رہنمائی

ڈائیا بیٹک آئی سکرینگ کے سلسلے میں آپ کی گائیڈ

اپ ڈیٹ کردہ 2 اکتوبر 2023

پبلک ہیلتھ انگلینڈ (PHE) نے یہ کتابچہ NHS کی جانب سے تیار کیا ہے۔ اِن معلومات میں حرف ‘ہم’ سے مراد NHS سروس ہے جو کہ سکریننگ مہیا کرتی ہے۔


ڈائیا بیٹک آئی سکرینگ اہم ہے کیونکہ یہ بینائی کے نقصان کو روکنے میں مددگار ہے۔ بطور ایک ایسے فرد جِسے ذیابیطس ہو، آپ کی آنکھوں کو ڈائیا بیٹک ریٹنو پیتھی سے خطرے کا احتمال ہے۔ قبل اِس کے کہ آپ اپنی نظر میں کوئی فرق محسوس کریں، سکرینگ عارضے کا پتہ اِس سے پہلے ہی لگا لیتی ہے۔

1. ڈائیا بیٹک ریٹنوپیتھی

یہ عارضہ اُس وقت ہوتا ہے جب ذیابیطس خون کی چھوٹی شریانوں کو متاثر کرتی ہے، جس سے آنکھ کے اُس حصے کو گزند پہنچتی ہے جِسے ریٹنا یعنی پردہ چشم کہا جاتا ہے۔ یہ پردہ چشم میں شریانوں کے رِسنے یا بند ہونے کا باعث ہو سکتا ہے۔ اِس سے آپ کی بینائی متاثر ہو سکتی ہے۔

2. سکریننگ کی اہمیت

ڈیجیٹل فوٹوگرافی کا استعمال کرتے ہوئے ڈائیا بیٹک آئی سکرینگ

آپ کی ذیابیطس کا خیال رکھنے کا ایک اہم جُزو آنکھ کی سکرینگ ہے۔ بغیر علاج کے چھوڑی جانے والی ریٹنو پیتھی بینائی کھونے کی سب سے عام وجہ ہے۔ جب عارضے کو جلد پکڑ لیا جائے تو علاج آپ کی آنکھ کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے یا اِسے روکنے میں موثر ہوتا ہے۔

آپٹیشن جب آپ کی آنکھ کا معمول کا معائنہ کرتا ہے تو ڈائیا بیٹک آئی سکرینگ اِس کا حصہ نہیں ہوتی۔ سکرینگ میں آنکھوں کے دیگر عارضے تلاش نہیں کیے جاتے اور آپ کو اپنی آنکھوں کے معائنے کے لیے باقاعدگی سے اپنے آپٹیشن کے ہاں بھی جاتے رہنا چاہیے۔

3. سکریننگ ٹیسٹ

سکرینگ ٹیسٹ سے قبل آنکھوں میں قطرے ڈالے جا رہے ہیں

1۔ ہم آپ کی آنکھ کی پُتلی کو بڑا کرنے کے لیے آپ کی آنکھوں میں قطرے ڈالتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ قطروں سے تھوڑی جلن ہو۔

2۔ ہم آپ کی آنکھوں کے پچھلے حصے کی تصاویر لیتے ہیں۔ کیمرا آنکھ کو چھوتا نہیں۔ ہم جائزہ لینے کے لیے تصاویر ایک ماہر کے پاس بھیجتے ہیں۔

3۔ اپوئنٹمنٹ میں قریب 30 منٹ لگیں گے۔

4۔ آپ کی سکریننگ کے 6 ہفتوں کے بعد آپ کو اور آپ کے جی پی کو ایک خط بھیجا جائے گا جس میں آپ کو آپ کی سکرینگ کا رزلٹ بتایا جائے گا۔

4. کب سکرینگ کی پیشکش کی جاتی ہے

ہم 12 سال اور اِس سے بڑی عمر کے ذیابیطس کے ہر مریض کو ڈائیا بیٹک آئی سکرینگ کے لیے مدعو کرتے ہیں۔

5. ذیلی اثرات

آنکھ میں ڈالے جانے والے قطرے آپ کی بینائی کو چند گھنٹے کے لیے متاثر کر سکتے ہیں، اِس لیے آپ کو اپنی اپوائنٹمنٹ کے بعد گاڑی نہیں چلانی چاہیے۔

6. ممکنہ نتائج

جب آپ کی سکرینگ ہو جائے گی تو ایک ماہر آپ کی آنکھوں کی تصاویر کا مطالعہ کرے گا۔

اگر کوئی مسئلہ یا مزید سوالات ہوئے تو ہم آپ کو ایک دوسرے معائنے کے لیے واپس بُلائیں گے۔

7. سکریننگ پکڑ سکتی ہے:

  • ریٹنو پیتھی کی ابتدائی علامات
  • اگر آپ کو ایک دوسری اپوائنٹمنٹ کی ضرورت ہے یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا آپ کو علاج کی ضرورت ہے یا نہیں
  • آیا آپ کو کثرت سے چیک کروانے کی ضرورت ہے

8. اُس دن کی مناسبت سے عملی اشارے اور ٹوٹکے

آپ جتنے بھی چشمے اور کونٹیکٹ لینسز پہنتے ہیں وہ کونٹیکٹس کے لینز محلول سمیت لے کر آئیں۔

دھوپ کا چشمہ لے کر آئیں کیونکہ آئی ڈراپس ڈلنے کے بعد آپ کی آنکھیں حساس ہو جائیں۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کسی کو اپنے ساتھ اپوائنٹمنٹ پر لانا چاہیں۔

آنکھ میں ڈالے جانے والے قطرے آپ کی بینائی کو چند گھنٹے کے لیے متاثر کر سکتے ہیں، اِس لیے آپ کو اپنی اپوائنٹمنٹ کے بعد گاڑی نہیں چلانی چاہیے۔

یاد رکھیں: آنکھ کی سکریننگ آپ کی ذیابیطس سے نمٹنے کا ایک جُز ہے اور ڈائیا بیٹک ریٹنوپیتھی قابلِ علاج ہے بالخصوص اگر یہ ابتدا میں ہی پکڑی جائے تو۔

9. آپ کیسے مدد کر سکتے ہیں

آپ اپنے کو درپیش خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں اگر آپ:

  • جس حد تک ممکن ہو سکے اپنے بلڈ گلوکوز یعنی خون میں شکر کو قابو میں رکھیں

  • آپ اپنے ڈاکٹر کو باقاعدگی سے ملیں چیک کرنے کے لیے کہ کہیں آپ کا فِشارِ خون بڑھا ہوا تو نہیں ہے۔

  • اپنی ڈائیا بیٹک آئی سکرینگ اپوائنٹمٹس پر جائیں

  • اگر آپ کو بینائی کا مسئلہ ہو تو مشورہ لیں

  • اپنی دوا ویسے ہی لیں جیسے تجویز کی گئی ہے

  • باقاعدگی سے ورزش کریں

10. مزید معلومات

آگے آپ کو کیا کرنا ہے کے بارے میں تفصیل سکرینگ کے دعوت نامے والے خط میں دیکھیں۔

آپ این ایچ ایس۔یوکے اور ڈائیابیٹیز یوکے پر آنکھ کی سکرینگ اور ڈائیا بیٹک ریٹنوپیتھی کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔

یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کو صحیح وقت پر سکریننگ کے لیے بلایا جائے، این ایچ ایس کا سکریننگ پروگرام آپ کے بارے میں ذاتی طور پر قابلِ شناخت معلومات استعمال کرتا ہے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ بھی آپ کی معلومات استعمال کرتا ہے تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ آپ کو اعلیٰ معیار کی کیئر دستیاب ہو۔

مزید معلوم کریں کہ کیسے آپ کے بارے میں معلومات استعمال اور محفوظ کی جاتی ہے، اور آپ کی آپشنز۔ جانئے کہ کیسے سکریننگ نہ کروانے کا انتخاب کرنا ہے