پریس ریلیز

یوم فتح یورپ کی 70ویں سالگرہ میں شرکت کے لئے سابق فوجیوں کے سفری اخراجات کی فراہمی

دوسری جنگ عظیم کے سابق فوجیوں کے لئےلندن میں ہونے والی یوم فتح یورپ کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت ممکن بنانے کے لئے ان کے سفری اخراجات فراہم کئے جائیں گے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

حکومت برطانیہ نے سابق فوجیوں کو ان تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہےجو لندن میں 8سے 10 مئی تک ہونگی۔اور امیدہے کہ اس فنڈنگ کی وجہ سے زیادہ تعداد میں لوگ شرکت کرسکیں گے.

دوسری جنگ عظیم کے سابق فوجی جوان تقریبات میں شرکت کے خواہشمند ہیں، ان سے درخواست کی گئی ہے کہ جلد سے جلد اپنے آپ کو رجسٹر کرائیں اورانٹرنیٹ سے محروم افراد کو معاونت فراہم کی جائیگی۔ تمام سابق فوجی اپنے ساتھ ایک ساتھی یا خاندان کا کوئی فرد لاسکتے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن کے لئے.

رجسٹریشن سے متعلق ٹیلیفون پر معلومات کے لئے: 0808 802 8080

ہفتہ واری تعطیلات کی تقریبات اور یوم فتح جمعہ 8 مئی میں نشستیں موجود ہونگی۔ اس روزپورے ملک میں 3 بجے دو منٹ کے لئے خاموشی کا وقفہ ہوگا۔ اتوار 10 مئی کو شکرانے کی سروس ویسٹ منسٹر میں 11 بجے ادا کی جائیگی جس میں ملکہ عالیہ شرکت کریں گی اوراس کے بعد ایبی سے ہارس گارڈ پریڈتک پریڈ ہوگی اور سینٹ جیمز پارک میں ختم ہوگی جہاں لیجن کی طرف سے سابق فوجیوں کو ظہرانہ دیا جائے گا۔

جو لوگ اپنے اپنے شہروں میں کمیونٹی کے درمیان رہ کر تقریبات منانے کو ترجیح دیں گے انہیں وہیں خوش آمدید کہا جائیگا۔ ان تقریبات کی معلومات اورمقامی حکومتوں کی ویب سائٹس سے حاصل کی جاسکتی ہیں.

یوم فتح یورپ سے متعلق مزید معلومات لیجن کی یوم فتح یورپ سے مخصوص ویب سائٹ www.veday.org.uk جہاں عوام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ تقریبات کے بعد اپنے تجربات و احساسات لکھیں.

شائع کردہ 21 April 2015