پریس ریلیز

نئی دہلی میں نک کلیگ کی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات

نائب وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کرکے تجارت اورماحولیاتی تبدیلی کے کلیدی شعبوں پر گفتگو کی تاکہ برطانیہ - بھارت ''خصوصی تعلقات'' کی تعمیر ہوسکے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

نائب وزیراعظم نک کلیگ اور وزیرمملکت برائے توانائی اورماحولیاتی تبدیلی ایڈ ڈیوی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی سرکاری رہائشگاہ پنچوتی میں ملاقات کی.

انہوں نے کئی ایسے امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں برطانیہ اور بھارت کے درمیان قدرتی شراکت موجود ہے:

اقتصادی ترقی

انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کے ترقی کے بارے میں پرعزم منصوبوں پر گفتگو کی جن میں یہ بھی شامل تھا کہ برطانیہ میں بھارتی نژاد افراد بھارت میں مزید سرمایہ کاری کس طرح کرسکتے ہیں اوراس سرمایہ کاری میں تعاون کے لئے کیا قدم اٹھائے جاسکتے ہیں.

ماحولیاتی تبدیلی

گفتگو اس امرپرمرکوز رہی کہ برطانیہ کی جدید ماحولیاتی تبدیلی ٹیکنالوجی میں مہارت بھارت کو ایک سبز ملک بنانے میں کس طرح مدد دے سکتی ہے۔ خاص طورپریہ پہلو زیر بحث رہا کہ برطانیہ نئی ٹیکنالوجیز، پالیسیوں اورترغیبات کو مستحکم ماحولیاتی تبدیلی کے قوانین کے ذریعے متعارف کرانے کے تجربات کو کس طرح بانٹ سکتا ہے۔ایک آئیڈیا جس پر بات ہوئی وہ برطانیہ کی دریائے تھیمز کی کامیاب صفائی کے تجربے کی روشنی میں دریائےگنگاکی صفائی میں مدد ہے.

تعلیم

انہوں نے اس شعبے میں مزید تعاون کی بات کی جس میں بھارت اوربرطانیہ میں تاریخی روابط ہیں۔اس شراکت داری کے فوائد میں بہتری کے لئے انہوں نے برطانیہ کے ممتازتعلیمی اداروں کے ماہراساتذہ کو بھارت میں پڑھانے کے لئے آنےکے امکانات ا ور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع پربات کی۔ ##کاروبار

آخر میں انہوں نے عالمی تجارتی تنظیم مذاکرات پر گفتگو کی اوراتفاق کیا کہ بڑھتی ہوئی عالمی تجارت سے معاشرے کے تمام طبقوں بشمول غریب ترین افراد کو فائدہ ہونا چاہئیے۔

نائب وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کو آئندہ مہینوں میں برطانیہ کے دورے کی دعوت دی.

شائع کردہ 25 August 2014