پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ نے تجارتی معاہدے کی منظوری کاخیرمقدم کیا

دس سال سے زیادہ عرصے کی مہم اور 7 سال کے مذاکرات کے بعدبرطانیہ نے آج اسلحہ تجارتی معاہدے کی منظوری حاصل کرلی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Secretary signs the instrument of ratification for the Arms Trade Treaty (ATT) in London, 27 March 2014

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:

مجھے خوشی ہے کہ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوئے اورہم نے برطانیہ کی جانب سے معاہدےپردستخط کئے.

اسلحہ تجارتی معاہدہ حکومت، شہری معاشرے اورصنعت کےدرمیان غیرمعمولی تعاون کا نتیجہ ہے جنہوں نےایک ایسے معاہدے کے لئے مل کرکام کیا جس سے جانیں بچ جاسکتی ہیں۔اورمجھے اس کردارپرفخر ہےجو وزارت خارجہ نے اس کے لئے ادا کیا.

یہ معاہدہ انسانی حقوق اورعالمی انسانی فلاحی قوانین کو اسلحے کی تجارت کا مرکزی نکتہ بناکےدنیاکومحفوظ کردے گا۔ پہلی بارملکوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے لے کے جنگی جہازوں تک سب کو عالمی ضابطوں کو بنانے پراتفاق کیا ہے۔اگر یہ ضابطےعالمی طور سے موثراندازمیں نافذ ہوجائیں ان میں اتنی قوت ہے کہ وہ اسلحے کو دہشت گردوں اورمجرموں کے ہاتھ تک پہنچنے نہ دیں اور دنیا بھرمیں تنازعات اورعدم استحکام کی آگ نہ بھڑکائی جاسکے.

ہمارا کام یہیں ختم نہیں ہوجاتا۔ ہم دیگرملکوں پرخاص طور سے اسلحے کی بھاری برآمدات کرنے والے ملکوں پراس معاہدے کی منظوری کے لئے اورجتنی جلد ممکن ہو اس کے نفاذ کے لئےزور دیتے ہیں۔ ہم دوسری قوموں کی اس معاہدے پرعملدرآمد کے منصوبے میں اورپہلی کانفرنس آف اسٹیٹس کی تیاری میں میکسیکوکی کوششوں سے تعاون کریں گے.

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 2 April 2014
آخری اپ ڈیٹ کردہ 2 April 2014 + show all updates
  1. Added translation

  2. First published.