خبروں کی کہانی

یواین انسانی حقوق کونسل کے فیصلوں کا خیرمقدم

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا 23 واں اجلاس 14 جون کو ختم ہوگیا جس میں کئی اہم امور پراہم قراردادیں منظور کی گئیں.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

ذیل میں مختصر بیان پیش کیا جارہا ہے، مکمل تقریر انگریزی میں دیکھی جاسکتی ہے.

ان میں شام، بیلارس، جنوبی سوڈان، صومالیہ، اریٹریا، برما کے روہنگیا مسلمانوں پرمظالم، لڑکیوں کے جنسی اعضا کی قطع و برید اورعورتوں پر تنازعات کے دوران جنسی تشدد شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کی سینئیروزیرمملکت بیرونس سعیدہ وارثی نے خیر مقدم کرتے ہوئےکہا:

برطانیہ کے لئے یہ بات بہت اہمیت رکھتی ہے کہ دنیا میں جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو انسانی حقوق کونسل اس سے نمٹنے کی اہلیت رکھتی ہے۔میں اس مستحکم کارروائی کاخیر مقدم کرتی ہوں جو اس اجلاس میں کونسل نے شام کے معاملے میں کی ہے اورانسانی حقوق کی دیگر سنگین صورتحال پرکونسل کے موثرردعمل سے بھی میراحوصلہ بڑھا ہے.

مجھے خوشی ہے کہ اس اجلاس میں عورتوں کے حقوق،سیاسی تبدیلیوں میں ان کی مساوی شراکت اور تنازعات کے دوران اور بعد میں جنسی تشدد پر توجہ دی گئی۔ تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام میں برطانوی حکومت کی پیش قدمی اس یقین کا حصہ ہے کہ دنیا بھرمیں تنازعات کے خاتمے اورامن کے قیام میں جنسی تشدد کا مسئلہ ایک ناگزیرحیثیت رکھتا ہے۔ ہم اس تعاون کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں جو اس پیش قدمی کے باب میں انسانی حقوق کونسل کے اراکین اورعالمی برادری نے فراہم کیا ہے۔ ہم جنس پرستی، دو جنسی اورجنسی تبدیلی پر قرارداد کا نہ آنا مایوس کن ہے لیکن ہمیں بہت امید ہے کہ ستمبر میں اس پر قرارداد پیش ہوگی

کونسل اجلاس کے دوران برطانیہ نے 3 جون کو نیویارک میں ہونے والےاسلحے کے تجارتی معاہدے پر دستخطوں کی ابتدا کے بارے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ بیان دیا۔اس روز 67 ملکوں نے معاہدے پر دستخط کر کے اس کےبیان کردہ اصولوں اور ذمے داریوں سے اتفاق ظاہر کیا تھا۔ یہ ایک تاریخی لمحہ تھا جس کے ذریعے لاکھوں افراد کی جانیں بچائی اور بہتر بنائی جاسکیں گی.

ہم جبکہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات برائے(2014-2016ء)میں حصہ لینے کے منتظر ہیں تومیں ملکی وعالمی سطح پرانسانی حقوق کے استحکام کے لئے برطانیہ کے عزم پرزوردیناچاہونگی۔ ہم ایک ایسے ملک کی طاقتور مثال پیش کرنا چاہتے ہیں جوان حقوق کی سر بلندی کے لئے کھڑا ہے،ہم اس کے لئے اعلی ترین معیارسے اپناموازنہ کرتے ہیں اورجہاں کوئی خامی ہواسے دورکرتے ہیں۔میں کونسل کی کارکردگی کے لئے اپنے مستحکم تعاون کی توثیق کرتی ہوں۔ انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں کے لئے وہ جہاں بھی رونما ہوں برطانیہ مناسب کارروائی کرے گا.

مزید معلومات

بیرونس سعیدہ وارثی کو ٹوئٹر پر ملاحظہ کیجئیے @سعیدہ وارثی

شائع کردہ 14 June 2013