پریس ریلیز

وزیراعظم کی نیٹوکے سکریٹری جنرل سے ملاقات

وزیراعظم نے نیٹو کے جنرل سکریٹری آندرے فو راسموسین کا 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خیرمقدم کیا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Prime Minister David Cameron and NATO Secretary General Anders Fogh Rasmussen outside 10 Downing Street.

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے بتایا:

افغانستان پروزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ہلمند میں پیش رفت اور افغانستان کے بارے میں برطانیہ کے 2014ء کے بعد جاری رہنے والے کمٹمنٹ کا ذکر کیاجو کابل میں ہماری آفیسرٹریننگ اکیڈمی اورافغان سیکیورٹی فورسز کے لئے فنڈنگ کے ذریعے کیا جائیگا۔ سکریٹری جنرل نے اس تعاون کا خیرمقدم کیا.

شام کے باب میں وزیراعظم نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے ذریعے مستحکم ردعمل کی ضرورت پر زور دیاجو کیمیائی ہتھیاروں کے تباہ کئے جانے کے لازمی اورمعتبرمیکینزم کا تعین کرے.

وزیر اعظم نے سکریٹری جنرل کو لیبیائی وزیراعظم سے اپنی گزشتہ روز کی ملاقات کے بارے میں بتایا اور دونوں نے اتفاق کیا کہ لیبیا کے سیکیورٹی شعبے کی ترقی کے لئےنیٹو کے رکن ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے .

نیٹو اوریورپی یونین کے دفاع کے باب میں دونوں نے ان کے درمیان تعاون کی اہمیت پراتفاق کیا اورکہا کہ مطابقت رکھنے والی صلاحیتوں کی تشکیل لیکن غیرضروری دہراہٹ سے اجتناب کیا جائے.

ملاقات کی تصاویر نمبر 10 فلکراکاؤنٹ پرملاحظہ کیجئیے.

شائع کردہ 18 September 2013