پریس ریلیز

بیرونس اینلے نے یواین انسانی حقوق کونسل کے اختتامیے کا خیرمقدم کیا

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے آج اپنا 27واں سیشن مکمل کیا جو شام، یوکرین، سوڈان اورخواتین کے حقوق پراہم قراردادوں پرمنتج ہوا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

بیرونس جوائس اینلے نے کہا:

بحیثیت برطانوی وزیربرائے انسانی حقوق میرا انسانی حقوق کونسل کاجنیوا کا یہ پہلا دورہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب بین الاقوامی برادری پرانسانی حقوق کے لئے ہمیشہ سے زیادہ دباؤہے۔ دنیا کے بیشتر حصوں میں حالیہ واقعات سے دکھائی دے رہا ہے کہ ہم کیوں مطمئن بیٹھے رہنا برداشت نہیں کرسکتےاورجہاں بھی اورجب بھی انسانی حقوق کی پامالی اور بےحرمتی ہو تو ہمیں اس کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی.

بیرونس اینلے نے شام، دارفور، جنوبی کوردوفین اور یوکرین میں انسانی حقوق کی پامالی کا تفصیلی ذکرکیا.

انہوں نے جنسی رحجان کا ذکر کرتے ہوئے کہا

جہاں میں جنسی رحجان پراقوام متحدہ کی دوسری قرارداداپنانےپربرطانیہ کا خیرمقدم کرتی ہوں، وہیں مجھے یہ بات بہت تشویشناک لگتی ہے کہ بین الاقوامی برادری اس پراتفاق نہیں کرسکی کہ ہم جنس پرست، عورتیں، مرد، دوصنفی اورخواجہ سراؤں پر اپنے جنسی رحجان کی وجہ سےتشدد کیوں ہو۔انسانی حقوق کے لئے عالمی طورپریک آواز ہونے کے لئے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس امتیاز سےنمٹنے کےلئے ہائی کمشنر زید رعدالحسین کے ذاتی کمٹ منٹ کا برطانیہ خیرمقدم کرتا ہے.

جولائی میں نسوانی جنسی اعضا کی قطع و بریداورکم عمری میں، بچوں کی اورجبری شادی کے خاتمے کے لئے ہونے والی لندن گرل سمٹ کی کامیابی کے بعدمجھے خاص طورپرخوشی ہوئی کہ کونسل نے کم عمری کی شادی اورخواتین کے حقوق پر ایک مستحکم قرارداد منظورکی.

آج یہ سیشن ضرورختم ہوگیا ہے لیکن ہمارا کام نہیں ختم ہوا۔انسانی حقوق کے دفاع کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ خاندان کی قومیں اورہم میں سے ہرایک انسانی حقوق کے فروغ اورتحفظ کے لئے انتھک کام کریں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم چوکس رہیں.

مزید معلومات

بیرونس اینلے ٹوئٹر پر@جوائس اینلے.

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر@وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 26 September 2014