خبروں کی کہانی

اسلحے کے تجارتی معاہد ے پراتفاق رائےکا خیرمقدم

سکریٹری خارجہ نے مضبوط اورقانونی ضابطے کےپابند اسلحے کے تجارتی معاہدے پراتفاق رائے کا خیرمقدم کیا ہے جو روایتی ہتھیاروں کی عالمی تجارت کو ضابطے کا پابند کرے گا۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The United Nations Building in New York

آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے اسلحے کے تجارتی معاہدے کی منظوری دے دی جس کے حق میں 154 ووٹ آئے، 3 ووٹ مخالفت میں اور23نے ووٹ نہیں دیا۔ اتفاق رائے پرتبصرہ کرتے ہوئے سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:

یہ ایک تاریخی دن ہے اوراقوام متحدہ کے لئے ایک بڑی کامیابی۔ دنیا کو آخر کارایک مضبوط اور قانونی ضابطے کاپابند اسلحے کا تجارتی معاہدہ مل گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے میں ان کئی میں سے ایک تھا جنہوں نے اس معاہدے کی راہ میں ایران،شام اورجمہوری عوامی کوریا کے رکاوٹ بننے پرمایوسی کا اظہار کیا تھا۔ لیکن میں خوش ہوں کہ آج ان کے مشکوک اقدامات پراقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں غالب اکثریت سے بڑی کامیابی کے ساتھ قابو پالیا گیا ہے۔ دنیا کو اس معاہدے کی ضرورت تھی اوراسے محض چند کی وجہ سے ناکام نہیں کیا جاسکتا تھاجو اسلحے کی عالمی تجارت کوایک مضبوط، موثراورقانونی ضابطے کاپابند بنائے جانے کے خلاف ہیں۔

یہ معاہدہ جانیں بچائے گا اوردنیا کو ایک محفوظ ترمقام بنائے گا۔ اس سے حکومتیں ہتھیاروں کی اس منتقلی کو روک سکیں گی جن سے ناقابل قبول خطرہ ہواوروہ ایسے مستحکم قدم اٹھا سکیں گی جن سے ہتھیاروں کو غیرقانونی مارکیٹوں تک جانے سے روکاجا سکے گا۔ برآمدات کی اجازت کی اطلاع دینا ہوگی اوراسلحے کی دلالی کو باضابطہ بنایا جاسکے گا۔اس کے ساتھ اسلحے کی جائز تجارت جو قومی دفاع اورسلامتی کے لئے ضروری ہے، جاری رہے گی۔

عالمی برادری کا اس پراتفاق رائے ایک طویل اورچیلنج آمیز عمل تھا۔ میں ان سب کو مبارکباد دیتا ہوں جو ان مذاکرات میں شامل رہے ان میں شہری معاشرے کےہمارے قریبی شراکت دارشامل ہیں جو اس معاہدے کے لئے کئی سال سے مہم چلا رہے تھے۔

میں اس میں برطانیہ کے کردارپرنازاں ہوں۔اب ہم اس پر توجہ دیں گے کہ معاہدے پرمکمل طورسے اورتیزی کے ساتھ عملدرآمد ہو۔ ‘’

مزیدمعلومات

اسلحے کے تجارتی معاہدے کے باب میں برطانیہ کی کاوشیں

شائع کردہ 2 April 2013
آخری اپ ڈیٹ کردہ 3 April 2013 + show all updates
  1. Tagged India to the story.

  2. Added translation

  3. First published.