خبروں کی کہانی

سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کی رحلت

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اورسکریٹری خارجہ ولیم ہیگ کے بیانات.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Margaret Thatcher

:سابق وزیراعظممارگریٹ تھیچرکی وفات پروزیراعظم ڈیوڈکیمرون نےکہا

پیر8 اپریل 2013 کو ہم نے یہ اعلان بڑے دکھ کے ساتھ سنا کہ بیرونس مارگریٹ تھیچررحلت کرگئی ہیں۔.ہم ایک عظیم وزیراعظم،ایک عظیم رہنما، ایک عظیم برطانوی سے محروم ہو گئے ہیں

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے اپنے بیان میں کہا:

انہوں نے ہمارے ملک کوہمیشہ کے لئے تبدیل کردیااور ہم سب ان کے شکرگزار ہیں۔ ان کے ورثے کا مقابلہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔مارگریٹ آپ کو دائمی سکون نصیب ہو.

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے میڈرڈمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا:

آج کادن برطانیہ کے لئے واقعی المناک ہے۔ ہم ایک عظیم وزیراعظم،ایک عظیم رہنما، ایک عظیم برطانوی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ہماری پہلی خاتون وزیراعظم کی حیثیت سےانہوں نے تمام نامساعدحالات کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔اور ان کے بارے میں سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے نہ صرف ہمارے ملک کی قیادت کی انہوں نے ملک کو بچایا بھی۔ مجھے یقین ہے کہ وہ تاریخ میں پرامن دور کی سب سے عظیم وزیراعظم کے نام سے جانی جائیں گی.

آج ہمیں سب سےزیادہ ان کے اہلخانہ کے بارے میں سوچنا چاہئیے۔ ہم تو اپنی عوامی زندگی کی ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوئے ہیں لیکن ایک محبت کرنے والی ماں اور دادی /نانی ان سے جداہوگئی ہیں، اورہمیں ان کے دکھ کا احساس ہونا چاہئیے۔ ان کی وراثت یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ملک کی خدمت عمدہ طریقے سے کی اورملک کی حفاظت کی اوراس میں انہوں نے زبردست جرات کا مظاہرہ کیا اورلوگ آنے والے عشروں یا شاید صدیوں تک ان کے کام اور ان کی کامیابیوں کے بارے میں سنتے رہیں گے۔ یہی ان کا ورثہ ہے لیکن ہمیں آج ان کے اہل خانہ کے بارے میں سوچنا چاہئیے۔

ولیم ہیگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا:

یہ ہم سب کے لئے، جو ان کو جانتے اوران کے نقش قدم پر چلتے تھے، بلا شبہ ایک المناک دن ہے۔ وہ اس ملک کی جدید تاریخ میں ہمارےبہترین رہنماوں میں سے ایک تھیں، ایک زبردست سیاستداں اوراس ملک کی عظیم ترین روح رواں بھی۔

انہوں نے برطانوی سیاست کا رخ تبدیل کردیالیکن اس کے ساتھ انہوں نے کئی چیزوں کو وسیع ترمعنی میں تبدیل کردیا۔انہوں نے 1980ء کی دہائی میں آہنی پردے کے پیچھے لوگوں کو امید اورتحریک دی۔آزادی اور انسانی حقوق میں ان کا یقین دنیا بھر میں روشنی کی کرن بنارہا اور ان لوگوں کو اس نے بیحدحوصلہ بخشاجو عرصے سے سیاسی آزادی سے محروم تھے.

مزیدمعلومات

تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ

شائع کردہ 8 April 2013
آخری اپ ڈیٹ کردہ 10 April 2013 + show all updates
  1. Added translation

  2. Added translation

  3. First published.