفس

 اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس وقت کے دوران آپ کی ضروریات پوری ہوں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی موجودہ رہائش گاہ میں آپ کی ضروریات پوری نہیں ہو رہی ہیں، تو آپ کو مدد کے لیے مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کرنا چاہیے۔ آپ سے آپ کی ضروریات کے ثبوت اور اس بات کی کہ وہ آپ کی رہائش میں کیوں پوری نہیں ہو رہیں، فراہم کرنے کو کہا جا سکتا ہے۔ مائیگرنٹ ہیلپ آپ کے رہائش فراہم کنندہ سے درخواست کر سکتی ہے کہ وہ آپ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کارروائی کرے، یا وہ آپ کا مسئلہ ہوم آفس تک بھی پہنچا سکتی ہے تاکہ یہ غور کیا جا سکے کہ آیا آپ کی منتقلی جلد کی جا سکتی ہے۔

  • ڈسپرسل رہائش (منتقلی رہائش)

ڈسپرسل رہائش طویل مدتی رہائش ہے جسے ہوم آفس کی جانب سے رہائش فراہم کنندگان کے ذریعے منظم کیا جاتا ہے۔ آپ عام طور پر ڈسپرسل رہائش میں رہ سکیں گے جب تک کہ آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کا مکمل فیصلہ نہ ہو جائے۔ ایک ہی گھر میں رہنا ہمیشہ ممکن نہیں ہے۔

  • دوستوں یا خاندان کے ساتھ رہنا (آزاد رہائش)

پناہ کے متلاشی کی حیثیت سے، آپ اپنے پناہ کے دعوے پر فیصلے کا انتظار کرنے کے دوران ہوم آفس کی رہائش میں رہنے کے بجائے خاندان یا دوستوں کے ساتھ رہنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ جہاں آپ رہتے ہیں وہ آپ کی پناہ گزینی کی درخواست کے نتائج کو متاثر نہیں کرے گا۔

اگر آپ اہل ہیں، تو آپ بنیادی ضروریات زندگی کے اخراجات میں مدد کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔ آزادانہ کے ساتھ رہنا مزید معلومات کے لیے مائیگرینٹ ہیلپ سے رابطہ کریں۔

پناہ گزینی کے دعوے کے فیصلے کے بعد آگے بڑھنا۔

منفی فیصلہ

اگر آپ کا دعویٰ مسترد ہو جاتا ہے (کسی بھی درخواستوں سمیت) اور آپ کے ساتھ کوئی بچے نہیں رہتے، تو آپ کو رہائش چھوڑنی ہوگی جب تک کہ آپ ہوم آفس کی کسی مختلف قسم کی امداد کے لیے درخواست نہ دیں۔ اگر آپ کا دعوی مسترد کر دیا جاتا ہے اور آپ کے ساتھ آپ کے بچے رہتے ہیں تو آپ کی سیاسی پناہ کی حمایت جاری رہے گی۔ اگر آپ کا دعویٰ کامیاب نہیں ہوتا اور کوئی اور عارضی رکاوٹیں نہیں ہیں، تو آپ سے برطانیہ چھوڑنے کی توقع کی جائے گی۔ ہوم آفس سے آپ کا فیصلہ موصول ہونے کے فوراً بعد مائیگرنٹ  ہیلپ کی جانب سے مشورہ اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اگر آپ اس اختیار کے بارے میں کچھ مزید معلومات چاہتے ہیں تو، والینٹری ریٹرنز سروس (رضاکارانہ واپسی کی خدمت) پیر سے جمعہ، صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک دستیاب ہے ٹیلیفون: 0300 004 0202

مثبت فیصلہ

اگر آپ کو رہائش کی اجازت دی جاتی ہے، تو آپ اور آپ کے تمام منحصر افراد کو پناہ کی رہائش چھوڑنی ہوگی، اور آپ کی ہوم آفس امداد ختم ہو جائے گی۔ اگر آپ کو رہنے کی اجازت دی جاتی ہے، تو آپ کام کرنے، عوامی رقوم کا سہارا لینے، رہائش کی تلاش کرنے اور برطانیہ کے دیگر رہائشیوں کی طرح ہی اس میں مدد حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس بات سے آگاہ رہیں کہ، کیونکہ برطانیہ میں رہائش کی کمی ہے، اس لیے آپ کو اپنی رہائش تلاش کرنے میں وقت لگ سکتا ہے ۔ اگرچہ مقامی حکام آپ کو معلومات یا مشورہ دیں گے، لیکن آپ کو اپنی ذاتی رہائش خود تلاش کرنی پڑ سکتی ہے۔ مشورہ اور رہنمائی آپ کی ‘موو آن’ (ٰآگے بڑھنے کی ملاقات) ملاقات کے دوران مائیگرنٹ ہیلپ کے ساتھ فراہم کی جائے گی، جو فیصلے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہوگی یا آپ اپنے مقامی حکام سے رابطہ کر کے حاصل کر سکتے ہیں

توقعات

آپ کے ساتھ ہمیشہ احترام، انصاف، اور غیر جانبداری کا سلوک کیا جائے گا۔ اسی طرح، ہم توقع کرتے ہیں کہ آپ تمام عملے اور ان لوگوں کے ساتھ ایک ہی طرح کا سلوک کریں گے جن کے ساتھ آپ رہتے ہیں۔

جب بھی آپ کو اپنی رہائش یا امداد میں کوئی مسئلہ نظر آئے، آپ کو فوراً مائیگرنٹ  ہیلپ سے رابطہ کر کے اس کی اطلاع کرنی چاہیے۔ مسئلہ یا شکایت کی اطلاع کرنے سے آپ کے پناہ گزینی کے دعوے یا پناہ کی امداد کے حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

رازداری اور معلومات کا اشتراک

ہوم آفس اور ہمارے فراہم کنندگان آپ کی ذاتی معلومات کی حفاظت اور رازداری رکھیں گے۔ کچھ ایسے حالات ہیں جب ہمیں دیگر اداروں کے ساتھ آپ کی معلومات کا اشتراک کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ان میں شامل ہیں:

  • مقامی کونسلز کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرنا تاکہ آپ کے لیے سماجی دیکھ بھال، ماہر رہائش، یا گھر میں تبدیلیاں کی جا سکیں۔
  • صحت کی خدمات کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرنا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کی عام صحت کی ضروریات اور کسی بھی طبی بیماری کے لئے صحت کی دیکھ بھال کی صحیح سہولیات موجود ہیں۔
  • اپنی اور اپنے خاندان، خاص طور پر بچوں اور کمزور بالغوں، کی حفاظت یا ‘تحفظ’ کے لیے معلومات کا اشتراک کرنا۔
  • تعلیمی حکام کے ساتھ متعلقہ معلومات کا اشتراک کرنا تاکہ وہ اپنی خدمات فراہم کر سکیں۔
  • پولیس کو مجرمانہ معاملات کی اطلاع دینا اور علاقے میں آپ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنا
  • دھوکہ دہی سے نمٹنے کے لیے معلومات کا اشتراک
  • عدالتی کارروائیوں کے سلسلے میں معلومات کا افشاء کرنا

کوئی بھی ادارہ جس کے ساتھ آپ کی معلومات کا اشتراک کیا جاتا ہے اسے بھی آپ کی معلومات کی رازداری کا احترام کرنے کی ضرورت ہوگی۔ آپ “وضوع تک رسائی کی درخواست” کے ذریعے ہوم آفس یا دیگر تنظیموں سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کے بارے میں جو معلومات رکھتے ہیں وہ آپ کو دکھائیں۔

معاونت کی شرائط

  • آپ کو اپنے لیے کیے گئے سفری انتظامات پر عمل کرنا ہوگا۔ مثال کے طور پر، دوسرے گھرمیں منتقل ہونا۔ اگر آپ سفری انتظامات پر عمل کرنے سے قاصر ہوں گے تو آپ کو ہوم آفس کو پہلے سے آگاہ کرنا ہوگا۔
  • آپ کو مجاز پتے پر رہنا ہوگا۔ اگر آپ منصوبہ بناتے ہیں کہ آپ لگاتار 7 دن سے زیادہ غیر حاضر رہیں گے تو آپ کو مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کرکے ہوم آفس سے اجازت لینا ہوگی۔ آپ کو کسی بھی 6 ماہ کے عرصے میں 14 دن یا رات سے زیادہ غیر حاضر نہیں رہنا چاہیے۔
  • آپ کو اس رہائش کے قواعد پر عمل کرنا ہوگا جس میں آپ قیام کر رہے ہیں۔ آپ کا رہائش فراہم کنندہ آپ کو قواعد بتائے گا۔
  • آپ کو پرتشدد انداز میں برتاؤ نہیں کرنا چاہیے یا زبانی یا جسمانی طور پر بدسلوکی نہیں کرنی چاہیے اور برطانیہ کے قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔ پرتشدد رویے کے نتیجے میں فوجداری قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ آپ کی رہائش اور مالی مدد سے محروم ہونے کا خطرہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔
  • آپ کو باقاعدگی سے اپنی مالی مدد تک رسائی حاصل کرنی چاہیے۔ جب آپ کو دفعہ 95/دفعہ 4 کی امداد دی جاتی ہے تو، آپ کو ابتدائی رہائش میں رہتے ہوئے کسی بھی اضافی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ہفتہ وار رقم دی جاتی ہے۔
  • آپ کو ہوم آفس کی درخواستوں کا جواب دینا ہوگا۔ اس میں درخواستیں شامل ہیں برائے:
    • آپ کے پناہ کے دعوے سے متعلق معلومات۔
    • آپ کی پناہ کی امداد سے متعلق معلومات اور
    • کسی بھی پوچھ گچھ میں آپ کی شرکت

اگر آپ اپنی امداد کی شرائط پر عمل نہیں کرتے ہیں، تو آپ اپنی امداد کھونے کا خطرہ مول لیتے ہیں۔

حالات میں تبدیلیاں

 جب آپ پناہ گزین رہائش اور معاونت حاصل کر رہے ہوں، تو اگر آپ کی حالات میں کوئی تبدیلی ہو تو آپ کو فوراً ہوم آفس کو اطلاع دینا ضروری ہے۔ ایسا کرنے کا سب سے آسان طریقہ مائیگرنٹ ہیلپ کے ذریعے ہے۔ اگر آپ کو اب رہائش کی ضرورت نہیں ہے، تو آپ پھر بھی مالی امداد حاصل کر سکتے ہیں، لیکن آپ کو پہلے درخواست دینا ہوگی (تاہم یہ ان لوگوں کے لئے درست نہیں ہے جنہیں دفعہ 4 کے تحت مدد فراہم کی جاتی ہے)۔

حالات میں تبدیلیاں جن کے بارے میں آپ کو ہوم آفس کو بتانا ہوگا وہ ہیں:

  • اگر آپ پیسے یا مالی وسائل حاصل کرتے ہیں یا ان تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
  • اگر آپ کو کوئی وظیفہ یا کوئی دوسرا تعلیمی انعام ملتا ہے
  • اگر آپ کو ملازمت مل جاتی ہے (آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا آپ کے پاس ملازمت حاصل کرنے سے پہلے کام کرنے کی اجازت ہے یا نہیں)
  • اگر آپ اپنے فراہم کنندگان کے علم کے بغیر کسی مختلف پتے پر منتقل ہوجاتے ہیں، یا خاندان، دوستوں، یا کسی ساتھی کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
  • اگر آپ شادی کرتے ہیں، الگ ہوجاتے ہیں، طلاق لے لیتے ہیں، یا سول پارٹنرشپ (سماجی تعلق داری) تشکیل دیتے ہیں۔
  • اگر آپ کو ہسپتال میں داخل کیا جاتا ہے یا قید کیا جاتا ہے
  • اگر آپ (یا آپ کا ساتھی) حاملہ ہو جاتی ہیں یا بچہ پیدا ہوتا ہے
  • اگر آپ کا کوئی بھی بچہ اسکول چھوڑ دیتا ہے یا گھر چھوڑ دیتا ہے
  • اگر خاندان کا کوئی اور فرد برطانیہ میں آپ کے ساتھ شامل ہوتا ہے یا برطانیہ چھوڑ دیتا ہے
  • اگر کوئی اور آپ کے گھرانے میں شامل ہوتا ہے یا چھوڑ دیتا ہے
  • آپ اپنا نام بدل لیتے ہے۔
  • آپ برطانیہ چھوڑنے اور گھر واپس جانے کا ارادہ کرتے ہیں۔

اگر آپ ہمیں اپنے حالات میں تبدیلی کے بارے میں نہیں بتاتے ہیں، تو آپ:

  • ہوم آفس کی جانب سے اپنی معاونت کھو سکتے ہیں
  • وہ اضافی امداد حاصل نہ کریں جس کے آپ حقدار ہیں” (یعنی - حمل اور زچگی کی ادائیگیاں)
  • آپ کو موصول ہونے والی کسی بھی مدد کو واپس کرنا ہوگا، جس کے آپ حقدار نہیں تھے۔
  • 1999 کے امیگریشن اینڈ اسائلَم ایکٹ کے تحت جرم کرنے کے مرتکب ہوتے ہیں

پناہ گزین معاونت کے فیصلے کے خلاف درخواست دینا

آپ عام طور پر فرسٹ ٹئیر ٹریبونل (ابتدائی درجے کا ٹریبونل) (پناہ گزین معاونت) سے درخواست کر سکتے ہیں اگر:

  • پناہ کی امداد اور/یا رہائش کے لیے آپ کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔
  • آپ کو دفعہ 4 کے تحت پناہ کی حمایت مل رہی تھی، اور اسے روک دیا گیا ہے۔
  • آپ کو دفعہ 95 کے تحت پناہ کی حمایت مل رہی تھی، اور اس سے پہلے کہ یہ حمایت ختم ہو جاتی اسے روک دیا گیا ہے۔

اگر آپ کی درخواست مسترد ہو گئی ہو یا آپ کی امداد ختم ہو گئی ہو، تو ہوم آفس کی جانب سے آپ کو ایک خط موصول ہوگا جس میں یہ بتایا جائے گا کہ یہ فیصلہ کیوں کیا گیا۔ خط آپ کو یہ بھی بتائے گا کہ آیا آپ درخواست کر سکتے ہیں اور درخواست کرنے کا طریقہ۔ ٹریبونل حکومت سے آزاد ہے۔ ایک جج فیصلہ کرنے سے پہلے دلائل کے دونوں فریقوں کو سنے گا۔ اگر آپ کی حمایت روک دی گئی ہے، اور آپ اس کے خلاف درخواست کرتے ہیں، تو آپ کی حمایت عام طور پر اس وقت تک جاری رہنی چاہیے جب تک کہ درخواست کا فیصلہ نہ ہو جائے۔ درخواست فارم یہاں پر پایا جاسکتا ہے

درخواست کرنے سے پہلے آپ مدد اور مشورے حاصل کر سکتے ہیں:

حصہ 2 اہم تنظیمیں

ہوم آفس

ہوم آفس کیا ہے؟

برطانیہ کی سلامتی اور معاشی خوشحالی میں ہوم آفس بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ ہوم آفس امیگریشن اور پاسپورٹ، منشیات کی حکمتِ عملی، جرم، آگ، انسداد دہشت گردی، اور پولیس کا مرکزی سرکاری محکمہ ہے۔ ہوم آفس کا وہ حصہ جس سے آپ براہِ راست معاملہ کریں گے، اسائیلم اینڈ پروٹیکشن (پناہ اور تحفظ) کہلاتا ہے۔

میں ہوم آفس سے کیا توقع کرسکتا ہوں؟

آپ کی پناہ گزینی کی درخواست کا جائزہ اور کارروائی کسٹمر سروس ڈائریکٹوریٹ کی اسائلم آپریشنز ٹیم (Customer Service Directorate’s Asylum Operations teams) کرے گی۔ یہ ہوم آفس کا ایک محکمہ ہے۔ آپ کے پناہ کے دعوے کی کامیابی اُن کی جانچ پر منحصر ہوگی، اور کیے گئے فیصلے کے بارے میں وہ آپ سے رابطے میں رہیں گے۔

ہوم آفس کے اندر موجود اسائلَم سپورٹ ٹیمیں اس بات کا فیصلہ کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہیں کہ آپ کو کون سی امداد ملنی چاہیے، اور وہ اُن فراہم کنندگان کی نگرانی بھی کرتی ہیں جو یہ امداد فراہم کرتے ہیں۔ پناہ کی امدادی ٹیمیں اس بات کو بھی یقینی بنائیں گی کہ ہمارے رہائش فراہم کنندگان کی فراہم کردہ خدمات اس کتابچے میں بیان کردہ توقعات پر پورا اترتی ہیں۔

ہوم آفس مجھ سے کیا توقع کرتا ہے؟

ہوم آفس توقع کرتا ہے کہ آپ اپنی امداد کی تمام شرائط پر عمل کریں، اور یہ کہ آپ ہمیں اپنے حالات میں کسی بھی تبدیلی کے بارے میں آگاہ کریں۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے، تو آپ کی امداد کے جاری رہنے کے حق پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔

ہوم آفس کی جانب سے آپ کو بھیجے گئے کسی بھی خط کو نظرانداز نہ کریں کیونکہ اس کے نتیجے میں آپ کی معاونت کو مسترد یا بند کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو سمجھ نہ آئے کہ کسی خط کا کیا مطلب ہے، تو مشورے اور رہنمائی کے لیے مائیگرنٹ  ہیلپ سے رابطہ کریں۔

آپ یہاں پر جا کر حکومت کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں

آپ کا رہائش فراہم کنندہ

رہائش فراہم کنندہ کیا ہے؟

رہائش فراہم کنندہ ایک ایسا ادارہ ہوتا ہے جسے ہوم آفس کی جانب سے پناہ کے درخواست گزاروں کو رہائش فراہم کرنے اور اُس رہائش کی دیکھ بھال کرنے کا ٹھیکہ دیا جاتا ہے۔ رہائش فراہم کنندہ مقام کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔

میں اپنے رہائش فراہم کنندہ سے کیا توقع کرسکتا ہوں؟

  • رہائش فراہم کنندہ جو خدمات فراہم کرے گا ان میں شامل ہیں:
  • صاف، محفوظ اور قابلِ رہائش، رہائش گاہ، فرنیچر، سامان اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا اور اُن کی دیکھ بھال کرنا۔
  • جب آپ پہنچیں تو رہائش گاہ کا تعارف، بشمول آپ کو دستیاب خدمات کے بارے میں معلومات۔

کھانے کی سہولت والی رہائش فراہم کرنا، جس میں دن میں تین کھانے اور ضروری ذاتی صفائی کے سامان اور ذاتی دیکھ بھال کے سامان تک رسائی شامل ہو

  • حاملہ خواتین اور شیر خوار بچوں کو غذائی اور رہائشی ضروریات پوری کرنے کے لیے اضافی سہولیات کا حق حاصل ہے (جیسے نیپیز، فارمولا، دودھ، اضافی خوراک، بچوں کی بوتلوں کو جراثیم سے پاک کرنے کا سامان وغیرہ)، جب وہ مکمل کھانے یا نصف کھانے کی رہائش گاہ میں ہوں۔
  • آپ کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا، جس میں متعلقہ اداروں کو حوالہ دینا بھی شامل ہے اگرجہاں یہ مددگار ہو سکتا ہو۔
  • آپ کے ساتھ بات چیت کرتے وقت جہاں ضروری ہو ترجمہ اور ترجمانی کی خدمات فراہم کرنا
  • آپ کے لیے تاثرات اور شکایات کے عمل کی وضاحت کرنا اور جہاں بھی ممکن ہو 5 کام کے دنوں کے اندر کسی بھی شکایت کو حل کرنا
  • رہائش گاہ میں پیدا ہونے والے غیر سماجی یا خلل ڈالنے والے رویے کا انتظام کرنا۔
  • آپ کو مطلع کرنا کہ قریب ترین دستیاب جی پی (ڈاکٹروں) مرکز کہاں ہے یا اگر آپ کی پہلے سے موجود طبی بیماری ہے تو آپ کو جی پی کے ساتھ اندراج کرنے میں مدد کرنا (جب تک کہ اس جگہ پر ماہرنرس دستیاب نہ ہو)
  • جب آپ پہنچیں یا رہائش گاہ میں قیام کے دوران اگر آپ کو صحت کی دیکھ بھال کی ضرورت ہو تو اس تک رسائی میں مدد کرنا (یہ ریذیڈنٹ ویلفیئرمنیجرز، سیف گارڈنگ ٹیمز، یا ہاؤسنگ منیجرز کے ذریعے منظم کیا جا سکتا ہے)

  • دفعہ 4 اور دفعہ 98 کی امداد حاصل کرنے والے سروس صارفین کو سفر میں مدد فراہم کرنا - یا تو نقل و حمل فراہم کرکے یا عومی نقل و حمل کی ٹکٹ دے کر – تاکہ وہ ڈاکٹر، دانتوں کے ڈاکٹر اور اسپتال کی ملاقاتوں، قبل از پیدائش یا بعد از پیدائش ملاقاتوں، یا خاندان کے افراد کی پیدائش یا موت کے اندراج کے لیے سفر کرسکیں۔ براہ کرم دھیان رہے کہ جہاں بھی ممکن ہو آپ کو مقامی صحت کی خدمات اور عوامی نقل و حمل کا استعمال کرنا چاہئے، اور آپ کو کسی بھی ملاقات کا ثبوت فراہم کرنا چاہئے (مثال کے طور پر، ایک ملاقات کا خط) اور اپنے فراہم کنندہ کو جتنا ممکن ہو اتنا پہلے اطلاع دیں تاکہ یہ مناسب وقت پر ترتیب دی جا سکے۔ نقل و حمل سے متعلق کسی بھی مسئلے کے لیے، براہ کرم مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کریں

اگر آپ کو ابتدائی رہائش گاہ میں قیام کے دوران اپنی رہائش سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو، تو آپ کو یہ مائیگرنٹ ہیلپ کے ذریعے اٹھانا چاہیے بذریعہ:

ویب چیٹ مائیگرنٹ ہیلپ ویب چیٹ پر

انکی ویب سائٹ کے ذریعے مسئلہ اٹھائیں

مفت فون مدد گار رابطہ 0808 8010503 ۔

اس کے بعد وہ آپ کی جانب سے آپ کے رہائش فراہم کنندہ کے ساتھ مسئلہ اٹھائیں گے۔ مزید معلومات کے لیے ’’ایشو رپورٹنگ اینڈ کومپلینٹس‘‘ دیکھیں

آپ کو ہوم آفس کی رہائش گاہ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنے پناہ کے دعوے پر فیصلے کا انتظار کرنے کے دوران خاندان یا دوستوں کے ساتھ رہنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ جہاں آپ رہتے ہیں وہ آپ کی پناہ گزینی کی درخواست کے نتائج کو متاثر نہیں کرے گا۔ آزادانہ طور پر رہنے کے بارے میں مزید معلومات مزید معلومات کے لیے براہ کرم مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کریں۔ کے ساتھ رہنا

میرا رہائش فراہم کنندہ مجھ سے کیا توقع کرتا ہے؟

آپ کو رہائش گاہ کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے۔ اس میں اسے صاف رکھنا اور گھر کے اندر تنصیبات اور اشیاء کو نقصان نہ پہنچانے کا خیال رکھنا شامل ہے۔

آپ کو اُن تمام افراد کے ساتھ بھی احترام سے پیش آنا چاہیے جن کے ساتھ آپ رہائش گاہ کا اشتراک کرتے ہیں اور اُن تمام عملے کے ساتھ بھی جن سے آپ کی ملاقات ہوتی ہے۔

مائیگرنٹ ہیلپ

مائیگرنٹ ہیلپ کیا ہے؟

مائیگرنٹ ہیلپ ایک فلاحی تنظیم ہے جو ہوم آفس سے الگ، ’’ایڈوائس، ایشیو رپورٹنگ اینڈ الیجیبلیٹی (AIRE) (اے آئی آرای)‘‘ نامی قومی خدمت چلاتی ہے۔ مائیگرنٹ ہیلپ آپ کو سیاسی پناہ کے عمل اور آپ کے حقوق کے بارے میں آزادانہ مشورے اور رہنمائی فراہم کر سکتی ہے۔ وہ آپ کو برطانیہ میں دستیاب دیگر خدمات کی طرف بھی رہنمائی کر سکتے ہیں۔

میں مائیگرنٹ ہیلپ سے کیا توقع کرسکتا ہوں؟

مائیگرنٹ ہیلپ آپ کو مالی مدد، رہائش، قانونی مشورہ، اور دیگر وہ خدمات حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی جن کے آپ قانوناً حقدار ہیں۔ وہ پناہ گزینی کے عمل، آپ کے معاونت کے حقوق اور پناہ گزینی کی پوچھ گچھ سے پہلے آپ کی دیگر ضروری خدمات (بشمول صحت کی دیکھ بھال اور قانونی مشورے) تک رسائی حاصل کرنے کے طریقے کو سمجھنے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے معلومات فراہم کریں گے۔ اگر ضرورت ہو تو آپ مترجم کی سہولت حاصل کر سکیں گے، اور اس کی درخواست فون کے آغاز میں کی جانی چاہیے۔

مائیگرنٹ ہیلپ کا مفت مدد گاررابطہ آپ کو آپ کی زبان میں مشورہ دے سکتا ہے۔ وہ موضوعات جن میں وہ مدد کر سکتے ہیں ان میں شامل ہیں:

  • پناہ کا دعویٰ کیسے کریں
  • مالی امداد
  • قانونی نمائندگی تلاش کرنا
  • پناہ کے عمل
  • صحت کی دیکھ بھال تک رسائی
  • رہائش سے متعلق مدد

آپ مائیگرنٹ ہیلپ کے ذریعے ہوم آفس کے بارے میں شکایت درج کر سکتے ہیں؛ تاہم، اس کا تعلق پناہ کی رہائش یا معاونت سے ہونا چاہیے۔ آپ کو کسی بھی دوسرے اقدام یا شکایت سے پہلے لازمی طور پر پہلے مرحلے میں اپنے تمام خدشات مائیگرنٹ ہیلپ کے ذریعے اٹھانے ہوں گے۔

آپ کے پناہ کے دعوے کے خلاف پناہ کے دعوؤں یا درخواستوں کے بارے میں شکایات قبول نہیں کی جائیں گی، اور آپ کو ان کی پیشرفت کے لئے متعلقہ خطوط میں دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

ای-ویزا، اپلیکیشن رجسٹریشن کارڈ (درخواست کے اندراج کا کارڈ-  اے آر سی) کی غلطیاں، اور کام کرنے کی اجازت (پرمیشن ٹو ورک -  پی ٹی ڈبلیو) کے مسائل مائیگرنٹ ہیلپ کے پاس نہیں اٹھائے جانے چاہئیں۔ اس کے بجائے، آپ ان خدمات کے مسائل کی شکایت کر سکتے ہیں

مائیگرنٹ ہیلپ کا مدد گار رابطہ تمام پناہ گزینوں کی مدد کرتا ہے، اور فون لائنیں مصروف ہو سکتی ہیں، جس کی وجہ سے آپ کے فون کے جواب میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ براہ کرم صبر کریں اور آپ کے فون کا جلد از جلد جواب دیا جائے گا۔ جہاں ممکن ہو، براہ کرم ویب چیٹ استعمال کرنے پر غور کریں اور ریز این ایشو (Raise an issue)غیر فوری سوالات کے لیے کام کرتا ہے

مائیگرنٹ ہیلپ آپ کو مالی مدد اور رہائش (اسائلم سپورٹ) (ASF1-  اے ایس ایف1) یا اضافی اسائلم سپورٹ (ASF2-  اے ایس ایف2) کے لیے درخواست فارم پُر کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔ اگر آپ کو حالات کی تبدیلی کے بارے میں ہوم آفس کو مطلع کرنے کی ضرورت ہو تو وہ اس میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔

مائیگرنٹ ہیلپ قانونی مشورہ یا نمائندگی فراہم نہیں کر سکتا۔ وہ قانونی خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے طریقے کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ آپ یہاں قانونی مشیر کی تلاش بھی کر سکتے ہیں - http://www.gov.uk/find-a-legal-adviser

اگر آپ اپنے رہائش فراہم کنندہ، ادائیگی فراہم کنندہ، ہوم آفس، یا مائیگرنٹ ہیلپ کے بارے میں شکایت کرنا چاہتے ہیں تو اس کے بھی مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کرنا چاہیے۔ اگر آپ کو اپنی رہائش سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہے، تو بھی آپ کو مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کرنا چاہیے۔ ایسا کرنے کے بارے میں مزید معلومات رہائش کے بارے میں شکایات میں مل سکتی ہیں جن کا آپ کے پناہ گزینی کے دعوے کے نتائج یا آپ کی امداد اور رہائش گاہ کے اہل ہونے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

مائیگرنٹ ہیلپ مجھ سے کیا توقع کرتی ہے؟

  • جب آپ مائیگرنٹ ہیلپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں، تو براہ کرم اپنے ہوم آفس کے دستاویزات سے کوئی حوالہ نمبر دستیاب رکھیں۔
  • آپ کے لیے جو بھی ملاقاتیں مقرر کی جائیں، ان میں شرکت کریں۔ اپنے دعوے سے متعلق کوئی بھی معلومات یا دستاویزات لیں۔
  • جب بھی ممکن ہو تو مائیگرنٹ ہیلپ سے خود بات کریں، بجائے اس کے کہ دوست یا خاندان کے کسی فرد سے اپنی جانب سے بات کروائیں۔ اگر آپ انگریزی نہیں بولتے ہیں تو پریشان نہ ہوں، ترجمان دستیاب ہوں گے۔
  • مائیگرنٹ ہیلپ کو فون کرنے یا ملاقات میں شرکت کرنے سے پہلے یادداشتیں لکھ لیں، تاکہ آپ کے تمام سوالات کو مؤثر طریقے سے نمٹایا جا سکے۔
  • ان کے مشیروں کے سوالات کا ہر ممکن حد تک مکمل جواب دیں۔ انہیں اس بات کی تربیت دی گئی ہے کہ وہ کون سے سوالات پوچھیں تاکہ آپ کی استفسار میں مدد کر سکیں۔
  • رابطے کی تفصیلات میں کسی بھی تبدیلی سے انہیں باخبررکھیں، جیسے کہ فون نمبرز اور ای میل پتہ۔

مائیگرنٹ ہیلپ ہمیشہ آپ کی شناخت کی تصدیق کرے گی اور کبھی بھی دیگر فریقوں کو ذاتی معلومات ظاہر نہیں کرے گی۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی دوسرا فرد یا تنظیم آپ کی جانب سے کام کرے، تو آپ کو اس کی سہولت کے لیے، مائیگرنٹ ہیلپ سے بات کرتے وقت ایک لیٹر آف اتھارٹی (اختیار نامہ) پر دستخط کرنے یا زبانی رضامندی دینے کی ضرورت ہوگی۔ ایسا کرنے کے بارے میں مزید مشورے کے لیے، مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کریں۔ آپ یہاں رضامندی کا فارم بھی تلاش کر سکتے ہیں

مائیگرنٹ ہیلپ بدسلوکی، دھمکی آمیز، یا جارحانہ رویے کو قبول نہیں کرے گی۔ ان کا عملہ آپ کے ساتھ شائستگی اور احترام سے پیش آئے گا۔ براہ کرم ان کے ساتھ ایسے ہی پیش آئیں۔

مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کرنا

آپ مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کر سکتے ہیں، بذریعہ:

یہ خدمات دن میں 24 گھنٹے، ہفتے میں 7 دن دستیاب ہیں اور مکمل ترجمانی کی سہولت پیش کرتی ہیں۔ براہ کرم ذہن میں رکھیں: اگر آپ نیپئر میں رہتے ہیں تو مائیگرنٹ ہیلپ کے اہلکار موقع پر دستیاب

مزید معلومات اور 10 زبانوں میں ترجمہ شدہ مشورہ مائیگرنٹ ہیلپ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے

حصہ 3 مسئلہ کی اطلاع اور شکایات

اگر آپ کو اپنی رہائش یا معاونت میں کوئی مسئلہ درپیش ہے یا آپ اس دستاویز میں شامل کسی بھی تنظیم کے بارے میں شکایت کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو جلد از جلد مائیگرنٹ ہیلپ کے ذریعے ایسا کرنا چاہیے۔

اٹھائی گئی کسی بھی شکایت یا مسائل سے آپ کے پناہ گزینی کے دعوے یا آپ کی امداد کے جاری رہنے کے حق پر اثر نہیں پڑے گا۔ آپ کو یہ جان کر اطمینان ہونا چاہیے کہ موصول ہونے والی تمام شکایات کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے اس کی تحقیقات کی جاتی ہیں۔ مطلع کردہ خامیوں کو غلطی کے زمرے کے لحاظ سے ایک مخصوص وقت میں نمٹایا جائے گا۔ مثالیں اس حصے میں مل سکتی ہیں: ‘اگر خرابی مقررہ وقت میں ٹھیک نہ ہو تو آپ کو دوبارہ ان سے رابطہ کرنا چاہیے اور وہ مسئلے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

یہ ضروری ہے کہ اگر آپ اپنی رہائش یا مدد کے کسی بھی پہلو کے بارے میں شکایت کرنا چاہتے ہیں، تو اسے جلد از جلد کریں۔ تاثرات اور شکایات کا خیرمقدم کیا جاتا ہے کیونکہ وہ فراہم کردہ خدمات کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ کسی مسئلے کے سلسلے میں مزید رسمی اقدام کرنے سے پہلے شکایات کے عمل پر عمل کرنا چاہیے تاکہ رہائش فراہم کنندہ اور/یا ہوم آفس کو آپ کے خدشات کی تحقیق کرنے کا موقع مل سکے۔

آپ کو مندرجہ ذیل کے بارے میں مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کرنا چاہیے:

  • دیکھ بھال کے مسائل – اپنی پناہ گاہ کی رہائش سے متعلق مسائل کی اطلاع دینا۔ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے آپ کی جانب سے رہائش فراہم کنندہ سے بات کریں گے (ذیل میں صفحہ 24 پر “مرمت اور دیکھ بھال” دیکھیں)۔
  • مدد کی درخواستیں – اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ یا آپ کے خاندان کی صحت اور تندرستی کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ یہ ممکنہ طور پر بچوں کی غفلت، گھریلو تشدد، جنسی ہراسانی یا استحصال، مخالف سماجی رویے، غربت یا بے گھر ہونے ، یا مشتبہ انتہا پسندی یا انتہاپسندی کی اطلاع کرنے کے لیے ہو سکتا ہے۔
  • مائیگرنٹ ہیلپ آپ کی درخواست یا اطلاع کو آپ کے فراہم کنندہ کے پاس بھیجے گی، جو پھر آپ کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدام کرنے کا ذمہ دار ہوگا، جس میں ہوم آفس کو مطلع کرنا اور جہاں مناسب ہو، پولیس کو اطلاع دینا شامل ہے۔
  • شکایات – اگر آپ مائیگرنٹ ہیلپ، اپنے رہائش فراہم کنندہ، اسائلم امداد ادائیگی فراہم کنندہ، یا ہوم آفس کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات کے بارے میں شکایت کرنا چاہتے ہیں تو، کسی بھی مزید رسمی اقدام سے پہلے آپ کو مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کرنا چاہیے اور تحقیقات اور جواب کے لیے شکایت درج کرنے کی درخواست کرنی چاہیے۔
  • تاثرات – آپ کے پناہ کے دعوے کے سفر کے دوران دستیاب مدد کو مسلسل بہتر بنانا۔ آپ مائیگرنٹ ہیلپ کو ان کی خدمات کے اپنے تجربے، اپنے رہائش فراہم کنندہ، اسائلم امداد ادائیگی فراہم کنندہ، یا ہوم آفس کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ وہ آپ کے تبصرے مناسب تنظیم کو بھیجیں گے

ایسا کرنے کے لیے، 0808 8010 503 پر فون کریں، ویب چیٹ تک سائی حاصل کریں یا یہاں پر مسئلہ

آپ کو اپنی رہائش گاہ میں ٹیلیفون تک رسائی فراہم کی جانی چاہیے، جب تک کہ آپ خود انتظامی خوراک والی رہائش میں نہ رہ رہے ہوں۔ اگر آپ کو اس کا پتہ لگانے میں دشواری ہو رہی ہے، تو براہ کرم اپنے رہائش گاہ کے عملے کے کسی رکن سے رابطہ کریں۔ آپ اپنی مقامی لائبریری میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ تک مفت رسائی حاصل کرنے کے قابل بھی ہو سکتے ہیں۔

اس مسئلے کو براہِ راست مائیگرنٹ ہیلپ کے ساتھ اٹھایا جائے گا یا وہ یہ یقینی بنائیں گے کہ متعلقہ فراہم کنندہ اس سے نمٹ لے۔ ان کے مشیر آپ کو ایک مقررہ وقت دیں گے کہ آپ اس مسئلے کے کتنی جلدی حل ہونے کی توقع کر سکتے ہیں۔

اگرچہ آپ اپنی رہائش گاہ میں اپنے تجربے سے براہ راست متعلق کسی بھی مسئلے کے لیے اپنے رہائش گاہ کے عملے سے رابطہ کر سکتے ہیں (مثلاً کھانے، بیت الخلاء اور ضروری اشیاء تک رسائی، کپڑے دھونے وغیرہ جیسی سہولیات کے بارے میں معلومات)، براہِ مہربانی مرمت سے متعلق مسائل یا اپنے مالی معاونت کے مسائل اس طریقے سے نہ اٹھائیں۔ اس کے بجائے، براہ کرم ان مسائل کی باضابطہ اطلاع کرنے کے لیے مائیگرنٹ ہیلپ کو فون کریں۔ اس سے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ مؤثر طریقے سے حل کے لیے آپ کا مسئلہ باضابطہ طور پر درج کیا جائے اور اس کی نگرانی کی جائے۔

ایسپین اور ادائیگی کے مسائل

اگر آپ کو اپنے ایسپین کارڈ کے سلسلے میں مدد کی ضرورت ہو تو، آپ 0800 246 1327 پر ٹیلیفون کے ذریعے مدد فراہم کنندہ پری پیڈ فنانشل سروسز (پی ایف ایس) (Pre-Paid Financial Services PFS) سے رابطہ کر سکتے ہیں۔منسلک ہونے کے بعد، مندرجہ ذیل تین اختیارات کے ذریعے مدد فراہم کی جا سکتی ہے:

  • پی آئی این (PIN) کا ظاہر کرنا
  • بیلنس معلوم کرنا
  • گمشدہ اور چوری شدہ - کارڈ بند کروانا۔

یہ سہولت 10 زبانوں میں دستیاب ہے، اس کے علاوہ انگریزی میں بھی۔ فی الحال زبان کے درج ذیل اختیارات دستیاب ہیں: انگریزی، البانوی، امہاری، عربی، چینی، فارسی، کردش، پشتو، پنجابی، تیگرینیا، اردو۔

اگر آپ کو اپنے ایسپین کارڈ یا اسائلم ادائیگی سے متعلق کوئی دیگر مسائل درپیش ہیں، تو آپ کو مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کرنا چاہیے جو آپ کی طرف سے متعلقہ فریق کے ساتھ مسئلہ اٹھائے گا۔

فراہم کنندگان کے بارے میں شکایات

آپ کے رہائش فراہم کنندہ، امداد ادائیگی فراہم کنندہ یا مائیگرنٹ ہیلپ سے موصول ہونے والی خدمت سے متعلق شکایات مائیگرنٹ ہیلپ کے ذریعے کی جانی چاہئیں۔ ایسا کرنے کے لیے، 0808 8010 503 پر فون کریں، ویب چیٹ پر رسائی حاصل کریں یا مسئلہ اٹھائیں۔ آپ کا فراہم کنندہ آپ کی شکایت کو 5 کاروباری دنوں کے اندر حل کرنے اور جواب دینے کی کوشش کرے گا۔ اگر متعلقہ فراہم کنندہ اسے حل نہیں کر پاتا ہے، یا آپ اس جواب سے ناخوش ہیں تو، مائیگرنٹ ہیلپ آپ کی شکایت ہوم آفس کو بھیجے گا۔

ایک بار جب کسی فراہم کنندہ کے خلاف شکایت ہوم آفس کو بھیجی جاتی ہے، تو محکمہ 20 کاروباری دنوں کے اندر جواب دینے کی کوشش کرے گا۔ اگر آپ ہمارے جواب سے ناخوش ہیں تو، آپ اپنی شکایت کے جواب کی تاریخ سے تین ماہ کے اندر اسے آزاد شکایات جانچ کنندہ (آئی ای سی) کو بھیج سکتے ہیں۔ بذریعہ ای میل کے یا پھر ڈاک بھیج کر PO BOX 6147, SHEFFIELD, S2 9JD۔ تاہم، براہ کرم یاد رکھیں کہ اگرچہ آئی ای سی آپ کی شکایت سے نمٹنے کے طریقے کا جائزہ لے سکتا ہے، لیکن وہ اُن خدمات س متعلق شکایات نہیں دیکھ سکتے جن کے لیے کوئی معاہداتی تقاضا موجود نہیں ہے۔

گر آپ اپنی شکایت کو آئی ای سی تک پہنچانے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو انہیں اپنے فراہم کردہ کسی بھی ثبوت کے ساتھ، آپکی ابتدائی شکایت پر ہوم آفس کے جواب کی ایک نقل فراہم کرنی ہوگی۔

آئی ای سی سے شکایت کرنے پر آزاد شکایات جانچ کنندہ اور رہنمائی کے بارے میں مزید معلومات Gov.uk ویب سائٹ پر مل سکتی ہیں - https://www.gov.uk/guidance/make-a-complaint-to-the-independent-examiner-of-complaints

اگر آپ اپنی شکایت پر آئی ای سی کے جواب سے اب بھی ناخوش ہیں، تو یہ معاملہ پارلیمانی اور صحت کی خدمت کے محتسب کے ساتھ اٹھایا جا سکتا ہے۔ محتسب ان شکایات پر حتمی فیصلے کرتا ہے جنہیں این ایچ ایس، سرکاری محکموں، اور کچھ دیگر عوامی تنظیموں نے حل نہیں کیا ہے۔ ان کی خدمت سب کے لیے مفت ہے۔ براہ کرم دھیان رہے، محتسب کو شکایت کرنے کے لیے، آپ کو اپنے مقامی رکنِ پارلیمنٹ سے رابطہ کرنا ہوگا جو آپ کی طرف سے اسے آگے بھیج سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے، براہ کرم ملاحظہ کریں یا 0345 015 4033 پر فون کریں۔ (http://www.ombudsman.org.uk)

آپ کی معاونت کے بارے میں شکایات

جب ہوم آفس کے بارے میں مائیگرنٹ ہیلپ کے ساتھ ایک شکایت درج کی جاتی ہے، تو اسے 20 کاروباری دنوں کے اندر تفتیش اور جواب کے لئے متعلقہ ٹیم کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا۔ اگر آپ محکمہ کے جواب سے ناخوش رہتے ہیں، تو آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ اسے مرکزی شکایات ٹیم (سی سی ٹی) کو جائزہ لینے کے لیے بھیجیں۔ ایسا کرنے کے بارے میں مشورے یہاں مل سکتے ہیں: Complaints procedure - UK Visas and Immigration - GOV.UK

میں ہوم آفس میں شکایت اور کس طریقے سے کر سکتا ہوں؟

ہم ایسی شکایات کا خیرمقدم کرتے ہیں جو ہمارے سروس صارفین کے تجربے کو بہتر طور پر سمجھنے اور خدمت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ براہِ کرم یقین رکھیں کہ مائیگرنٹ ہیلپ کے ذریعے شکایت جمع کرانے سے کسی بھی جمع شدہ معاونت کی درخواست یا پناہ گزینی کے دعوے کے نتیجے پر منفی اثر نہیں پڑے گا، اور نہ ہی فیصلہ کرنے کے وقت پر اثر پڑے گا۔ آپ براہ راست ہوم آفس میں شکایت کر سکتے ہیں اگر:

  • آپ نے پہلے ہی مائیگرنٹ ہیلپ کے ذریعے شکایت کی ہے، مائیگرنٹ ہیلپ کے جواب سے اپنی عدم اطمینان کی اطلاع دی ہے اور پھر بھی نتائج سے مطمئن نہیں ہیں، یا
  • آپ کے پاس ایسی شکایت ہے جسے آپ مناسب نہیں سمجھتے کہ مائیگرنٹ ہیلپ حل کرے۔

اگر ہوم آفس کو کوئی شکایت موصول ہوتی ہے جسے مائیگرنٹ ہیلپ کو بھیجا جانا چاہئے تھا، تو اسے مائیگرنٹ ہیلپ کو بھیجا جائے گا۔۔ ہوم آفس میں شکایت کرنے کے لیے براہ کرم ملاحظہ کریں

یا ہمیں لکھ کر بھیجیں:

Complaints Allocation
Customer Correspondence Hub
4th Floor 2 Ruskin Square
Dingwall Road
Croydon CR0 2WF

حصہ 4: رہائش کی معلومات اور معیارات

ہمارے فراہم کنندگان کے پاس رہائش کی کئی اقسام ہیں۔ آپ ممکنہ طور پر قیام پذیر ہو سکتے ہیں:

ہوٹل

اس قسم کی رہائش عموماً واحد سروس صارفین اور خاندانوں کے لیے مخصوص ہوتی ہے اور یہ کھانے کی سہولت کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے۔ رہائش بغیر کسی انتخاب کی بنیاد پر پیش کی جاتی ہے اور واحد سروس کے صارفین کو ایک کمرے کا اشتراک کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ دوستوں یا خاندان کے افراد کے ساتھ کمرے کا اشتراک کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، بشرطیکہ وہ ایک ہی جنس کے ہوں۔ ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ سروس صارفین، جہاں ممکن ہو، جو وہ اپنے کمرے میں شریک شخص سے بات کرتے وقت استعمال کرتے ہیں، جہاں مشترکہ سہولیات موجود ہیں، وہاں جنس کے مطابق غسل خانوں تک رسائی ہوگی۔

بنیادی ابتدائی رہائش

اس قسم کی رہائش عموماً واحد سروس صارفین اور خاندانوں کے لیے ہوتی ہے اور یہ کھانے کی سہولت کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے (یعنی، ہر دن 3 وقت کا کھانا فراہم کیا جاتا ہیں)۔ جنس کے لحاظ سے مخصوص غسل خانے ہیں اور ہوم آفس کے اشتراک کے قواعد کے مطابق مشترکہ سونے کے کمرے بھی ہو سکتے ہیں۔

دیگر (بشمول بڑے مشترکہ رہائشی انتظامات جیسے ہال آف ریزیڈنس یا سابق فوجی اڈے)

بڑے پیمانے والے مقامات – جیسے کہ ویدرز فیلڈ - محفوظ اور فعال رہائش فراہم کرتی ہیں، جس میں جامع صحت کی سہولیات شامل ہیں تاکہ مقامی این ایچ ایس خدمات پر دباؤ کم ہو، کھانے کی سہولیات، مقامی شہروں کے لیے نقل وحمل، فلاح و بہبود کی مدد، اور چوبیس گھنٹے تحفظ موجود ہو۔

قواعد و ضوابط اور رہنما اصول

تاکہ آپ اس رہائش گاہ میں آرام سے بس سکیں جس میں آپ قیام پذیر ہیں اور دوسروں کے لیے خلل کم سے کم ہو، آپ کو چاہیے کہ:

کریں:

  • اپنی صحت اور حفاظت کا خیال رکھیں اور تمام آلات کو احتیاط کے ساتھ استعمال کریں۔
  • کسی بھی ہم رہائشی اور رہائش گاہ کے عملے کے ساتھ جنس، صنف، صنفی شناخت، نسل، قومیت، زبان، شہریت، مذہب، معذوری یا جنسی رجحان کی بنیاد پر امتیاز کیے بغیر باعزت سلوک کریں۔

  • دوسرے رہائشیوں اور عملے کے ساتھ شائستگی اور احترام کے ساتھ برتاؤ کریں
  • جب بھی آپ کو مرمت کے مسائل نظر آئیں، انہیں فوراً مائیگرنٹ ہیلپ کو اطلاع کریں۔
  • اگر آپ سونے، رہائش یا مشترکہ کمروں کا استعمال مشترکہ طور پر کر رہے ہیں تو اپنی ذاتی اشیاء کو محفوظ جگہ پر رکھیں۔
  • ہر استعمال کے بعد ٹوائلٹ کو فلش کریں، لیکن بےبی وائپس (بچے کو صاف کرنے ک ٹشو) یا حفظانِ صحت کی مصنوعات کو فلش نہ کریں۔
  • رہائش گاہ کو باقاعدگی سے صاف کریں، یا جہاں صفائی کی سہولیات فراہم کی گئی ہوں، وہاں فرش اور سطحیں صاف رکھیں تاکہ صفائی آسان ہو۔
  • موسمی پھپھوندی یا نمی سے بچنے کے لیے کھڑکیاں باقاعدگی سے کھولیں۔
  • یقین دہانی کریں کہ رات کے وقت اور باہر جانے کے دوران دروازے مقفل ہوں اور کھڑکیاں بند ہوں۔

نا کریں:

  • بہت زیادہ شور مچانا، خاص طور پر رات 11 بجے سے صبح 8 بجے کے درمیان
  • رہائش گاہ کے اندر دھواں کرنا۔
  • اپنے کمرے میں کھانا پکانا (ان کے لئے جو لوگ کھانے کی سہولت والی رہائش میں ہیں)
  • پالتو جانوروں یا حیوانات کو گھرمیں رکھنا۔
  • مہمانوں کو رات بھر قیام کی اجازت دینا۔
  • گھر کو نقصان پہنچانا۔
  • کھانے کی مقررہ جگہوں سے کھانا اپنے کمرے میں لے جانا (جب تک آپ کی رہائش گاہ یہ قبول نہ کرے)
  • گھر یا برقی نظام میں کوئی بھی تبدیلی یا مرمت کرنا۔
  • دھوئیں کے الارم (گھنٹیوں) کو غیر فعال کرنا۔
  • گھرمیں غیر مجاز ادویات رکھنا یا استعمال کرنا۔
  • جان بوجھ کر دوسرے رہائشیوں کو پریشان کرنا۔
  • کسی کے ساتھ نامناسب رویہ یا زبان استعمال کرنا۔
  • دوسرے لوگوں کے خطوط کھولنا
  • بجلی کے ساکٹس پر بوجھ ڈالنا اور یقینی بنائیں کہ تمام برقی آلات اچھی حالت میں ہوں۔
  • کمروں میں کھانا پکانے کی اجازت نہیں ہے

رہائش میں متوقع سہولیات۔

مندرجہ ذیل اشیاء ابتدائی رہائش کے اندر فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر ان فہرستوں میں سے کچھ بھی فراہم نہیں کیا گیا ہے، یا مال و اسباب سے کوئی سامان غائب یا خراب ہوتو، براہ کرم مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کریں۔

دھونے کی سہولیات

ایک این سوئٹ (ذاتی باتھ روم کے ساتھ کمرہ) ، یا ہر پانچ واحد سروس صارفین کے لیے کم از کم ایک صنفی مخصوص غسل خانے تک رسائی، جو درج ذیل پر مشتمل ہو:

  • نہانا اور/یا غسل، اگر مناسب ہو تو پانی سے محفوظ ڈھکنے کے ساتھ (مثلاً غسل کا پردہ)
  • واش بیسن
  • بیت الخلا

کھانا کھانے کی جگہ

کھانے کی سہولت والی رہائش گاہ میں:

  • روزانہ کم از کم تین کھانے (ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور شام کا کھانا) تک رسائی، جس میں ہر کھانے کے ساتھ کم از کم ایک گرم، ایک ٹھنڈا اور ایک سبزی خور انتخاب کے ساتھ مشروبات کی سہولت بھی شامل ہو
  • براہ کرم یاد رکھیں کہ بڑی تعداد میں لوگوں کو کھانا فراہم کرتے وقت، تمام ذائقوں اور ترجیحات کو پورا کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنی رہائش گاہ میں کھانے کی فہرست بنانے کے عمل کو متاثر کرنے کے لیے کھانے کے حوالے سے رائے دینا چاہتے ہیں تو، براہ کرم مائیگرنٹ ہیلپ کے ذریعے ایسا کریں یا وہاں کےعملے کو مطلع کریں۔
  • بچوں اور چھوٹے ننھے بچوں کے لیے مناسب غذائی اشیاء پر مشتمل ایک خوراک کی سہولت، جس میں بچوں اور حاملہ خواتین کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ضرورت کے مطابق اضافی غذائی اشیاء یا کھانے فراہم کیے جاتے ہیں۔
  • ایسے اختیارات جو خصوصی غذائی، ثقافتی یا مذہبی ضروریات کو پورا کریں، اور اضافی خوراک فراہم کریں ان سروس صارفین کے لیے جن کے لیے تین وقت کے کھانے ناکافی ہو سکتے ہیں۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ کسی بھی مخصوص طبی غذائی ضروریات کی تصدیق کے لیے جی پی یا طبی ماہر سے ثبوت فراہم کرنا ضروری ہوگا تاکہ آپ کا فراہم کنندہ مناسب طریقے سے سہولت فراہم کر سکے۔
  • جہاں آپ منصوبہ بند دوپہر کے کھانے کی سہولت کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے (مثال کے طور پر، رضاکارانہ خدمات، اسکول، طبی تقرریوں کی وجہ سے) براہ کرم جلد از جلد اپنے فراہم کنندہ کو مطلع کریں تاکہ متبادل انتظامات کیے جاسکیں۔

خود کھانا بنانے والی رہائش میں:

  • ہر پانچ افراد کے لیے کم از کم ایک باورچی خانے تک رسائی، بشمول درج ذیل تک رسائی:
  • کھانا پکانے کے برتن اور آلات
  • فریج اور فریزر، ککر یا اوون اور چولہا
  • خوراک تیار کرنے کی جگہ جس میں صاف ستھری کام کی جگہیں ہوں
  • سنک
  • صفائی کا سامان
  • صحت اور حفاظت سے متعلق کسی بھی مسئلے کو سب سے پہلے مائیگرنٹ ہیلپ کے ساتھ اٹھانا چاہیے تاکہ آپ کے فراہم کنندہ کو اطلاع دی جا سکے اور تحقیقات شروع کی جا سکیں۔

کمرے

تمام ابتدائی رہائش:

  • رہائش پذیر افراد کے لیے مناسب بستر (ایک یا دو افراد کے بیڈ) اور بچوں اور ننھے بچوں کے لیے کھٹولے۔
  • ہر کمرے میں کپڑے لٹکانے کے لیے ایک الماری یا کوئی اور حل، یا جب کمرہ غیر متعلق بالغ افراد کے درمیان مشترکہ ہو تو ہر فرد کے لیے ایک۔
  • ہر کمرے کے لیے 1 درازوں والی الماری یا ذخیرہ کرنے کے لیے کوئی اور انتظام، یا جب کمرہ غیر متعلق بالغوں کے ساتھ مشترک ہوتو ہر واحد شخص کے لیے ایک۔

کھڑکیوں پر نصب پردے یا بلائنڈز

رہائشی اور مشترکہ علاقے

کھانے کی سہولت والی رہائش گاہ میں:

  • کھانے کی کافی سہولیات اور نرم نشستیں تاکہ رہائش پذیر سروس صارفین کی تعداد کے مطابق سہولت فراہم کی جا سکے۔

خود کھانا بنانے والی رہائش گاہ میں:

  • ہر فرد کے لیے ایک میز تک رسائی، ایک کھانے کی کرسی اور ایک آرام دہ کرسی۔

تمام ابتدائی رہائش میں:

  • تفریحی سرگرمیوں کے لیے میزوں اور آرام دہ کرسیوں تک مناسب رسائی

سہولیات

تمام ابتدائی رہائش میں:

  • تازہ پینے کے پانی تک مناسب رسائی (براہ کرم یاد رکھیں کہ برطانیہ میں نل کا پانی پینے کے لئے محفوظ ہے اور بوتل بند پانی فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے)
  • کپڑے دھونے کی سہولیات کی سہولیات تک مناسب رسائی (مثال کے طور پر، لانڈری سروس یا واشنگ مشین)
  • کپڑے خشک کرنے کے لیے ایئرر(ہوا کی مشین) تک رسائی (درخواست کرنے پر)
  • استری بورڈ اور کپڑوں کی استری
  • اگر قابل اطلاق ہو تو بچوں کی دیکھ بھال کا سامان، بشمول پالنے، اونچی کرسیاں، ایک سال سے کم عمر بچوں کے لیے دونوں سہولیات اور جراثیم کش آلات (اور نپیاں)
  • دھوئیں اور کاربن مونو آکسائیڈ کا پتہ لگانے والے آلات:
  • تمام رہائش گاہوں میں کار آمد دھواں الارم ہونے چاہئیں (ہر منزل پر جو رہائش کے طور پر استعمال ہوتی ہو) اور کاربن مونو آکسائیڈ الارم (ان گھروں میں جہاں ٹھوس ایندھن یا گیس استعمال ہوتی ہو)
  • ٹیلی ویژن اور وائی فائی تک رسائی معاہداتی تقاضے نہیں ہیں اور انہیں فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن آپ کے رہائش فراہم کنندہ پر لازم ہے کہ آپ کو کسی نہ کسی طریقے سے رابطہ کرنے کا ذریعہ فراہم کرے جب تک آپ خود کفیل رہائش میں نہ ہوں۔ یہ موبائل فون، کمپیوٹر یا ڈیٹا سم کے استعمال کے ذریعے ہو سکتا ہے۔  مزید معلومات کے لیے استقبالیہ سے پوچھیں۔

رہائش فراہم کنندہ سے یہ بھی تقاضا کیا جاتا ہے کہ جب آپ اپنی رہائش گاہ میں منتقل ہوں تو آپ کو تازہ ذاتی چادریں فراہم کرے۔

غسل کا تولیہ

2 (فی شخص)

چہرے کے تولیے

2 (فی شخص)

چادریں

2 (فی شخص)

کمبل اور لحاف

2 / 1 (فی شخص)

ہاتھ کے تولیے

2 (فی شخص)

چائے کے تولیے

(صرف خود کفیل آئی اے)

1 (فی شخص)

تکیے اور تکیوں کے غلاف

ہر ایک کی دو (فی شخص)

لحاف کی اوڑھنی

2 (فی شخص)

اضافی اشیاء

  • اضافی اشیاء اور سامان جو آپ رہائش گاہ میں لاتے ہیں وہ آپ کی اپنی ذمہ داری ہے۔ آپ کا رہائش فراہم کنندہ ان اشیاء کے لیے ذمہ داری یا جوابدہی قبول نہیں کرے گا۔
  • آپ کو پورٹیبل ہیٹرز (قابلِ حمل ہیٹر) کی اجازت نہیں ہوگی، اور آپ سے کسی بھی غیر محفوظ یا خطرناک مواد یا اشیاء کو ضائع کرنے کے لئے کہا جائے گا۔

کچھ عام اشیاء جو فراہم کنندگان کو فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے:

  • ایک ذاتی ٹیلیفون (تاہم مشترکہ ٹیلیفون کی سہولیات آپ کے لیے فراہم کی جانی چاہئیں)
  • براڈ بینڈ/Wi-Fi کنکشن
  • ٹیلی ویژن/ٹی وی
  • ویکیوم کلینر (تاہم آپ کو جھاڑو اور برش بھی فراہم کیے جائیں گے)

اگر آپ کے پاس ایسی غیر معمولی حالات ہیں جن سے اخراجات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں اور جو معیاری امدادی سطح سے زیادہ ہیں، تو آپ اضافی مدد کے اہل ہو سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے براہِ کرم مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کریں

سہولیات

گیس، پانی اور بجلی آپ کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔ ماحول سے آگاہ رہیں اور ان سہولیات کے استعمال پر نظر رکھیں۔ آپ کے ہاؤسنگ افسر (رہائشی افسر) کی طرف سے آپ کو سہولیات کے استعمال کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی ہے، جیسے کہ ہیٹنگ (ہیٹر) کو کیسے چلانا ہے اور بجلی کے ٹرپ سوئچ کہاں واقع ہیں۔ آپ کو اپنی سہولیات کے فراہم کنندہ کو تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔

ہیلتھ سرٹیفکیٹ (صحت کی سند) (ایچ سی 2)

دفعہ 95 امداد ملنے کے بعد، آپ ایچ سی 2 سند (یا ان لوگوں کے لیے جو دفعہ 4، HC1 (ایچ سی 1) سند پر ہیں) کے حقدار ہوں گے۔ اسے ذيل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے:

  • این ایچ ایس دانتوں کا علاج
  • این ایچ ایس مصنوعی بال اور کپڑے سے بنے معاون آلات
  • نظر کی جانچ، شیشے، اور کانٹیکٹ لینسز؛ یا
  • اگر ڈاکٹر (جی پی یا ہسپتال کے ڈاکٹر)، آنکھوں کے ماہر یا دندان ساز نے حوالہ دیا ہو، تو این ایچ ایس علاج حاصل کرنے کے لئے سفر کرسکتے ہیں۔

جب آپ کو دفعہ 95 کی معاونت فراہم کی جائے تو یہ خود بخود جاری ہونا چاہیے اور اس کے بعد ہر چھ ماہ بعد خود بخود اس کی تجدید ہونی چاہیے۔ تاہم، اگر آپ کو اپنا گرانٹ لیٹر(امدادی منظوری کا خط) موصول ہونے کے 3 ہفتوں کے اندر اپنا HC2 (ایچ سی 2) موصول نہیں ہوتا ہے، تو آپ 0300 330 1343 پر فون کے ذریعے مزید مشورے کے لئے براہ راست این ایچ ایس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ رابطے پیر سے جمعہ، صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک اور ہفتہ، صبح 9 بجے سے شام 3 بجے تک کھلی رہتی ہیں۔ اسے مائیگرنٹ ہیلپ کے ساتھ بھی اٹھایا جانا چاہئے۔

اگر آپ دفعہ 4 امداد پر ہیں تو، HC1 (ایچ سی 1) فارم مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ مقامی فارمیسی (دوائیوں کی دکان) کے ذریعے یا این ایچ ایس کی ویب سائٹ/رابطہ مرکز کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے جہاں آپ HC1 (ایچ سی 1) فارم مکمل کرنے میں مدد کی درخواست کر سکتے ہیں۔ nhsbsa.nhs.uk پر آن لائن درخواست دیں۔ اگر آپ کو فوری علاج یا دوا کی ضرورت ہو تو NHSBSA (این ایچ ایس بی ایس اے) کی ہدایت ہے کہ کسی بھی نسخے کے پیچھے موجود استثنیٰ خانے پر نشان لگائیں، اور اگر فارمیسی نے ثبوت کے بغیر دوا دینے سے انکار کیا تو مدد گار رابطے پر فون کریں۔ NHSBSA (این ایچ ایس بی ایس اے) کی رہنمائی یہاں دستیاب ہے

گھر کا معائنہ

خود کفیل ابتدائی رہائش

گھر کے معائنے صرف خود کفیل ابتدائی رہائش (ایسی رہائش جس میں صرف آپ اور آپ کا خاندان قیام پذیر ہو) میں کیے جاتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ رہائش آپ کے لیے موزوں اور محفوظ ہے۔ آپ کے رہائش فراہم کنندہ سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ ماہ میں کم از کم ایک بار رہائش کا معائنہ کرے تاکہ کسی بھی نقائص کی نشاندہی اور ان کا ازالہ کیا جا سکے۔

آپ کو معائنے کی تاریخ اور وقت کے بارے میں کم از کم 5 دن کی اطلاع دی جائے گی تاکہ آپ گھرمیں موجود رہ سکیں۔ اگر آپ وہاں نہیں ہیں تب بھی فراہم کنندہ گھر کا معائنہ کرے گا۔

معائنے کے دوران کیا ہوتا ہے؟

انسپکٹر کو ہمیشہ دروازے پر دستک دینی چاہئے اور آپ کے جواب کا انتظار کرنا چاہئے۔ انہیں بغیر انتظار کیے دروازہ نہیں کھولنا چاہیے۔ جب آپ کمرے میں ہوں تو انہیں اپنی چابی استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ وہ آپ سے گھر کے بارے میں بات کریں گے اور کسی بھی خرابی کی جانچ کریں گے۔ اگر کوئی خرابیاں دریافت ہوں گی تو ان کی مرمت کے لیے اطلاع کی جائیں گی۔ کسی بھی ایسی خامی کی نشاندہی کی جانی چاہیے جو معائنہ کرنے والے کے لیے واضح نہ ہو۔

فراہم کنندگان، اور نہ ہی ہوم آفس کے عملے کو، آپ کے ذاتی سامان کی تلاشی کرنے کا حق ہے۔ تاہم، اگر آپ گھر چھوڑ دیتے ہیں اور ذاتی اشیاء پیچھے رہ جاتی ہیں، تو آپ کا فراہم کنندہ انہیں بیگ میں رکھ کر زیادہ سے زیادہ 28 دن کے لیے عارضی سامان رکھنے کی جگہ میں ڈال دے گا، اور اگر اس دوران سامان کو واپس نہ لیا گیا تو انہیں ضائع کر دیا جائے گا۔

معائنہ کون کرتا ہے؟

گھرکا معائنہ آپ کے رہائش فراہم کنندہ کی طرف سے کم از کم ماہ میں ایک بار کیا جائے گا۔ ہوم آفس یا مقامی کونسل کا کوئی شخص یہ یقینی بنانے کے لیے معائنہ بھی کر سکتا ہے کہ آپ کا رہائش فراہم کنندہ مطلوبہ معیارات پر پورا اترتا ہے۔

اگر میں ہوٹل / ابتدائی رہائش گاہ (آئی اے) میں رہتا ہوں تو کیا ہوگا؟

ابتدائی رہائش کی کئی اقسام ہیں، جن میں کھانا فراہم کی جانے والی رہائش، ہوٹل اور ہاسٹل شامل ہیں۔ ہوم آفس کی جانب سے ہر 6 ماہ بعد ان مقامات کا معائنہ کیا جاتا ہے۔

میں کسی خرابی کی اطلاع کیسے دوں؟

مائیگرنٹ ہیلپ کو گھر کے نقائص کی اطلاع دی جانی چاہئے تاکہ ان کو درج کیا جائے اور درست کیا جا سکے۔ رہائش فراہم کنندہ مقررہ اوقات کے اندر خامیوں کو ٹھیک کرنے کے لیے کام کرتے ہیں (دیکھیں “مرمت اور دیکھ بھال”)۔ اگر آپ کسی خرابی سے متاثر ہیں تو آپ کو اطلاع کرنے کے لیے مقررہ معائنہ تک انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

رہائش تک رسائی

آپ کا رہائش فراہم کنندہ اس گھر کی ایک متبادل چابی یا پاس-کی (داخلے کی چابی) رکھتا ہے جو محفوظ طریقے سے رکھی جاتی ہے۔ عام طور پر، آپ کے موجود ہونے کے دوران مرمت اور معائنے کے لئے رہائشی کوارٹرز تک رسائی حاصل کی جائے گی۔

اگر فوری اطلاع پر ضروری کام کی ضرورت ہو تو، آپ کا فراہم کنندہ آپ سے رابطہ کرے گا تاکہ آپ کو بتا سکے کہ وہ گھر پر کب آئیں گے۔ اگر آپ اس وقت موجود نہیں ہو سکتے تو فراہم کنندہ اپنی چابی استعمال کر کے گھر میں داخل ہو سکتا ہے۔

ابتدائی رہائش میں مہمانوں کی اجازت ہے، تاہم، براہِ کرم کسی بھی مہمان کے آنے کی تاریخ اور وقت کی اطلاع رہائش کے استقبالیہ عملے کو دیں تاکہ گھر میں آسانی سے داخلہ ممکن ہو سکے۔ براہ کرم یہ بھی یاد رکھیں کہ مہمانوں کو رات بھر احاطے میں رہنے کی اجازت نہیں ہے۔

مرمت اور دیکھ بھال

رہائش فراہم کنندگان کسی بھی نقص کو مقررہ وقت کے اندر درست کرنے کے لیے کام کرتے ہیں، جو مسئلے کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے۔ ذیل کی جدول میں نقائص کی مختلف اقسام، جواب دینے کے اوقات، اور خرابیوں کی کچھ مثالیں بیان کی گئی ہیں۔ اگر آپ مرمت کی درجہ بندی کے بارے میں غیر یقینی ہیں، یا اگر مطلع کی گئی خرابی مقررہ وقت کے اندر ٹھیک نہیں ہوتی تو، آپ کو مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کرنا چاہیے۔

رہائش کی اضافی معلومات

آگ سے حفاظت

ہمارے فراہم کنندگان کی جانب سے استعمال کی جانے والی تمام رہائشوں میں دھوئیں کے الارم لگائے جانے چاہئیں۔ اگر رہائش گاہ میں آگ لگ جائے تو دھواں الارم کو چالو کر دے گا اور یہ مسلسل تیز ‘بیپ’ کی آواز کرے گا۔

آگ دریافت کرنے پر، آپ اور آپ کے خاندان کے لیے ضروری ہے کہ:

  • قریب ترین فائر الارم رابطے کے مرکز کو فعال کریں۔
  • جائیداد کے دیے گئے ہدایات کے مطابق فوراً عمارت چھوڑیں اور متعین ملاقات کی جگہ پر جائیں۔
  • آگ سے نمٹنے کی کوشش نہ کرے
  • ذاتی سامان اکٹھا کرنا مت روکیں
  • قریب ترین محفوظ راستے کے ذریعے عمارت سے باہر نکل جائے۔
  • 999 پر فائر اینڈ ریسکیو سروس کو فون کریں اور اپنے رہائش فراہم کنندہ کو مطلع کریں۔

بیٹری نہ نکالیں، دھوئیں کے الارم کو نہ چھپائیں یا اس میں چھیڑ چھاڑ نہ کریں کیونکہ اس سے جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ اگر آگ کے الارم کے ساتھ کوئی معلوم مسئلہ ہو تو براہِ کرم جلد از جلد عملے کے کسی رکن کو مطلع کریں۔ آپ کو یہ بھی یقینی بنانا چاہیے کہ آپ اس جگہ کے نکلنے کے راستوں سے واقف ہوں جس میں آپ رہائش پذیر ہیں۔ اگر معلوم نہ ہو تو براہِ کرم فراہم کنندہ کے عملے کے کسی رکن سے رابطہ کریں۔

اگر آپ خود کھانا پکانے والی ابتدائی رہائش میں مقیم ہیں تو جگہ کے معائنے کے دوران ہر ماہ آپ کے سموک ڈیٹیکٹر (دھوئیں کی شناخت کرنے کا آلہ) کی جانچ کی جائے گی۔ اگر الارم وقفے وقفے سے ‘بیپنگ‘ کا شور مچانا شروع کر دے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ بیٹری کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کریں اور بیٹری تبدیل کرنے کے لیے کہیں۔

صفائی

رہائش گاہ کو صاف ستھرا اور منظم رکھنا ضروری ہے۔ ابتدائی رہائش کی کچھ اقسام (جیسے ہوٹل اور ہاسٹل) سونے کے کمروں اور مشترکہ علاقوں کی ہفتہ وار صفائی کی خدمات فراہم کرتی ہیں؛ تاہم، ان کے درمیان اپنے اطراف کی صفائی برقرار رکھنا آپ کی اپنی ذمہ داری ہے۔ اگر رہائش کو صاف نہ رکھا جائے تو کیڑے مکوڑے متوجہ ہو سکتے ہیں، جس سے لوگوں کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ آپ اپنی رہائش کے اندر صفائی کے معیارات کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہیں۔

اگر آپ ہاسٹل یا خود کھانا بنانے والی رہائش میں رہتے ہیں، تو آپ کا رہائش فراہم کنندہ مشترکہ جگہوں کی باقاعدہ صفائی کا ذمہ دار ہے، اگرچہ آپ اور دیگر رہائشیوں کو بھی ان جگہوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ مشترکہ علاقوں کی صفائی کے لیے مناسب صفائی کے مواد اور استعمال کی اشیاء تک رسائی فراہم کی جائے گی، جن میں بلیچ، فرش صاف کرنے کا محلول، برتن دھونے کا مائع اور ورک ٹاپ کلینر(کام کی سطھ کو صاف کرنے والا مواد) شامل ہیں لیکن محدود نہیں ہیں، تاکہ اس میں مدد دی جا سکے)۔

کچرے کے ڈبوں کی جمع‌آوری (خود کھانا بنانے والی رہائش)

کچرے کو صحیح عمومی کچرے کے ڈبے یا دوبارہ استعمال کے ڈبے میں ڈالا جانا چاہئے۔ مقامی کونسل باقاعدگی سے ان کو خالی کرتی ہے، لہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے ڈبوں کو صحیح دن پر جمع کرنے کے لیے باہر رکھیں۔

سڑکوں یا دیگر عوامی علاقوں میں کچرے کو ضائع کرنا غیر قانونی ہے۔ اسے فلائی ٹپنگ کہا جاتا ہے۔ اگر آپ کو غیر قانونی طور پر کچرا پھینکنے (فلائی ٹپنگ) کا مجرم پایا گیا تو آپ پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے یا قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

سفر

دفعہ 98 اور دفعہ 4 کی مدد حاصل کرنے والے تمام سروس یوزرز ٹرانسپورٹ کا انتظام، پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹکٹوں تک رسائی، یا مخصوص حالات میں سفر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ایک بار کی ادائیگی کی صورت میں سفری معاونت کے حقدار ہیں۔ ان میں درج ذیل کے لیے سفر شامل ہو سکتا ہے:

  • بچے کی پیدائش یا رشتہ دار کی موت کو درج کرنے کے لیے پیدائش اور اموات کے رجسٹرار کا دفتر۔
  • ایک ڈاکٹر، دانتوں کے ڈاکٹر، یا ہسپتال کی ملاقات؛ اور/یا
  • قبل از ولادت یا بعد از ولادت ملاقات۔

عام طور پر، اگر آپ کو دفعہ 95 امداد موصول ہوتی ہے تو آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ فراہم کردہ مالی مدد کا استعمال کرتے ہوئے اپنے سفری اخراجات پورے کریں گے، لہذا مزید مدد فراہم نہیں کی جائے گی۔

تاہم، آپ پناہ گاہ کی رہائش چھوڑنے کا انتخاب کر سکتے ہیں، کیونکہ آپ دوستوں یا خاندان کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنی ضروری ضروریات کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کے لئے صرف معاش کی حمایت فراہم کی گئی ہے تو، ہوم آفس آپ کی پناہ کی رہائش سے لے کر اس نئے پتے تک جہاں آپ رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں، آپ کی نقل و حمل کے لئے مناسب سفری اخراجات کا احاطہ کرسکتا ہے۔ آپ کو ایسی مدد کی درخواست کرنے کے لیے مائیگرنٹ ہیلپ کے ساتھ ASF2 (اے ایس ایف 2) فارم یا حالات کی تبدیلی کا عمل استعمال کرنا چاہیے، اور آپ کو اپنے نئے پتے تک سفر سے متعلق اخراجات کے ثبوت فراہم کرنے ہوں گے، جہاں آپ دوستوں یا خاندان کے ساتھ رہیں گے۔

یہ رقوم صرف ان صورتوں میں فراہم کی جائیں گی جہاں آپ کے حالات کے پیش نظر سفری طریقے اور لاگت کو معقول سمجھا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر دستیاب سب سے سستے عوامی نقل و حمل کے ذریعے سفر کے انتظامات ہونے چاہئیں۔

ڈاک

آپ کی ڈاک آپ کے لیے ذاتی ہے۔ کسی دوسرے شخص کی ڈاک میں مداخلت کرنا ایک فوجداری جرم ہے۔ اگر آپ کو اس مقام میں نہ رہنے والے کسی شخص کے نام سے ڈاک موصول ہو تو براہِ کرم اسے اپنے ہاؤسنگ افسر (رہائش گاہ کا افسر) کو دے دیں۔

ہوم آفس کی زیادہ تر خط و کتابت ڈاک کے ذریعے ہوگی، اس لیے یہ ضروری ہے کہ آپ باقاعدگی سے ہوٹل میں استقبالیہ عملے سے پوچھتے رہیں، یا اگر آپ خود کفیل رہائش میں ہیں تو اپنا میل باکس دکھیں، اور اپنے پتے میں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں ہوم آفس کو آگاہ کرتے رہیں۔

رہائش کی نقل و حرکت اور نقل مکانی کی درخواستیں۔

آپ سے وقتاً فوقتاً رہائش منتقل کرنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کو تقسیم شدہ رہائش گاہ (ڈسپرسل رہائش) میں منتقل کیا جا رہا ہے، آپ کی رہائش گاہ کا مالک اپنی رہائش واپس لینا چاہتا ہو، قانونی صحت و حفاظت کے تقاضوں کی تعمیل کے حوالے سے تشویش ہو، یا کسی سروس صارف کی خصوصی ضروریات کے مطابق انتظام کرنا ہو، یا کسی جگہ میں خاطر خواہ مرمت کا کام درکار ہو۔ ہوم آفس اور آپ کا رہائش فراہم کنندہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ جہاں بھی آپ کو تبدیل کیا جائے وہاں آپ کی ضروریات پوری ہوتی رہیں، تاہم رہائش غیر انتخابی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے، لہذا یہ یقینی بنانا ہمیشہ ممکن نہیں ہے کہ آپ اسی علاقے میں رہیں۔ اگر آپ کو منتقل کرنے کی ضرورت ہے، تو انتظامات کی تصدیق کرتے ہوئے آپ کو ایک

خط بھیجا جائے گا۔ یہ آپ کو ای میل کے ذریعے بھیجا جائے گا اگر آپ کی ای میل فائل میں موجود ہو، ورنہ یہ ڈاک کے ذریعے بھیجا جائے گا۔ فراہم کنندہ جہاں ممکن ہو 5 دن کی اطلاع دے گا، تاہم یہ ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا اگر فوری طور پر منتقلی کی ضرورت ہو (مثلاً جب تقسیم شدہ رہائش (ڈسپرسل رہائش) دستیاب ہو جائے یا آپ کی موجودہ رہائش میں صحت اور حفاظت کا مسئلہ ہو)۔

اگرچہ آپ کو پہلے سے منتقل ہونے والے مقام کا صحیح پتہ نہیں دیا جائے گا، تاہم آپ کو مقام (مثلاً شہر یا قصبہ) کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور فراہم کنندہ کی طرف سے آپ کو آپ کی رہائش تک پہنچانے کے لیے سواری کا انتظام کیا جائے گا۔ بیگ کی حد ہر شخص کے لیے دو بیگ ہے، اس کے علاوہ بچوں کے کھلونے اور دیگر سامان، بچوں کی دیکھ بھال کی اشیاء، طبی آلات، بگیاں اور/یا بچوں کی گاڑیاں اور معذوری میں معاون آلات جہاں مناسب ہوں شامل ہیں۔

تاہم، ہوم آفس کو کسی خاص مقام پر رہائش کی درخواستوں پر غور کرنا ہوگا – رہائش کی تخصیص سے متعلق رہنمائی یہاں مل سکتی ہے: اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی موجودہ یا مجوزہ رہائش ناکافی ہے یا آپ کی انفرادی ضروریات کو پورا نہیں کرتی ہے تو، براہِ کرم معاون ثبوت مائیگرنٹ ہیلپ کو فراہم کریں، جو اسے غور و فکر کے لیے ہوم آفس کے ساتھ تبادلہ کرے گا۔ تاہم، جہاں کوئی متفقہ پابندیاں موجود نہ ہوں، آپ سے توقع کی جائے گی کہ جو رہائش کی پیشکش آپ کو دی جائے، آپ اسے قبول کریں۔ Asylum accommodation requests: caseworker guidance - GOV.UK

حصہ 5 رقم اور امدا کی ادائیگیاں

اگر آپ ایسی رہائش میں ہیں جہاں آپ کو کھانے فراہم کیے جاتے ہیں، تو آپ پھر بھی ہفتہ وار مالی مدد حاصل کر سکتے ہیں تاکہ ضروری زندگی کی ضروریات کے اخراجات پورے کیے جا سکیں جو آپ کے رہائش فراہم کرنے والے کی طرف سے فراہم نہیں کی جاتے، جیسے کہ کپڑے۔

اگر آپ خود مختار رہائش میں ہیں اور اپنا کھانا پکاتے ہیں تو، کھانے اور بیت الخلاء کی اضافی لاگت کو پورا کرنے کے لئے آپ کی ہفتہ وار مالی مدد میں اضافہ کیا جائے گا جس کا انتظام آپ کو خود کرنا ہوگا۔

اگر آپ اپنے پناہ کے دعوے پر فیصلے کا انتظار کرنے کے دوران ہوم آفس کی رہائش میں رہنے کے بجائے دوستوں یا خاندان کے ساتھ رہنے کا انتخاب کرتے ہیں تو، آپ ضروری زندگی کی ضروریات کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ہفتہ وار مالی مدد کے اہل بھی ہو سکتے ہیں۔ اسے ’صرف گزارہ الاؤنس (سبسیسٹنس اولی)‘ کی معاونت کہا جاتا ہے۔ اس پر مزید معلومات یہاں مل سکتی ہیں۔ رابطہ ‘اپنے پناہ کے فیصلے کے دوران خاندان یا دوستوں کے ساتھ رہنا

دفعہ 95 کی امداد دیئے جانے کے بعد آپ کو ایک ایسپین کارڈ جاری کیا جائے گا، اور یہ آپ کو آپ کے پتے پر بھیجا جائے گا۔ اگر آپ کو دفعہ 95 امداد کا خط ملنے کے بعد بھی کارڈ نہیں ملتا، تو براہِ کرم مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کریں اور انہیں اطلاع دیں، لیکن یقین رکھیں کہ جس مدد کے آپ حقدار ہیں وہ کارڈ میں جمع کر دی جائے گی اور آپ کے کارڈ ملتے ہی آپ اسے استعمال کر سکیں گے۔ اگر آپ کو اپنی مالی مدد کی سطح کے بارے میں کوئی مسئلہ یا سوالات درپیش ہیں، یا اگر آپ کا ایسپین کارڈ جاری ہونے

 کے بعد کھو جاتا ہے تو آپ کو مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کرنا چاہیے۔ آپ کا ایسپین کارڈ چپ اور پن کا استعمال کرتا ہے اور نیچے دی گئی تصویر کی طرح لگتا ہے۔

آپ کے ایسپین کارڈ کے بارے میں معلومات

یہ کوئی کریڈٹ کارڈ نہیں ہے اور نہ ہی یہ کسی بینک اکاؤنٹ کا قیام کرتا ہے۔ صرف ہوم آفس ہی آپ کے کارڈ میں رقم ڈال سکتا ہے، لہذا آپ اسے دوسروں سے ادائیگیاں وصول کرنے کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔

ہوم آفس آپ کو اس مالی مدد کی رقم کے بارے میں مطلع کرے گا جو آپ حاصل کرنے کے حقدار ہیں، اور یہ ہر ہفتے آپ کے کارڈ پر دستیاب کرائی جائے گی۔ آپ کی رقم ایک ہفتے سے اگلے ہفتے تک منتقل ہوتی رہے گی۔ آپ صرف کارڈ پر دستیاب رقوم خرچ کر سکتے ہیں۔ آپ کو چیزیں خریدنے سے پہلے یہ جاننا ہوگا کہ آیا آپ کے پاس کافی رقوم دستیاب ہیں، یا ادائیگی مسترد ہوسکتی ہے۔ کارڈ صرف وہی شخص استعمال کرے گا جسے PIN (پِن) تفویض کیا گیا ہے۔ یہ یقینی بنانا آپ کی ذمہ داری ہے کہ کارڈ کو محفوظ رکھا جائے۔ اگر آپ کے خاندان کو مدد مل رہی ہے تو، مرکزی درخواست دہندہ (جس شخص نے مدد کے لئے درخواست دی تھی) اس خاندان کے لئے ایسپین کارڈ رکھے گا۔

ہوم آفس دھوکہ دہی سے بچاؤ اور ہمارے سروس صارفین کی حفاظت میں مدد کے لیے کارڈ کے استعمال کا جائزہ لے سکتا ہے۔ کارڈ پر میعاد ختم ہونے کی تاریخ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ وہ تاریخ ہے جس پر امداد ختم ہوگی۔ اگر کارڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد بھی آپ کو مالی مدد مل رہی ہے تو اس کی تجدید کی جائے گی۔ آپ بغیر رابطے کے، ٹیلی فون یا انٹرنیٹ کے ذریعے ادائیگیاں نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی اپنا کارڈ بیرونِ ملک استعمال کر سکیں گے۔ آپ کو کچھ مخصوص اشیاء اور خدمات خریدنے کے لیے اپنا کارڈ استعمال کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔ براہ کرم مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کریں اگر آپ کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے سے رابطہ کرنے کے لیے اضافی ادائیگیوں کے بارے میں مشورے کی ضرورت ہے۔

آپ اپنا ایسپین کارڈ اس کے لیے استعمال کر سکیں گے:

  • ماسٹر کارڈ لوگو رکھنے والی زیادہ تر دکانوں پر پرچون لین دین کی ادائیگی کریں، اپنی دستیاب رقم کی حد تک۔
  • ATM (اے ٹی ایم) میں اپنی بقیہ رقم کی جانچ کرسکتے ہیں، جسے کیش مشین بھی کہا جاتا ہے۔
  • کیش مشین سے نقد رقم نکالیں، £200 تک لیکن محتاط رہیں کیونکہ کچھ اے ٹی ایم اس کے لئے رقم لیتی ہیں۔
  • جب آپ ماسٹر کارڈ کی شرکت کرنے والی دکانوں پر کچھ خریدتے ہیں تو نقد رقم واپس حاصل کرسکتے ہیں۔

تاہم، اگر آپ کو پناہ دینے سے انکار کر دیا گیا ہے اور آپ دفعہ 4 امداد پر ہیں، تو آپ کسی مشین سے نقد رقم واپس نہیں لے سکیں گے یا دکانوں سے رقم واپس حاصل نہیں کر سکیں گے۔

مائیگرنٹ ہیلپ سے جلد از جلد 0808 8010 503 پر رابطہ کریں اگر:

  • آپ کی توقع کردہ ادائیگی موصول نہیں ہوتی ہے، یا آپ کو غلط رقم موصول ہوتی ہے۔
  • آپ کا کارڈ گم، خراب یا چوری ہو جاتا ہے (اسے منسوخ کرنے اور متبادل حاصل کرنے کے لیے)

اضافی ادائیگیاں

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کسی بھی اضافی ادائیگی کے اہل ہو سکتے ہیں تو، مائیگرنٹ ہیلپ سے 0808 8010 503 پر رابطہ کریں۔ مندرجہ ذیل معلومات کچھ ایسے معاملات کی وضاحت کرتی ہیں جہاں آپ اہل ہو سکتے ہیں:

حمل  

اگر آپ حاملہ ہیں اور امیگریشن اینڈ اسائلم ایکٹ 1999 کی دفعہ 4، 95 یا 98 کے تحت آپ کی مدد کی جاتی ہے تو، آپ نئے بچے کی پیدائش سے ہونے والے اخراجات میں مدد کے لیے ایک واحد زچگی ادائیگی کی اہل ہو سکتی ہیں۔  

آپ کو اپنے بچے کی پیدائش سے 8 ہفتے پہلے اور پیدائش کے 6 ہفتوں کے بعد تحریری طور پر اس امداد کے لئے درخواست دینی ہوگی۔ اپنے بچے کی پیدائش سے پہلے درخواست دینے کے لیے، آپ کو مائیگرنٹ ہیلپ کو متوقع تاریخ پیدائش کے باقاعدہ طبی ثبوت دکھانے ہوں گے، جیسے آپ کا اصل MATB1 سرٹیفکیٹ (ایم اےٹی بی 1 سند)  یا آپ کی حمل کا کوئی اور طبی ثبوت۔

آپ اس صورت میں بھی درخواست دے سکتے ہیں اگر آپ کا بچہ برطانیہ سے باہر پیدا ہوا ہو اور آپ کا بچہ 3 ماہ سے کم ہو یا دیگر غیر معمولی معاملات میں۔ آپ کو بچے کی عمر کا معتبر ثبوت دکھانے کی ضرورت ہوگی جو عام طور پر بچے کی اصل طویل پیدائشی سند ہوگی۔

آپ حمل کے دوران اپنی اضافی ہفتہ وار امدادی ادائیگیاں وصول کرنے کی حقدار بھی ہو سکتی ہیں۔ یہ ایک حمل کی ادائیگی کے طور پر جانا جاتا ہے، اور یہ اضافی غذائیت سے بھر پور صحت مند کھانا خریدنے کے لئے فراہم کیا جاتا ہے۔ بچے کی پیدائش سے پہلے کسی بھی وقت مائیگرنٹ ہیلپ کے ذریعے تحریری طور پر حمل کی ادائیگی کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔ آپ کو حمل کی تصدیق کرنے والے طبی ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی جیسے آپ کا اصل MATB1 سرٹیفکیٹ (ایم اےٹی بی 1 سند)  یا علاقے کی دائی کا خط یا جی پی کا خط۔

جب آپ کا بچہ پیدا ہو جائے تو آپ اپنی معمول کی ادائیگیوں کے علاوہ اس کی پہلی سالگرہ تک اضافی ہفتہ وار ادائیگی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اور اگر کوئی دوسرے بچے جن کی عمر 1 سے 4 سال ہو اور وہ منتشر یا خود کفیل رہائش میں رہ رہے ہوں تو ان کے لیے الگ ہفتہ وار ادائیگی کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس امداد پر غور کرنے کے لیے آپ کو اپنے بچے کی پیدائش کی تصدیق کرنے والے طبی ثبوت کے ساتھ اصل طویل پیدائشی سند فراہم کرنا ہوگا اور پیدائش کے 6 ہفتوں کے اندر آپ کو ایسا کرنا ہوگا۔ آپ کو مائیگرنٹ ہیلپ کے ذریعے درخواست دینی چاہیے

ماؤں اور چھوٹے بچوں کے لئے اضافی ادائیگیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، براہ کرم ملاحظہ کریں

غیر معمولی حالات

اگر آپ ایسی غیر معمولی صورتِ حال سے دوچار ہیں جو ایسے اہم اخراجات پیدا کرتے ہیں جو معیاری معاونت کی سطح سے زیادہ ہیں، تو آپ اضافی ادائیگیوں کے اہل ہو سکتے ہیں۔ (اسے دفعہ 96 کی ادائیگیوں کے نام سے جانا جاتا ہے)۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کو طبی ملاقاتوں کے لیے طویل فاصلہ طے کرنا ہو

(سفر سے پہلے اس کا اطلاق کیا جانا چاہیے) یا ایسی طبی حالت ہو جس میں خصوصی غذا کی ضرورت ہو۔ براہ کرم مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کریں اور ASF2 (اے ایس ایف 2) مکمل کریں-

اگر آپ ہوم آفس کی رہائش چھوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ آپ دوستوں یا خاندان کے ساتھ رہ سکتے ہیں، اور آپ نے دفعہ 95 کے تحت صرف مالی مدد کے لیے درخواست دی ہے،

تو ہوم آفس آپ کے نئے پتے تک سفر کے اخراجات کو برداشت کر سکتا ہے؛ بشرطیکہ یہ اخراجات معقول ہوں اور آپ سب سے سستی عوامی سواری کے اختیارات استعمال کر رہے ہوں (جہاں دستیاب ہو)۔ براہ کرم مائیگرنٹ ہیلپ سے رابطہ کریں اور ایسی مدد کی درخواست کرنے کے لیے حالات کی تبدیلی (CoC- سی او سی) فارم مکمل کریں، آپ کو اپنے نئے پتے تک سفر سے متعلق اخراجات کے ثبوت فراہم کرنے ہوں گے، جہاں آپ دوستوں یا خاندان کے ساتھ رہیں گے۔

حصہ 6 پناہ گزینی کے دعوے کے فیصلے کے بعد آگے بڑھنا۔

جب آپ کے پناہ گزینی کے دعوے (بشمول کسی بھی درخواست) کا فیصلہ ہو جائے گا، تو عام طور پر آپ ہوم آفس کی حمایت کے اہل نہیں رہیں گے۔ اگر ایسا ہے، تو آپ کو اطلاع دی جائے گی کہ آپ کی مالی مدد بند ہو جائے گی اور آپ کو اپنی رہائش (ابتدائی یا ڈسپرسل) چھوڑنا ہوگی۔

آپ کو آگے کیا کرنے کی ضرورت ہے اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ پناہ کے لئے آپ کا دعوی کامیاب رہا یا نہیں۔ مائیگرنٹ ہیلپ آپ کو اپنا فیصلہ موصول ہونے کے فوراً بعد آپ سے رابطہ کرے گا اور اگلے مراحل کے بارے میں مشورہ فراہم کرے گا۔ آپ مزید مشورے کے لئے اپنی مقامی حکام کی بے گھر افراد کی ٹیم (Local Authority Homelessness Team) سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔  

ایک بار جب آپ کو اپنا فیصلہ موصول ہو جائے، تو آپ کے پاس رہائش چھوڑنے کے لئے کم از کم 28 دن ہوں گے اگر آپ کو رہنے کی اجازت (ایل ٹی آر -LTR) دی گئی ہے، اور اگر آپ کا کوئی منفی فیصلہ ہوا ہے تو 21 دن ہوں گے۔ رہائش چھوڑنے سے پہلے، براہِ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کا تمام ذاتی سامان اکٹھا کیا گیا ہے، رہائش گاہ صاف ستھری اور منظم ہے، اور کوئی ذاتی سامان پیچھے نہیں چھوڑا گیا ہے۔ کوئی بھی چیز جو آپ کے جانے کے بعد باقی رہتی ہے اسے ضائع کرنے سے پہلے 28 دن کے لئے سامان رکھنے کی جگہ میں رکھا جائے گا۔

کامیاب دعوے

اگر آپ کو برطانیہ میں رہنے کی اجازت دی جاتی ہے – چاہے پناہ گزین کی حیثیت سے، رعایتی اجازت سے، یا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تحفظ — اس کے بعد آپ کام کرنے، عام فوائد کے لیے دعویٰ کرنے، اور نجی رہائش تلاش کرنے کے اہل ہوں گے (اگرچہ آپ کونسل کی رہائش کی مدد کے لیے اہل ہو سکتے ہیں) اور ان میں مدد حاصل کرنے کے لیے وہی طریقے استعمال کر سکیں گے جو دیگر برطانوی رہائشی استعمال کرتے ہیں۔ آپ کو ایک ای-ویزا موصول ہوگا، جسے آپ یہ ظاہر کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں کہ آپ اہل ہیں۔

آپ کے پناہ کے لیے دی جانے والی امداد کا حق آپ کو گرانٹ لیٹر ملنے کی تاریخ کے 28 دن بعد ختم ہو جائے گا۔ آپ کو پناہ گزین معاونت ختم کرنے کا خط موصول ہوگا جس میں وہ صحیح تاریخ درج ہوگی جس پر آپ کی پناہ گزین معاونت ختم ہوگی۔ یہ ضروری ہے کہ آپ اپنا فیصلہ نامہ موصول ہوتے ہی مستقبل کے انتظامات کرنا شروع کر دیں، کیونکہ اسائلم سپورٹ (پناہ گاہ کی معاونت) سے آگے بڑھنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ ہوم آفس آپ کی معاونت کی ختم ہونے کی تاریخ کے بعد اسے بڑھانے سے قاصر ہوگا۔

ہم تمام افراد کو ’موو آن سپورٹ‘ (آگے بڑھنے کی مدد ) فراہم کرتے ہیں، چاہے وہ مائیگرنٹ ہیلپ کے ذریعے ہو یا ان کے شراکت دار ادارے کے ذریعے۔ مائیگرنٹ ہیلپ کی مدد آپ کو برطانیہ میں ضم ہونے میں مدد کرنے کے لیے مرتب کردہ مشورے فراہم کرتی ہے۔

اگر آپ کے پاس کوئی شناختی دستاویز نہیں ہے تو ہوم آفس آپ کے لئے UKVI (یو کے وی آئی) اکاؤنٹ بنائے گا، یہ UKVI (یو کے وی آئی) اکاؤنٹ آپ کو اپنا ای-ویزا حاصل کرنے اور “ویو اینڈ پروو” سروس (مشاہدہ اور تصدیق کی سہولت) استعمال کرنے کی اجازت دے گا تاکہ آپ اپنی امیگریشن سروس کی معلومات کا اشتراک کر سکیں، مثلاً مکان مالکان کے ساتھ اپنے کرایہ پر لینے کے حق کو ثابت کرنے کے لیے۔ یہ اکاؤنٹ ایک مثبت فیصلہ پیش کیے جانے کے 14 دن کے اندر بنایا جائے گا۔

ہم ایک نیا حوالہ نمبر جاری کریں گے، جو UKVI (یو کے وی آئی) صارف نمبر کے نام سے جانا جاتا ہے، جو آپ کی تاریخ پیدائش کے ساتھ ساتھ آپ کے ای-ویزا میں اندراج کرنے اور اس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے آپ کو اپنے ای میل یا فون تک رسائی کی بھی ضرورت ہوگی۔

ممکن ہے کہ آپ کے قانونی نمائندہ یا ذمہ دار بالغ یہ اطلاع آپ کی طرف سے وصول کرے، تاہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے آپ آن لائن اکاؤنٹ کی بحالی کے عمل، UKVI (یو کے وی آئی) ریزولوشن سینٹر کو فون کرنے، یا “اپنے برطانوی ویزا اور امیگریشن اکاؤنٹ کی تفصیلات کی تجدید کریں” سہولت استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو مائیگرنٹ ہیلپ، ایڈوائس NI (این آئی)، سٹیزنز ایڈوائس اسکاٹ لینڈ، ویلش ریفیوجی کونسل کے ذریعے اپنے ای ویزا کو ترتیب دینے یا اس تک رسائی میں مسائل درپیش ہیں تو مدد دستیاب ہے۔ مکمل تفصیلات یہاں GOV.UK پر پائی جا سکتی ہیں ۔

اختتامی خط میں وہ تاریخ شامل ہوگی جس پر آپ کی مدد ختم ہوگی اور اس میں آپ کے UKVI (یو کے وی آئی) اکاؤنٹ کی تفصیلات کی ایک نقل بھی شامل ہوگی۔

یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے پناہ گزین فیصلے کے ملنے کے فوراً بعد پناہ گزین معاونت سے آگے بڑھنے کے لیے منصوبے بنانا شروع کریں تاکہ آپ کے پاس منتقل ہونے کے انتظامات کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت ہو، اس سے قطع نظر کہ آپ کے UKVI (یو کے وی آئی) اکاؤنٹ کی تفصیلات یا بندش کا خط کب جاری کیا جاتا ہے۔ آپ اپنے UKVI (یو کے وی آئی) اکاؤنٹ/ای-ویزا کی تفصیلات حاصل کرنے سے پہلے کچھ اہم خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے آپ کے فیصلے کا خط واضح کرے گا کہ فیصلہ موصول ہونے کے بعد آپ کو رہائش، یونیورسل کریڈٹ کی درخواستیں اور بینک اکاؤنٹ کھولنے کے حوالے سے کون سے اہم اقدامات کرنے ہیں۔

آپ اپنے ایپلیکیشن رجسٹریشن کارڈ (اے آر سی-ARC) کو پناہ کے فیصلے کے خط کے ساتھ استعمال کر کے یونیورسل کریڈٹ کی درخواست شروع کر سکتے ہیں۔

پناہ کی منتقلی پر رابطہ افسران (ایسائلوم موو-آن لائزن افسران) (AMLO -اےایم ایل او) بعض پناہ گزین رہائش گاہوں میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ کی رہائش میں AMLO (اےایم ایل او) کام کر رہے ہوں تو آپ کو ملاقات کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔

  • AMLOs (اےایم ایل اوز) ہوٹلوں یا دیگر رہائش گاہوں میں سروس صارفین سے ملتے ہیں اور بعض اوقات ٹیلی فون کے ذریعے مجازی طور پر مدد فراہم کرتے ہیں۔
  • AMLOs (اےایم ایل اوز) اُن افراد کی مدد کرتے ہیں جنہیں حال ہی میں رہائش کی اجازت دی گئی ہو، تاکہ وہ پناہ گزین رہائش سے آگے بڑھ سکیں اور انہیں ایسے خدمات تک رہنمائی فراہم کرتے ہیں جو ان کی زندگی کے اگلے مرحلے میں مددگار ثابت ہوں۔ وہ آپ کے منتقل ہونے کے منصوبوں پر بات کریں گے اور آپ کو ایسی خدمات تک رہنمائی فراہم کریں گے جو مدد کر سکتی ہیں۔ اگر مسائل پیدا ہوں، مثلاً دستاویزات کی کمی، تو AMLOs (اےایم ایل اوز) ان مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے بڑھاتے ہیں۔
  • وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آپ کے پاس تمام ضروری کاغذی کارروائی موجود ہے، جیسے آپ کا پناہ کا فیصلہ نامہ، ای ویزا اکاؤنٹ کی تفصیلات، اور خاتمے کا خط۔ AMLOs (اےایم ایل اوز)  یونیورسل کریڈٹ جیسے برطانیہ کے فوائد تک رسائی حاصل کرنے میں بھی آپ کی مدد کریں گے۔
  • AMLOs (اےایم ایل اوز) آپ کے لئے رہائش کا مشورہ یا محفوظ رہائش فراہم نہیں کرتے ہیں۔ ان کا کردار ان رکاوٹوں کو دور کرنا ہے جو آپ کو مدد تک رسائی حاصل کرنے سے روک سکتے ہیں اور آپ کو صحیح خدمات تک پہنچنے سے روک سکتے ہیں، نہ کہ براہ راست رہائش کا بندوبست کرنا۔
  • AMLO (اےایم ایل اوز) اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کے پاس وہ دستاویزات اور رہنمائی موجود ہے جن کی آپ کو آسانی سے آگے بڑھنے کے لیے ضرورت ہے۔

ملازمت حاصل کرنا یا فوائد کا دعوی کرنا

آپ کو ملازمت حاصل کرنے اور/یا فوائد کا دعوی کرنے کی ضرورت ہوگی۔ جاب سینٹر پلس سرکاری دفتر ہے جو ان سے نمٹتا ہے۔ مائیگرنٹ ہیلپ اس میں آپ کی مدد کر سکتا ہے اور جاب سینٹر پلس کے ساتھ آپ کی پہلی ملاقات میں مدد کرنے کے لیے آپ سے رابطہ کرے گا۔ یہ جتنا جلدی ممکن ہو کرنا ضروری ہے۔

متبادل رہائش تلاش کرنا

آپ کو اپنی رہائش خود تلاش کرنی ہوگی۔ یہ کرایہ کی رہائش، رہائشی ملازمت، ہوسٹل، فلیٹ، یا خود حاصل کیا گیا مشترکہ گھرہو سکتا ہے۔ مائیگرنٹ ہیلپ کے ساتھ ساتھ، آپ کی مقامی کونسل کا ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ (رہائش کا شعبہ) مشورہ اور مدد فراہم کر سکتا ہے۔ تاہم، براہِ کرم آگاہ رہیں کہ ممکن ہے آپ کو اپنی ذاتی رہائش خود تلاش کرنی پڑے اور آپ صرف اسی صورت میں مقامی حکام کی طرف سے رہائش کی توقع رکھ سکتے ہیں جب آپ کی اضافی ضروریات ہوں، مثلاً اگر آپ خاص طور پر کمزور ہوں یا آپ کے ساتھ بچے ہوں۔

بینک اکاؤنٹ کھولنا

آپ کو بینک اکاؤنٹ کھولنا ہوگا (اگر آپ کے پاس پہلے سے نہیں ہے) تاکہ آپ کسی بھی فوائد کی ادائیگی وصول کر سکیں اور مناسب ہونے پر اپنا کرایہ ادا کر سکیں۔ مختلف بینکس اکاؤنٹ کھولنے کے لئے مختلف معلومات طلب کرتے ہیں، لیکن ان سب کو آپ کی شناخت کا ثبوت دیکھنا ہوگا، جیسے آپ کا ای ویزا۔

ناکام دعوے

اگر آپ کے گھر میں بچے نہیں ہیں، تو 21 دن کے بعد آپ کی پناہ گزینی کی امداد کا حق ختم ہو جائے گا۔ آپ کو ایک خط موصول ہوگا جو آپ کو وہ صحیح تاریخ بتائے گا جب آپ کو اپنی رہائش گاہ کو چھوڑنا ہوگا۔ یہ آپ کو مزید مدد کے لئے درخواست دینے کا طریقہ بھی بتائے گا اگر آپ برطانیہ چھوڑنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں لیکن آپ کو یقین نہیں ہے کہ آپ 21 دن کے اندر روانہ ہو سکتے ہیں۔ تعاون کی اس شکل کو ‘سیکشن 4 سپورٹ‘ (دفعہ 4 کی امداد) کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ کچھ دیگر حالات میں بھی دستیاب ہو سکتی ہے، جس کی وضاحت آپ کو موصول ہونے والے خط میں کی جائے گی۔ آپ دفعہ 4 امداد کے بارے میں مائیگرنٹ ہیلپ سے مشورے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے دعوے کے وقت آپ کے گھر میں 18 سال سے کم عمر کے بچے ہیں اور کسی بھی درخواست سے انکار کر دیا گیا ہے تو، آپ کی پناہ کی امداد خود بخود بند نہیں ہوگی۔

اگر آپ کا دعویٰ (کسی بھی درخواست سمیت) مسترد ہو گیا ہے، تو آپ سے برطانیہ چھوڑنے کے انتظامات کرنے کی توقع کی جائے گی۔ ہوم آفس ایک رضاکارانہ واپسی کی خدمت فراہم کرتا ہے، جو آپ کو کسی بھی ضروری انتظامات میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ اس کے بارے میں مزید معلومات کے لئے آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں یا والنٹری ریٹرنز سروس (رضاکارانہ واپسی کی خدمت) کو فون کر سکتے ہیں: 0300 004 0202۔ Get help to return home if you’re a migrant in the UK: Overview - GOV.UK

مائیگرنٹ ہیلپ آپ کا فیصلہ موصول ہونے کے فوراً بعد آپ سے رابطہ کرے گی اور اگلے مراحل کے بارے میں مشورہ فراہم کرے گی، بشمول رضاکارانہ واپسی کی خدمت کی معلومات اور فوائد۔

اگر آپ کو پناہ کی درخواست کے عمل، آپ کو دستیاب معاون خدمات یا برطانیہ میں رہتے ہوئے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں معلومات کے بارے میں مزید معلومات کی ضرورت ہو تو آپ اسے یہاں دیکھ

Information booklet for asylum applications - GOV.UK

حصہ 7 مفید رابطے

ہنگامی رابطے:

ہنگامی خدمات (فائر/پولیس/ایمبولینس): 999

غیر ہنگامی پولیس: 101

غیر ہنگامی این ایچ ایس: 111

نیشنل گرڈ گیس:

انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، اور ویلز: 0800 111 999

شمالی آئرلینڈ: 0800 002 001

مائیگرنٹ ہیلپ:

ویب چیٹ مائیگرنٹ ہیلپ ویب چیٹ پر

انکی ویب سائٹ کے ذریعے مسئلہ اٹھائیں

مفت فون مدد گار رابطہ 0808 8010503۔

Migrant Help

ہوم آفس:

پناہ گزین درخواست اور پناہ گزین معاونت کے لیے معلومات:

Seek protection or asylum - GOV.UK

پناہ گزین معاونت کی درخواستیں

http://www.gov.uk/courts-tribunals/first-tier-tribunal-asylum-support

قانونی مشیر تلاش کریں:

https://www.gov.uk/find-legal-advice/find-legal-adviser

والنٹری ریٹرنز سروس (رضاکارانہ واپسی کی خدمت):

ویب سائٹ: http://www.gov.uk/return-home-voluntarily

خیراتی تنظیمیں

ریفیوجی ایکشن: http://www.refugee-action.org.uk

ریفیوجی کونسل: http://www.refugeecouncil.org.uk

اسائلم سپورٹ اپیلز پروجیکٹ: http://www.asaproject.org

چائلڈ لائن (18 سال سے کم عمر کو مفت، خفیہ مشورے اور مدد فراہم کرتی ہے) مفت فون:

0800 1111

https://www.childline.org.uk