پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ:ایران مذاکرات حساس مرحلے میں

اب جبکہ 20 جولائی کی حتمی تاریخ قریب آرہی ہے، سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ کوئی معاہدہ یقینی نہیں نظر آتا لیکن مذاکرات کا حتمی مرحلہ اس کے امکان کا بھرپورامتحان ہوگا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

بیرونس ایشٹن کی قیادت میں ای +33 ممالک (برطانیہ، چین،روس، امریکا، فرانس اور جرمنی)آج ویانا میں ایران سے میٹنگ کررہے ہیں تاکہ مذاکرات کے حتمی مرحلے کا آغاز ہوسکے جس کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر ایک جامع معاہدے تک پہنچا جاسکے۔ گزشتہ نومبر میں ہونے والا عبوری معاہدہ 20 جولائی کو ختم ہوجائیگا۔ آج سکریٹری خارجہ نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا:

ان عالمی کوششوں میں ایک حساس مرحلہ آ پہنچا ہے جو ہمارے دور کے خارجہ پالیسی امور کے سب سے بڑے چیلنج آمیز مسئلے کے حل کے لئے ہورہی ہیں۔ برطانیہ ایک اسیے معاہدے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے جو ایران کے جوہری پروگرام کے مکمل پر امن ہونے کو یقینی بنائے۔ اس کے حصول کے لئے ایران کو ان اقدامات کے بارے میں حقیقت پسند ہونا پڑیگا جو عالمی برادری کے سنگین خدشات کو دور کرنے کے لئے درکار ہیں۔ ہم معاہدے کے لئے ہرقیمت قبول نہیں کریں گے۔ ایسا معاہدہ، جومکمل ضمانت نہ دے کہ ایران کوئی جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا، برطانیہ، اس خطے یا عالمی برادری کے مفاد میں نہیں ہے

کوئی معاہدہ اگرچہ یقینی نہیں نظر آتا۔ای 3+3 ممالک اورایران کے درمیان واضح اختلافات برقرارہیں جنہیں ابھی دورکرنا باقی ہے۔ تاہم مجھے یقین ہے کہ موجودہ مذاکرات اس مسئلے کے حل کو وہ بہترین موقع فراہم کرتے ہیں جو ہمیں کئی برس میں اب حاصل ہواہے۔ اگلے تین ہفتوں میں تمام فریقین کی جانب سے سخت کوششوں کی ضرورت ہوگی۔ ہم اپنے ای 3+3 شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے اس معاہدے کے حصول کے امکان کی بھرپور جانچ کے لئے کام کرتے رہیں گے جو عالمی برادری کو درکار ہے۔ جامع معاہدے کے ایران کے لئے فائدے واضح ہیں:اگر ایران ان اقدامات پر آمادہ ہوجو درکار ہیں تو اسےواضح اقتصادی فوائد ملیں گے۔ آخر کار اس سے جوہری معاملات سے وابستہ تمام پابندیوں کا خاتمہ ہوسکے گا اورایران کو جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے کسی بھی دوسرے ملک کی طرح دیکھا جائےگا.

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @ولیم ہیگ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 2 July 2014