ایران مذاکرات کے بعدسکریٹری خارجہ کابیان
سکریٹری خارجہ نے۱ی 3+3 ممالک(امریکا،برطانیہ، فرانس،روس،چین اورجرمنی) اورایران کے درمیان وزارتی مذاکرات کے خاتمے کے بعد ویانا سے بیان دیا ہے۔

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا ہے:
ہم نے گزشتہ دنوں اچھی پیشرفت کامظاہرہ کیا ہے اورباہم ایسے طریقوں کی جستجو کی ہے جس سے بقیہ نمایاں اختلافات سے نمٹا جاسکے.
یہ بہت پیچیدہ امور ہیں اورمذاکرات بہت چیلنج آمیز ہیں۔ چونکہ ہمیں آج اختتام کرنا تھا اس لئےآج معاہدہ ممکن نہ تھا، ہم نے طے کیا کہ عبوری جنیوا معاہدے کو اگلے سال جون تک توسیع دےدی جائے.
ہمیں اب بہتر اندازہ ہے کہ وہ معاہدہ کیسا ہوگا جو دونوں جانب قابل قبول ہواور ہم سب کو یقین ہے کہ اب ہم اتنی دور آگئے ہیں کہ اس کام کو جاری رکھنا کارآمد ہے.
توسیع کا مطلب وقفہ نہیں؛ ہم دسمبر کے اوائل میں مذاکرات جاری رکھیں گے۔ ہمارا واضح مقصد اب بھی وہی ہے کہ اگلے چند ماہ میں ایک جامع معاہدے پر پہنچا جائے جو ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں عالمی خدشات کو دور کرسکے۔ مذاکرات میں توسیع سے اس کے حصول کے لئےاضافی گنجائش اور وقت مل جائے گا۔
مزید معلومات
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک