رہنمائی

آپ نے ویکسینیشن کے بعد NHS COVID-19 خط کا مطالبہ کیا تھا لیکن وہ موصول نہیں ہوا؟ آپ کی مدد کے لئے یہ ایک گائیڈ ہے۔

اپ ڈیٹ کردہ 21 June 2021

This رہنمائی was withdrawn on

This guidance was withdrawn on 8 December 2023 

The NHS COVID Pass service has now closed. There are no longer any domestic requirements to demonstrate your vaccination status in England. 

The NHS COVID Pass is no longer required to travel abroad to any countries. 

If you are travelling abroad, you should review travel entry requirements for the countries you will visit or travel through. 

The NHS COVID Pass was developed at the height of the pandemic to let you share your COVID-19 vaccination status in a secure way. It was mainly used for international travel, as well as for some domestic purposes, such as entry to venues or events. 

See information about COVID certificates in Guernsey, Jersey and the Isle of Man.

Applies to England

Picture of NHS letter:

خط کے سامنے والے حصے پر کیا ہے

آپ نے حال ہی میں ایک خط کا مطالبہ کرنے کے لئے 119 (COVID-19 ویکسینیشن اسٹیٹس سروس) سے رابطہ کیا تھا، اس بات کی تصدیق کرنے کے لئے کہ آپ کو COVID-19 ویکسینیشن مل چکی ہے۔ بدقسمتی سے اس موقع پر ہم خط تیار کرنے سے قاصر رہے۔ خط صرف اسی وقت تیار کیا جاسکتا ہے جب آپ کے ویکسینیشن ریکارڈ میں تمام مطلوبہ معلومات اس بات کی تصدیق کرنے کے لئے موجود ہوںکہ آپ کویو کے کی جانب سے منظور شدہ کسی بھی COVID-19 ویکسین کی دو خوراکیں موصول ہوچکی ہیں۔

اب آپ کو کیا کرنا چاہئے

اگر آپ یو کے سے باہر سفر کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں اور آپ کو اپنے ویکسینیشن کورس کے ثبوت کی ضرورت ہے تو، براہ کرم اپنی ویکسینیشن کی تفصیلات کے ساتھ اپنی GP پریکٹس سے رابطہ کریں۔ اگر آپ یہ حوالہ بھی فراہم کرسکیں تو یہ ان کی مدد کرے گا:

Reason Code کوڈ کی وجہ Failure Reason ناکامی کی وجہ
3006 3006 No Vaccine Record Found کوئی ویکسین ریکارڈ نہیں ملا
3007 3007 No Date for vaccination ویکسینیشن کی کوئی تاریخ نہیں
3008 3008 0 or 1 vaccinations 0 یا 1 ویکسینیشن
3009 3009 Vaccine Code not in SNOMED (NHS medical system) ویکسین کوڈ SNOMED (NHS میڈیکل سسٹم) میں نہیں ہے
3011 3011 Not correct interval between vaccinations (not long enough) ویکسینیشن کے مابین وقفہ درست نہیں (کافی دیر تک نہیں)

آپ کی GP پریکٹس تب یہ سمجھنے کے لئے ویکسینیشن پروگرام اور مقامی ویکسینیشن سروس(سروسز) سے رابطہ کرے گی کہ کونسی معلومات آپ کے خط کو تیار ہونے سے روک رہی ہیں۔

خط کے پچھلے حصے پر کیا ہے

اپنے ویکسینیشن اسٹیٹس کی تصدیق حاصل کرنا

ایک بار آپ کا ریکارڈ اپڈیٹ ہوجانے کے بعد، آپ اپنے ویکسینیشن اسٹیٹس کا اظہار کرنے کے لئے دو طریقے اختیار کر سکتے ہیں:

  1. اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر دستیاب ہیں تو، آپ اپنے ویکسینیشن اسٹیٹس کو آن لائن دیکھ سکیں گے:

ان خدمات کے لئے آپ کو رجسٹر کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس کے بعد آپ پی ڈی ایف فائل بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں یا ان معلومات کو دکھانے والا ای میل حاصل کرسکتے ہیں۔

  1. بصورتِ دیگر، آپ 119 پر رابطہ کر کے دوبارہ COVID-19 ویکسینیشن خط کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

اکر آپ جلد ہی سفر کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں

آپ کو اپنے ٹرانسپورٹ یا ٹریول آپریٹر سے اور خارجہ، دولت مشترکہ اورترقیاتی دفتر (Foreign, Commonwealth and Development Office) کی ویب سائٹ www.gov.uk/foreign-travel-advice پر جدید سفری مشورے بھی دیکھنا چاہئیے۔

اگر آپ یو کے سے باہر سفر کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں اور آپ کو آپ کے ویکسینیشن کے ثبوت کی ضرورت ہے تو، اسے حاصل کرنے کا سب سے تیز طریقہ www.nhs.uk/coronavirus پر NHS ایپ یا NHS ویب سائٹ کا استعمال کرنا ہے۔

NHS ویب سائ www.nhs.uk/coronavirus پر COVID-19 کی علامات، ٹیسٹنگ، ویکسینیشن اور ذاتی علیحدگی کے بارے میں معلوم کریں۔

ڈیٹا کی حفاظت: محکمہ صحت اور سماجی نگہداشت (The Department for Health and Social Care) ڈیٹا کنٹرولر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں اور COVID-19 اسٹیٹس پروگرام کی مقاصد کے لئے آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کرنے کے ذمہ دار ہیں۔۔ مزید معلومات کے لئے، آپ ہمارے پرائیویسی نوٹس hhttps://www.gov.uk/government/publications/dhsc-privacy-notice پر رسائی حاصل کر سکتے ہیں یا اپنے ویب سائٹ براؤزر میں “DHSC Status Privacy Notice” تلاش کرسکتے ہیں۔