پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کے ایرانی وزیرخارجہ سے مذاکرات

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ برطانیہ جوہری مسئلے پرپیش رفت کی ضرورت پر زوردینے کے ساتھ ساتھ ایران کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے تیار ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Secretary, William Hague

آج سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے دوران ملے۔ انہوں نے کئی امور پرگفتگو کی جن میں ایران کاجوہری پروگرام،شام کا بحران اوربرطانیہ- ایران تعلقات شامل ہیں.

ملاقات کے بعد سکریٹری خارجہ نے کہا:

مجھے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے آج نیویارک میں مل کراوران کی حالیہ تعیناتی پر بالمشافہ مبارکباد دے کرخوشی ہوئی۔ ہم نےکئی امورپرگفتگو کی جن میں ایران کاجوہری پروگرام،شام کا ہولناک بحران اور ہم دوملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات شامل ہیں.

وزیر خارجہ جواد ظریف اورمیں نے جوہری مسئلےپرای 3+3 (یا 5+1) مذاکرات کے جلد شروع کئے جانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ ہم نےشام میں امن کی ضرورت پر بات چیت کی جہاں ایران ایک تعمیری کردر ادا کر سکتا ہے جس میں بشارالاسد حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات کے لئے جینیوا فریم ورک کی حمایت اور سرکاری قوتوں کے لئے ایران کی براہ راست امداد کوختم کرنا شامل ہے۔ چند سیاسی قیدیوں کی حالیہ رہائی کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ میں نےایران میں انسانی حقوق کے باب میں اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا.

برطانیہ ایران کے ساتھ خاصمانہ تعلقات نہیں چاہتا اوربہتررشتوں کے لئے آمادہ ہے۔ برطانیہ صدر حسن روحانی اوروزیر خارجہ جواد ظریف کے حالیہ بیانات کا جو بیرونی دنیا سے تعلقات کی بہتری کے بارے میں ہیں،خیر مقدم کرتا ہے۔ ان بیانات کے ساتھ ایران کے عزائم کے بارے میں عالمی برادری کے خدشات کے ضمن میں ٹھوس اقدامات کا یہ درست وقت ہے۔اگر یہ اقدامات کئے گئے تو مجھے یقین ہے کہ زیادہ تعمیری تعلقات استوارہوسکتے ہیں.

مزید معلومات

68واں اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی.

سکریٹری خارجہ فیس بک پر فیس بکاور ٹوئٹر پر: @WilliamJHague.

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 23 September 2013