پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ:اسرائیلی اورفلسطینی رہنماؤں سےملاقات

فلپ ہیمنڈ نے جنہیں غزہ کے بحران پرشدید تشویش ہے جنگ بندی کی مسلسل کوششوں پر زور دیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

اسرائیل اورمقبوضہ فلسطینی علاقے کا 23 اور 24 جولائی کو دورہ کرتے ہوئے،سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ فلسطینی اتھارٹی کے صدرمحمودعباس،اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہواوراسرائیلی وزیرخارجہ اویگدورلائیبرمین سے ملاقاتیں کیں.

سکریٹری خارجہ نے کہا:

غزہ کا تنازع سنگین نتائج پیدا کررہا ہے۔700 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جن میں 150 سے اوپرتعداد بچوں کی ہےاو 30 اسرائیلییوں کی جان بھی جاچکی ہے۔اب اس تنازع کو ختم کرنےاورخونریزی بند کرنے کے لئے مزید وقت نہیں صرف کیا جانا چاہئیے.

میں نےان سب کو جن سے میں نے ملاقات کی ہے،شہری ہلاکتوں کی بہت بڑی تعداد اوراس کے انسانی اثرات کے بارے میں اپنی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔میں نے تمام متعلقہ افراد پرزوردیا کہ وہ تشدد کے خاتمے کے لئے فوری جنگ بندی کی ہر ممکن کوشش کریں.

صدر محمود عباس سے میں نےغزہ میں بھاری جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا جن میں بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ میں نے ان کی قیادت کے لئےبرطانیہ کی مستحکم حمایت کی توثیق کی اور جنگ بندی کے حصول کے لئے ان کی اپنی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔۔ میں نے زور دیا کہ ایک بار جنگ بندی کے بعد غزہ کے لئے ایک طویل مدتی منصوبے کی فوری ضرورت ہے.

وزیر اعظم نتن یاہو اور وزیر خارجہ لائیبرمین سے میں نے حماس کے راکٹ حملوں پر اظہار تشویش اوراسرائیل کے دفاع کے حق کو تسلیم کیا۔ میں نے زور دیا کہ اسرائیلی فورسز کو شہری ہلاکتوں سے بچنے کی ہرممکن کوشش کرنا چاہئیےاور اصرارکیاکہ غزہ میں ان کے زمینی آپریشن کو جلد ختم ہوجانا چاہئیے.

میں نے ان سب کو بتایا کہ جنگ بندی کی مصری- امریکی کوششوں کو برطانیہ کی حمایت حاصل ہے جو موجودہ تشدد کو ختم کرنے اور مزید جانی نقصان کو روکنے کا بہترین طریقہ ہے۔ جنگ بندی کے پائیدار ہونے کے لئے اس کے بعد اصل اسباب پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہوگی جس میں فلسطینی اتھارٹی کو مرکزی اورعالمی برادری کو مستحکم کردارادا کرنے کی ضرورت پڑے گی.

موجودہ بحران نےایک بار پھراسرائیلی فلسطینی تنازع کے وسیع سیاسی حل کی ضرورت کو نمایاں کیا ہے جو پائیدار امن کا واحدراستہ ہے.

مزید معلومات

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 24 July 2014