خبروں کی کہانی

مسلح افواج کے امام کے لئے او بی ای کا اعزاز

برطانوی مسلح افواج کے پہلے مسلم امام کو ان کی خدمات پر آرڈر آف دا برٹش ایمپائر کا اعزاز دیا گیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Imam Asim Hafiz [Picture: Petty Officer (Photographer) Derek Wade, Crown copyright]

Imam Asim Hafiz

امام عاصم حفیظ کوجو چیف آف ڈیفنس اسٹاف اورسروس چیفس کے دینی مشیر ہیں افیسر آف دی آرڈر آف دا برٹش ایمپائر بنادیا گیا ہے یہ ان کی دفاع اور افغانستان میں کارروائیوں میں معاونت کے اعتراف کے سلسلے میں ہے.

بنادیا گیا ہے یہ ان کی دفاع اور افغانستان میں کارروائیوں میں معاونت کے اعتراف کے سلسلے میں ہے۔ امام عاصم حفیظ نے مسلح افواج میں مسلمان فوجیوں کی دینی رہنمائی کی ہے اور یہ اعزاز اسے تسلیم کرتا ہے۔ یہ بہت بروقت اعتراف ہے کیونکہ یہ اسلام سے آگاہی ہفتہ میں دیا گیا ہے جو برطانیہ کے دوسرے بڑے مذہب کے بارے میں شعور میں اضافے کے لئے منایا جارہا ہے.

اس سال کے ‘اسلام سے آگاہی ہفتہ’ کا موضوع دوسروں کی مدد ہے، امام عاصم کا اوبی ای خود کوبرطانیہ کی مسلح افواج میں مسلمانوں کے لئے وقف کرنےاورعالمی فوجوں اورافغان عوام کے درمیان مذہبی اورثقافتی تفہیم بہتر بنانے کے لئے ہے،کی عکاسی کرتا ہے.

امام عاصم نے 2005ء میں برطانوی مسلح افواج میں پہلا مسلم امام مقرر ہونے کے بعد فوج کی مذہبی اور ثقافتی امور پر رہنمائی کی ہے۔ 2010ء اور 2012ء کے دوران ان کا کام امن کی تعمیر، استحکام اور تنازع کے حل میں تعاون رہا جس کے لئے انہیں باربارافغانستان میں تعینات کیا جاتا رہا.

Imam Asim Hafiz meeting Afghan troops

Imam Asim Hafiz meeting Afghan troops at Camp Shorabak in Helmand province (library image) [Picture: Sergeant Dan Bardsley, Crown copyright]

او بی ای کا اعزاز ملنے پر انہوں نے کہا:

مجھے مسلح افواج کے ساتھ کام کرنے پر یہ اعزاز پاکےحیرت، شکرگزاری اور کم مائیگی کا احساس ہورہا ہے لیکن یہ اعزاز مسلح افواج اور ان کمانڈروں کی پرخلوص اور زبردست پزیرائی کو جاتا ہے جن کے ساتھ میں نے کام کیا ہے.

ان مسلم مرد اور خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ کام کرنا میرے لئے ایک زبردست استحقاق تھا جوملک کی خدمت کے لئے مسلح افواج کاانتخاب کررہے ہیں۔

مجھے امید ہے کہ اس سے عصری برطانیہ میں مسلح افواج اور مسلم کیونٹی کے درمیان موجود تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ ایک دوسرے کے عقائد اور ثقافت کا وطن میں اور عالمی طور سے احترام دنیا بھر میں امن اور استحکام کے لئے لازمی ہے۔

ملکہ عالیہ کی مسلح افواج میں ایک مشیر اور مسلم فوجیوں کے لئے امام کی حیثیت سے خدمت کرنا بڑا طمانیت انگیز ہے اور میں مستقبل میں اس خدمت کو جاری رکھنے کا خواہشمند ہوں.’’

مزید معلومات

اسلام سے آگاہی ہفتہwww.iaw.org.uk

Imam Asim Hafiz at Camp Bastion

Imam Asim Hafiz at Camp Bastion in Helmand province (library image) [Picture: Sergeant Dan Bardsley, Crown copyright]

شائع کردہ 18 March 2014