پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کی امریکی ہم منصب سے بات چیت

سکریٹری خارجہ نے جان کیری سے ملاقات کے دوران مشرق وسطی میں تشدد، ایران جوہری مذاکرات اور روس کے ساتھ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے یروشلم میں یہودی معبد پر حملے کی مذمت کی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Secretary and John Kerry

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے آج صبح امریکی سکریٹری خارجہ جان کیری کا لندن میں مذاکرات کے لئے خیر مقدم کیا ۔ بات چیت کے بعد انہوں نے بتایا:

آج صبح سکریٹری جان کیری کاخیر مقدم خوشگوار رہا۔ امریکا کے ساتھ ہمارے قریبی تعلقات برطانوی خارجہ پالیسی کااہم ستون ہیں اور رہیں گے۔ سکریٹری جان کیری کے ساتھ میں یروشلم میں ہونے والے المناک حملے کی شدید تریں الفاظ میں مذمت کرتا ہوں جس میں کم ازکم چار افراد ایک عبادتگاہ میں مارے گئے ہیں۔ میں دنیا کے تمام رہنماوں سے اٹھ کھڑے ہونےاور اس وحشیانہ اقدام کی مذمت کامطالبہ کرتا ہوں۔ دونوں جانب سے کشیدگی میں کمی کے لئے ہرممکن کوشش کی جانی چاہئیےکیونکہ یہ اسرائیلی اور فلسطینی کمیونٹیز کے لئے بے حد خطرناک ہے.

سکریٹری جان کیری اور میں نے ویانا یں مذاکرات کی بحالی پر بات کی جو عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان اس کے جوہری پروگرام کے بارے میں ہورہے ہیں۔ 24 نومبر کی حتمی تاریخ سے پہلے جب مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہورہے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ معاہدہ ممکن ہے۔ لیکن ہم خراب معاہدہ نہیں کریں گے۔ یہ مذاکرات بہت سخت ہیں اوراگر ہمیں کامیابی درکار ہے تو ایران کو مزیدلچک دکھانا ہوگی.

مزیدمعلومات

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 18 November 2014