برطانوی وزرا کاغزہ کےاقوام متحدہ اسکول میں ہلاکتوں پربیان
سکریٹری خارجہ اور سکریٹری برائے ادارہ بین الاقوامی ترقی نے غزہ کے اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورک ایجنسی اسکول میں ہلاکتوں پر ردعمل کااظہار کیا ہے.

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ اورسکریٹری برائے ادارہ بین الاقوامی ترقی جسٹین گریننگ نے کہاہے:
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ اورسکریٹری برائے ادارہ بین الاقوامی ترقی جسٹین گریننگ نے کہاہے.
ہمیں کل غزہ کے ایک اسکول میں کم از کم15 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر سے بہت صدمہ ہوا ہے جن میں اندر پناہ لئے ہوئے عورتیں اور بچے شامل تھے.
بین الاقوامی انسانی قانون واضح طور سے کہتا ہے کہ کسی فوجی حملے میں شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن احتیاط کی جائے.
اسرائیل کواپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن اس کی جوابی کارروائی متناسب ہونا چاہئیے اور اسے شہری جانوں کے زیاں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنا چاہئیے
مزید معلومات
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک