پارلیمان کے لیے زبانی بیان

سکریٹری خارجہ کا ایران، یوکرین اور شام پر پارلیمنٹ میں بیان

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے پارلیمنٹ کو ایران کے ساتھ تعلقات، یوکرین اور شام کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
""

ایران

ایران کے باب میں پہلا قدم ایک معاہدے کی صورت میں 20 جنوری کو اٹھایا گیا اوراس پرعملدرآمد جاری ہے۔

ای3+3 ممالک اور ایران کی ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی ہے تاکہ ایک جامع معاہدے پر مذاکرات شروع کئے جاسکیں۔جس کا ہدف یہ ضمانت ہو کہ ایران کا جوہری پروگرام مطلق پرامن ہے اورہمیشہ رہے گا۔ مذاکرات تعمیری رہے۔ ای3+3 ممالک اور ایران نے ان مسائل پرجنہیں جامع معاہدے کے ایک جزو کے طور پرسلجھانا باقی ہے اور وسیع تر معنوں میں آنے والے مہینوں میں مذاکرات کی طرز پر اتفاق کیا۔

مذاکرات کا اگلا راؤنڈ ویانا میں وسط مارچ میں ہوگا ۔ ای3+3 ممالک اورایران کا پلان ہرماہ میٹنگ کا ہے تاکہ ان مسائل کے باب میں جنہیں سلجھانا باقی ہے اس پرعزم ٹائم فریم میں پیش رفت تیزہوجس پر ہم نے نومبرکی جنیوا ڈیل میں اتفاق کیا تھا کہ ہم ایک سال میں عملدرآمد شروع کردیں گے۔

ایوان کومطلق کسی گمان میں نہیں رہنا چاہئیے کہ چیلنجز ابھی خاصے باقی ہیں۔ ایک جامع حل میں ایران کے جوہری پروگرام کے پھیلاؤ سے متعلق ان تمام خدشات پر توجہ دی جانی ضروری ہے۔اس سلسلے میں موجودہ پابندیاں برقرار ہیں اور ہم ان پر سختی سے عملدر آمد جاری رکھیں گے۔

ہم ایران کے ساتھ دو طرفہ رابطے میں توسیع جاری رکھے ہوئے ہیں، ایران کے غیر رہائشی ناظم الامور آج برطانیہ میں ہیں۔ گزشتہ جمعرات کو ہم نے اور ایران نے محافظ قوتوں کے انتظامات کو ختم کیا۔ یہ بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے کہ ہم بجائے درمیانی عامل کے دارالحکومتوں کے مابین براہ راست دو طرفہ کاروبارکر سکتے ہیں۔ میں سوئیڈن اورعمان کی حکومتوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے سفارتخانے کی بندش کے بعد محافظ قوتوں کا کردار کیا اور برطانیہ کے لئے اپنی مستحکم دوستی اور تعاون فراہم کیا۔ہم اپنے دو طرفہ تعلقات میں قدم بہ قدم ایسی بہتری پیدا کرتے رہیں گے بشرطیکہ دوسری طرف سے بھی ایسا ہی ہو۔ مثلا ہم ایرانیوں اور برطانوی شہریوں کے لئے کونسلر اور ویزا سروسزکو آسان بنانے کے لئے مل کرکام کررہے ہیں۔

ان تمام مسائل پر آئندہ دنوں میں زوردارسفارتی سرگرمیاں برقرار رکھی جائیگی اور میں ایوان کو دوسرے ملکوں کے ساتھ اپنے کام سے متعلق آگاہ کرتا رہونگا۔ خواہ وہ یورپ ہو، مشرق وسطی یا جوہری پھیلاؤ کی روک تھام تاکہ ایک مزید پرامن اور مستحکم دنیا کی ضمانت مل سکے۔’’

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 24 February 2014