پریس ریلیز

خواتین اورلڑکیوں پرتشدد کے خاتمے میں مدد کے لئے حکومتی اقدام

حکومت نے آج (25 نومبر2014) کو برطانیہ بھر کے100 علاقوں میں خواتین کی پناہ گاہوں کے لئے 10ملین پاؤنڈفنڈ کا اعلان کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

اس فنڈ کا اعلان خواتین کے خلاف تشددکے خاتمے کے دن پرکیا گیا ہے اوران اقدامات میں سے ایک ہے جو حکومت اس عالمی مہم کے لئے کررہی ہے۔

کمیونٹیز سکریٹری ایرک پکلزنے برطانیہ کی 326 کونسلوں کوان کے اس قانونی فریضے کی یاددہانی کے لئےلکھا ہےکہ انہیں ان خواتین اوربچوں کوگھر فراہم کرنا ہے جو تشدداوربد سلوکی کے خوف سے گھر سے فرار پرمجبورہوگئے ہوں.

کمیونٹیزسکریٹری ایرک پکلز نے اس موقع پر کہا:

خصوصی پناہ گاہوں کا گھریلو تشدد کے شکار افراد کے لئےمطلب ہے زندگی اورموت میں فرق اور آج کی اس 10ملین پاؤنڈکی امداد سے کونسلوں کو اس قومی نیٹ ورک کو برقرار رکھنے اوراس بات کی یقین دہانی کا موقع ملے گا کہ جہاں ضرورت ہو وہاں مدد دی جا سکے.

اس حکومت نے کمزور متاثرین کے تحفظ کے لئے تبدیلیاں کی ہیں اورآج ہمارے کمٹمنٹ کی ایک اورمثال سامنے ہے کہ ہم اسے یقینی بنارہے ہیں کہ ہمارے پاس ہراس شخص کے لئے ایک مضبوط حفاظتی جال موجود ہو جو اپنے ماحول سے ڈر کے گھرسے فرارپرمجبور ہو.

وزیر برائے خواتین و مساوات نکی مورگن نے کہا:

حکومت خواتین اورلڑکیوں پرتشدد کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ اورہم جانتے ہیں کہ ابھی مزیدکچھ کرنا ہے اور ہم متاثرین کی مدد کے لئے ثقافتی تبدیلی کی خاطرانتھک کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں.

میں خواتین اورلڑکیوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ اگروہ گھریلو تشدد کے خوفناک واقعے کا سامنا کریں اورانہیں ایک محفوظ ٹھکانہ درکار ہوتو وہ ہمیشہ فراہم کیا جائے گا اورانہیں ماہرانہ مشورہ اورتعاون ملے گاکہ وہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں.

یہ اضافی فنڈ متاثرین کو فوری تعاون فراہم کرے گا اورانہیں تحفظ کی ضمانت دے گا.

کمیونٹیز وزیراسٹیفن ولیمزنے کہا:

خواتین اورلڑکیوں پر تشدد کی ہماری کمیونٹیز میں کوئی جگہ نہیں اورہم ہرجگہ اس کے خاتمے کا عہدکرچکے ہیں.

گھریلو تشدد کا خاتمہ

کراؤن پراسیکیوشن سروس کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گھریلو تشدد پرسزاؤں کی اس وقت سطح سب سے زیادہ ہے اورتین چوتھائی کیسوں کا نتیجہ کامیاب ہے.

ایرک پکلز نے بتایا کہ گھریلو تشدد کا شکارافراد حتمی فرارسے پہلے اس کی اوسطا32 کوششیں کرتے ہیں، کونسل کواپنے ہرممکن اختیارات سے یہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ عورت کو ایک محفوظ مقام تک پہنچنے سے کوئی چیزنہ روک سکے.

یہ 10ملین فنڈ اس سال اوراگلے سال کے لئے ہے اور گھریلو تشددکے خاتمے، متاثرین کی مدد اور ملزموں کو سزا کے لئے حکومتی اقدامات کو تقویت دیتا ہے.

ان میں:

تشدد کے خلاف بین الاقوامی اقدام

آج کے دن سے عالمی اقدام اور کئی حکومتی سرگرمیوں کے 16روزکا آغاز ہورہا ہےجو خواتین اور لڑکیوں پرتشدد کے خاتمے کے لئے ہے.

اس ہفتے حکومت مقامی کمیونٹی گروپس کی تفصیلات کا اعلان کرے گی جنہیں نسوانی جنسی اعضا کی قطع و برید کے ضرررساں عمل کے خاتمے کے لئے امداد دی گئی ہے.

اس ہفتے حکومت مقامی کمیونٹی گروپس کی تفصیلات کا اعلان کرے گی جنہیں نسوانی جنسی اعضا کی قطع و برید کے ضرررساں عمل کے خاتمے کے لئے امداد دی گئی ہے۔

خواتین کی عصمت دری کے سلسلےمیں 2011سےانگلینڈاورویلز میں سالانہ 4 ملین پاؤنڈفراہم کئے جارہے ہیں جس میں ریپ سپورٹ فنڈ کی مدد سے 13 نئے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ یہ رقم 2014 میں بڑھا کر4.4 ملین پاؤنڈ کردی گئی ہے جس میں سے دو نئے مراکز کے لئے 300,000پاؤنڈ الگ رکھے گئے ہیں۔

Office address and general enquiries

2 Marsham Street
London
SW1P 4DF

کانٹیکٹ فارم https://forms.communit...

General enquiries: please use this number if you are a member of the public 030 3444 0000

If your enquiry is related to COVID-19 please check our guidance page first before you contact us - https://www.gov.uk/guidance/coronavirus-covid-19-guidance-for-local-government.

If you still need to contact us please use the contact form above to get in touch, because of coronavirus (COVID-19). If you send it by post it will not receive a reply within normal timescale.

Media enquiries

ای میل newsdesk@communities.gov.uk

Please use this number if you are a journalist wishing to speak to Press Office 0303 444 1209

شائع کردہ 25 November 2014