پریس ریلیز

برطانیہ- کینیڈا مشترکہ اعلامیہ کی بحالی

سکریٹری خارجہ اورکینیڈئین وزیر خارجہ نے برطانیہ - کینیڈا مشترکہ اعلامیے پر نظر ثانی اوراسے تازگی دینے کے لئے دوسری سالانہ میٹنگ میں شرکت کی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Secretary William Hague and John Baird, Canadian Minister of Foreign Affairs

Foreign Secretary William Hague and John Baird, Canadian Minister of Foreign Affairs

ولیم ہیگ اور جان بئیرڈ آج دوسری سالانہ میٹنگ کے لئے اکھٹا ہوئے تاکہ برطانیہ- کینیڈا مشترکہ اعلامیے, پر اپنے کمٹ منٹ کو ازسر نو بحال کر سکیں۔ یہ اعلامیہ اولاستمبر 2011ء میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور وزیراعظم اسٹیفن ہارپر نے کیا تھا.

دونوں وزرا نے لندن کانفرنس برائے جنگلی حیات کی ناجائز تجارت سے پہلے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا.

مشترکہ اعلامیے کے مقاصد کے تحت ذمے داریوں کے علاوہ وزرا نے شام،ایران،صومالیہ،دولت مشترکہ اور بنیادی انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ ، بشمول مذہبی آزادی کے تسلسل کی اہمیت پر بھی گفتگو کی.

اسٹیفن بئیرڈ نے تنازعاتی علاقوں میں جنسی تشدد کی روک تھام کے لئے برطانیہ کے عزم کو سراہا اورولیم ہیگ نے کم عمری کی شادی اور جبری شادیوں کے خلاف مہم کے لئے کینیڈا کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا.

دونوں وزرا نے یورپی یونین اور کینیڈا کے درمیان ٹیم ورک پر بھی بات کی جس میں ملازمتیں، ترقی اورآزادانہ تجارتی معاہدے کےحصول میں کامیابی شامل ہیں۔اس پرعزم اصولی معاہدے سے برطانوی اور کینیڈئین معیشتوں کو طویل المیعاد تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے محرک ملے گا.

سکریٹری خارجہ نے کہا:

کینیڈا کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط اورصحتمندانہ ہیں اور ان سے ہم مکمل وابستگی رکھتے ہیں۔ ہم اپنی ترجیحات پرمل کر کام کریں گے جن میں آزاد تجارت اورایران کے ساتھ جوہری معاہدہ، تنازعات میں جنسی تشدد کا خاتمہ اورمشرق وسطی میں سیاسی استحکام کے لئے جدوجہد شامل ہیں۔ مل جل کر ہم بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں اورمجھے یہاں ہمارے مشترکہ اعلامیے کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراسٹیفن بئیرڈ کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہے.

اسٹیفن بئیرڈ نے کہا:

کینیڈا اوربرطانیہ نے مشترکہ اعلامیے کے تحت کئے گئے کمٹ منٹس پرعمدہ پیش رفت کی ہے۔ ہم نے مزید دوطرفہ شراکت کے لئے کئی امور دریافت کئے ہیں، جن میں تنازعاتی زون میں جنسی تشدد کے خاتمے کی کوششوں کو جاری رکھنااور بچپن کی، کم عمری میں اورجبری شادیوں کا خاتمہ شامل ہیں۔ مجھے اس سال مشترکہ اعلامیے پرسکریٹری خارجہ کے ساتھ مل کر نظر ثانی اور بحالی کرکے بڑی خوشی ہوئی ہے.

اسٹیفن بئیرڈ اور ولیم ہیگ نے جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت پر کانفرنس کے بارے میں بھی بات کی جو لندن میں وزیر اعظم کی میزبانی میں ہورہی ہے۔انہوں نے عہد کیا کہ وہ جنگلی حیات سے تیار کردہ غیر قانونی مصنوعات کے مطالبے میں کمی کے لئے شراکت میں کام کریں گے اوراس تجارت میں کمی کے نتیجے میں متاثر ہونے والی کمیونٹیز کے لئے پائیدارذریعہ معاش کی نشوو نما کے لئے تعاون کریں گے.

مزید معلومات

ملاحظہ کیجئیے مشترکہ اعلامیہ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 12 February 2014