سکریٹری خارجہ کی ایرانی وزیرخارجہ سےٹیلیفون پربات چیت
ولیم ہیگ نے عبوری جوہری معاہدے پر عملدرآمد کا خیر مقدم کیا ہے اور شام میں ایک مذاکراتی سیاسی منتقلی کی ضرورت پر زور دیا ہے.

سکریٹری خارجہ نے آج اپنے ایرانی ہم منصب سے بات کی ہے۔ اس کے بعد وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا:
سکریٹری خارجہ نے آج سہ پہر اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے بات کی۔انہوں نے کئی امور پر گفتگو کی جن میں شام کا تنازع، ایران کا جوہری پروگرام اورہم دونوں ملکوں کے درمیاں باہمی تعلقات شامل ہیں.
Tسکریٹری خارجہ نے آج سہ پہر اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے بات کی۔انہوں نے کئی امور پر گفتگو کی جن میں شام کا تنازع، ایران کا جوہری پروگرام اورہم دونوں ملکوں کے درمیاں باہمی تعلقات شامل ہیں.
وزرا نے شام کے تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سکریٹری خارجہ نے شام میں تنازع کے خاتمے کے لئے جون 2012ء کے جنیوا اعلامیے کو بنیاد بنائے جانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ برطانیہ اس بنیاد پرمستقبل میں ایران کے ساتھ کام کرنے کے لئےبدستور آمادہ ہے.
دونوں وزرا نے دونوں طرف کےغیررہائشی ناظم الامورکے دوروں کو خیرمقدم کیا اوراتفاق کیا کہ دوطرفہ تعلقات برابری اور قدم بہ قدم کی بنیاد پر آگے بڑھنے چاہئیں.
مزید معلومات
@WilliamJHagueسکریٹری خارجہ ٹوئٹرپر
ایران میں برطانوی ناظم الامور ٹوئٹر پر@AjaySharmaFCO
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک