پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کا میگنا کارٹا کی سالگرہ پرخطاب

سکریٹری خارجہ کا میگنا کارٹا کی 800 ویں سالگرہ پر خطاب.

Foreign Secretary Philip Hammond

رنی میڈ میں میگنا کارٹا پر 800 سال قبل دستخط ہونا برطانیہ میں جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کی جانب پہلا قدم تھا۔ اس کی کہانی نے برطانیہ کی سرحدوں سے ماورا بھی اثرات پیدا کئے، اس کے اصول کہ قانون کی نظر میں سب کی برابری، طاقت کے غیرمنطقی استعمال کی حدود، شہریوں کے لئے انصاف اور ان کے حقوق، آج جتنے متعلقہ ہیں پہلے کبھی اتنے نہیں تھے.

رنی میڈ میں سرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جو ان کا اپنا حلقۂ انتخاب ہے، فلپ ہیمنڈ نے کہا:

میں بحیثیت سکریٹری خارجہ اوررکن پارلیمنٹ برائے رنی میڈ، ان تقریبات کا حصہ بننے پر بہت نازاں ہوں۔ یہ برطانیہ کی خوبیوں کی انتہا ہے ، اپنی روایات اور اقدار کامظاہرہ جو جدید اور کھلی جمہوریت کو قوت عطا کرتا ہے، جو ہماری متحرک معیشت کے لئے معاون ہے.

میگنا کارٹا برطانیہ کی گہری جڑیں رکھنے والی جمہوریت کی علامت ہے: انقلاب کی بجائے ارتقا کی داستان ہے؛ ان اصولوں اوراداروں کی پیوستگی جو کامیاب معاشروں کی مدد کرتے ہیں۔ ہم نازاں ہیں کہ ہم ان کے ساتھ اپنے تجربات بانٹ رہے ہیں جو جمہوریت کی جانب اپنا اپنا سفر کررہے ہیں۔ برطانیہ اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کی اقدار کا جس کا آغاز اس تاریخی دستاویز سے ہواتھا، دفاع بدستور کرتا رہے گا.

مزید معلومات

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 15 June 2015