رہنمائی

سوشل ہاؤسنگ کی شکایات: چیزوں کو درست کریں

سوشل ہاؤسنگ کو محفوظ، سکیور اور اچھی حالت میں ہونا چاہیے۔ اگر آپ کو اپنے مالک مکان سے کوئی پریشانی درپیش ہو، تو چیزوں کو درست کرنا اب آسان ہو گیا ہے۔

Applies to England

میں کیسے شکایت درج کراؤں؟

اگر آپ اپنے مالک مکان کی سروس سے ناخوش ہوں تو پہلے آپ کو ان سے شکایت کرنی چاہیے۔

شکایات میں یہ باتيں شامل ہوسکتی ہيں:

  • مرمتیں اور مینٹیننس
  • مشترکہ استعمال کے علاقوں کے مسائل
  • صحت اور حفاظت کے مسائل
  • غیر سماجی طرز سلوک
  • کسٹمر سروس

یہ یقین رکھیں، شکایت کرنے پر آپ کو جرمانہ نہیں کیا جانا چاہیے اور اس سے آپ کی کرایہ داری متاثر نہیں ہوگی۔

آپ کے مالکِ مکان کو اپنے شکایت کے عمل میں 2 مراحل سےگزرنا ہو گا۔ 20-10 دفتری ایام لگتے ہیں۔

مؤثر شکایت کرنے کے طریقہ کے بارے میں مشورہ اس لنک میں مل سکتا ہے guide.

میں نے شکایت درج کروائی ہے، لیکن میں اس کے جواب سے ناخوش ہوں

اگر آپ اپنے مالک مکان کے جواب سے ناخوش ہیں تو آپ ہاؤسنگ کے محتسب کے پاس شکایت کر سکتے ہیں۔ ہاؤسنگ کے محتسب منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں گے۔

معلوم کریں ہاؤسنگ کے محتسب کے پاس شکایت کرنے کا طریقہ.متبادل طور پر، آپ اپنے MP سے، کونسلر سے، یا ٹیننٹ پینل سے رابطہ کر سکتے ہيں، جو اس مسئلے کو حل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

ہاؤسنگ کے مسائل کو نمٹانا پریشانی کا باعث ہو سکتا ہے۔ اگر آپ یا آپ کے خاندان کا کوئی شخص کسی سے بات کرنا چاہے، تو آپ NHS دماغی صحت کی خدمات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ متبادل کے طور پر، آپ دماغی صحت کے خیراتی ادارے سے بات کر سکتے ہیں۔

میں کس طرح اس میں شامل ہو سکتا/سکتی ہوں اور حکومت سوشل ہاؤسنگ کے رہائشیوں کی مدد کے لیے کون سے دیگر اقدامات کر رہی ہے.

؟

ہم اقدامات کر رہے ہیں تاکہ مکینوں کی آواز مضبوط ہو اور انہيں وہ عزت اور احترام حاصل ہو جو کہ. وہ مالک مکان سے پانے کے مستحق ہیں۔

اپنے پیغامات کو سب تک پہنچانے میں مدد کرنے کے لیے، ہم نے Make Things Right کے پوسٹر، کتابچے اور سوشل میڈیا پوسٹس ٹول کٹ شائع کیے ہيں تاکہ آپ پرنٹ یا ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے جاننے والے لوگوں کے ساتھ اشتراک کری‍ں۔ ان میں سے چند کا دوسری زبانوں میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔

اس مہم کے حوالے سے ہم اپنے چارٹر فار سوشل ہاؤسنگ ریزیڈنٹس کے ذریعے مکینوں کے تحفظ کے لیے نئے قوانین (Social Housing White Paper) اور سوشل ہاؤسنگ ریگولیشن بل لا رہے ہيں۔

اس میں اواب کا قانون شامل ہے۔ اپنے سوشل ہوم کے حالات کی وجہ سے المناک طور پر اپنی جان گنوانے والے اواب اسحاق کی یاد میں بنائے گئے، اواب کے قانون سے سوشل ہاؤسنگ کے مالکان متعینہ وقت کی حد کے اندر مرمتیں کرنے پر مجبور ہوں گے۔

چارٹر میں بتایا گيا ہے کہ ہر رہائشی کو مندرجہ ذیل باتوں کی توقع ہونی چاہئے:

  • اپنے گھر میں محفوظ رہیں
  • اپنے مالک مکان کی کارکردگی کا طریقہ جانیں
  • ان کی شکایات کو فوری اور منصفانہ طریقے سے نمٹایا جائے
  • کرایہ داروں کے مضبوط کنزیومر ریگولیٹر کے باعث ان سے احترام کے ساتھ سلوک کیا جائے
  • مالک مکان ان کی بات سنیں
  • رہائش کے لیے اچھے معیار کا گھر اور محلہ ہو
  • مکان کی ملکیت کی طرف پہلا قدم اٹھانے کے لیے تعاون حاصل ہو

چارٹر میں طے شدہ مقاصد کے حصول کے لیے حکومت پہلے ہی کارروائی کر رہی ہے۔ اس میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں:

  • رہائشیوں کو بغیر کسی تاخیر کے براہ راست ہاؤسنگ محتسب کی سروس میں شکایات لے جانے کی اجازت دینا - پہلے اپنے ایم پی، مقامی کونسلر یا کرایہ داروں کے پینل کے پاس جانے اور اپنے مالک مکان کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 8 ہفتے انتظار کرنے کی لازمی شرط ختم کر کے
  • تمام سوشل گھروں میں دھوئیں کے الارم کو لازمی بنانا، اور گیس کی فراہمی والے تمام سوشل گھروں میں کاربن مونو آکسائیڈ کے الارم کو لازمی بنانا
  • سوشل ہاؤسنگ کوالٹی ریزیڈنٹ پین کا آغاز کرنا l تاکہ ہاؤسنگ کے معیار کو بڑھانے کے لیے ہمارے طرز عمل پر اپنے خیالات کا حکومت کے ساتھ اشتراک کرنے کے لیے انگلینڈ بھر کے رہائشی اکٹھے ہوں
  • ریگولیٹر کی طرف سے کرایہ دار کے اطمینان کے نئے اقدامات کی اشاعت کرنا تاکہ مالک مکان کی کارکردگی کرایہ داروں کو زیادہ نظر آئے اور وہ اپنے مالک مکان کو جواب دہ رکھ سکیں
  • غیر سماجی طرز سلوک سے متعلق معلوماتی پیکج کی اشاعت کرنا تاکہ غیر سماجی طرز سلوک سے نمٹنے کی ذمہ دار ایجنسیوں کے کردار اور کرایہ داروں کے لیے دستیاب امداد اور معاونت کو واضح کیا جائے
  • ہاؤسنگ کے محتسب کے لیے سوشل ہاؤسنگ ریگولیشن بل میں نئے اختیارات پیش کئے گئے ہیں تاکہ کیس ہینڈلنگ میں بہترین طریقہ کار کی نشاندہی کی جائے، بشمول نئے کمپلینٹ ہینڈلنگ کوڈ کی اشاعت جس کی سوشل ہاؤسنگ کے مالکان سے تعمیل کی توقع کی جاتی ہے اور اس کی نگرانی کی جائے گی۔
  • ہاؤسنگ کے محتسب بھی اب اچھے طرز عمل سے متعلق رہنمائی شائع کر سکتے ہيں اور شکایت موصول ہونے پر سوشل ہاؤسنگ کے مالکان کو اس رہنمائی کی رو سے ذاتی تجزیہ مکمل کرنے کا حکم دے سکتے ہيں۔
  • اگست 2022 میں، ہم نے اعلان کیا تھا کہ ڈپارٹمنٹ فار لیولنگ اپ، ہاؤسنگ اور کمیونٹیز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سمیت پلیٹ فارمز پر مالکان کے ناقص طرز عمل کو اجاگر کرے گا۔ ہم ہاؤسنگ کے محتسب کے ذریعہ ’شدید بد انتظامی‘ کی تحقیقات اور سوشل ہاؤسنگ کے ریگولیٹر کے فیصلوں کو شائع کریں گے جن میں کنزیومر اسٹینڈرڈز کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
شائع کردہ 6 March 2023
آخری اپ ڈیٹ کردہ 9 May 2023 + show all updates
  1. Added translation

  2. Added translation