پریس ریلیز

یوم انسانی حقوق2013ء پر سکریٹری خارجہ کا بیان

سکریٹری خارجہ نے یوم انسانی حقوق2013ء کے سلسلے میں آج عزم کیا ہے کہ وہ برطانیہ کی انسانی حقوق کونسل میں نشست کو سب کے لئےانسانی حقوق کو عام کرنے کے لئے استعمال کریں گے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Human Rights Council

UN Human Rights Council: by Jean-Marc Ferré

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نےکہا:

یوم انسانی حقوق گزشتہ صدی کی سب سے عظیم کامیابیوں میں سے ایک یعنی انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے حصول کی سالگرہ ہے.اس سے ایک سادہ،طاقتور نظرئیے کا تعین ہوا: کہ تمام انسان وقاراورحقوق کے لحاظ سے آزاد اور برابر پیدا ہوئے ہیں.

نیلسن مینڈیلاکی افسوسناک موت ہمیں ایک بار پھران قربانیوں کی یاد دلاتی ہے جو افراد اور قوموں نے ہماری مشترکہ تاریخ میں دنیابھرمیں انسانی حقوق کی بہتری کے لئے انجام دی ہیں انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کا فروغ برطانیہ کی خارجہ پالیسی کامرکزی ہدف ہونے کے علاوہ دنیا بھرمیں تنازعات کے خاتمے اور استحکام کی تشکیل کااہم عنصر بھی ہے۔اس کے انسانی حقوق سے اس تعلق کی وجہ سے میں نے تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کی مہم کو جو کہ تاریخ میں سب سے زیادہ نظر انداز کئے جانے والی نا انصافیوں میں سے ایک ہے، اپنی ذاتی ترجیح بنا لیا ہے.

جنوری میں برطانیہ پھرا قوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں اپنی نشست سنبھالے گا. ہم اس نشست کو مذہب اورعقیدے کی آزادی پر دنیا بھرمیں قدغن میں اضافے کی لہر کی روک تھام،خواتین کے حقوق کے فروغ اورامن عمل میں ان کی شرکت، سزائے موت کے عالمی خاتمے پرکام اوردنیا بھر میں اذیت دہی سے بچاو کے عملی انی شئیٹوزکے لئے استعمال کریں گے۔ ہم مزید ملکوں کو کاروباراورانسانی حقوق پراقوام متحدہ کے رہنما اصولوں پرعملدرآمد کے لئے اقدامات کرنے پرآمادہ کریں گے جیسا کہ ہم نے برطانیہ میں اس سال کے شروع میں اپنے ایکشن پلان کو شائع کرکے کیا ہے.

بحیثیت مجموعی ہم ایک ایسے ملک کی طاقتور مثال بننے کی کوشش کریں گے جوانسانی حقوق اوربنیادی آزادی کو بیرون ملک اپنے سفارتی رابطوں کے تمام پہلووں میں سربلند رکھتا ہے.

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 10 December 2013
آخری اپ ڈیٹ کردہ 10 December 2013 + show all updates
  1. Added translation

  2. First published.