پریس ریلیز

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے اختتام پربیرونس اینلے کابیان

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے اپنے 28ویں سیشن کا اختتام ، شام، ایران، لیبیا، برما اورجمہوری عوامی ری پبلک کوریا اورمذہب یا عقیدے کی آزادی پر اہم قراردادوں سے کیا

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

اس موقع پر بیرونس اینلے نے کہا:

آج کونسل چار ہفتوں کے گرماگرم تبادلہ خیال کے بعداختتام کوپہنچی ہے. جیسا کہ میں نے افتتاحی سیشن میں کہا تھا جیسا کہ میں نے افتتاحی سیشن میں کہا تھا.

شام کی صورتحال کے بعد انہوں نے ایران کے بارے میں کہا:

ہم ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں بدستور تشویش رکھتے ہیں، خاص طورپرسزائے موت کے بڑھتے ہوئے استعمال اورمذہبی اقلیتوں، جیسے بہائی اور مسیحیوں کے خلاف مسلسل امتیاز پرہمیں تشویش ہے۔ ہمیں افسوس ہے کہ حکومت اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی عصری جائزے کی ایک سفارش کو مسترد کردیا ہے جو برطانوی حکومت نے کی تھی اور دوسری سفارش کی جزوی حمایت کی ہے۔ ہم البتہ ایران میں انسانی حقوق کے لئے خصوصی رپورٹر کے اختیارات کی تجدید کا خیر مقدم کرتے ہیں اور سفارش کرتے ہیں کہ حکومت اسلامی جمہوریہ ایران انہیں ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دے اوران سے تفصیلی مکالمہ کرے.

بیرونس اینلے نے لیبیا، برما اورشمالی کوریا کی صورتحال پربات کرنے کے بعدمذہب یا عقیدے کی آزادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا:

میں مذہب یا عقیدے کی آزادی پر یورپی یونین کی قرارداد اوراسلامی تنظیم برائے تعاون (اوآئی سی) کے مذہبی رواداری پربیانئیے پر مسلسل اتفاق کا خیر مقدم کرتی ہوں۔ یہ قراردادیں اس بنیادی انسانی حق کے تحفظ پرریاستوں کے اجتماعی کام کی ضمانت کے لئے ایک اہم وسیلہ ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو آزادئی اظہار، آزادئی مذہب یا عقیدہ اورعدم امتیاز کے تحفظ کے لئے کام جاری رکھنا چاہئیے۔ برطانیہ نظریات کےتعمیری تبادلے کا منتظر ہے جو مذہبی منافرت کا تدارک کرنے اورہرشخص کے لئے بلا امتیازاور تشدد عبادت، عقیدے میں شراکت یا تبدیلی کی آزادی کے لئے مثبت کردار ادا کرسکے.

انسانی حقوق کونسل جون میں دوبارہ اجلاس کرے گی اور اس کی توجہ ان امورپردوبارہ مرکوزہوگی۔ جب تک انسانی حقوق کے استحصال اور پامالی کا سلسلہ جاری رہے گا برطانیہ ان کے خلاف آواز اٹھاتا اوراس کے ذمے داروں کے احتساب کا مطالبہ کرتا رہے گا.

قراردادیں ملاحظہ کیجئیے

مزیدمعلومات

بیرونس جوائس اینلے ٹوئٹر پر@جوائس اینلے

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 27 March 2015