این ایچ ایس NHS سروائیکل اسکریننگ پروگرام - ایچ پی وی HPVسیلف ٹیسٹنگ (Urdu)
شائع کردہ 24 اگست 2026
Applies to England
HPV سیلف ٹیسٹنگ (خود ٹیسٹ کرنا) کے بارے میں
این ایچ ایس بعض خواتین اور رحم کے دہانے (cervix) رکھنے والے افراد کو HPV کی خود ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک متبادل طریقۂ جانچ ہے جس کے ذریعے “ہیومن پیپیلوما وائرس”، جسے HPV بھی کہا جاتا ہے، کی موجودگی کا پتا لگایا جاتا ہے۔
HPV ایک عام وائرس ہے اور عموماً بے ضرر ہوتا ہے، لیکن اس کی بعض زیادہ خطرناک اقسام آپ میں سروائیکل کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات کو بڑھا سکتی ہیں۔ آپ HPV کا سیلف ٹیسٹ تنہائی اور رازداری میں خود ہی کر سکتے ہیں۔
آپ کو کیوں یہ ٹیسٹ کرنے کے دعوت دی گئی ہے
آپ کو سروائیکل اسکریننگ، جسے پہلے ’سمیئر ٹیسٹ‘ کہا جاتا تھا، کے لیے مدعو کیا گیا تھا، لیکن آپ نے اسے نہیں کروایا تھا۔ HPV سیلف ٹیسٹ آپ کو اس میں حصہ لینے کا ایک اور موقع فراہم کرتا ہے۔
آپ ٹیسٹ کر سکتے/سکتی ہیں:
- اپنے گھر کے اندر اپنے نجی جگہ میں
- کسی بھی وقت جو آپ کے لئے موزوں ہو
- اپوائنٹمنٹ کی ضرورت کے بغیر۔
کِٹ میں موجود معلومات سے آپ کو پتہ چلے گا کہ ٹیسٹ کیسے کرنا ہے۔ اگر آپ کو کسی اضافی مدد کی ضرورت ہو، مثلاً اگر آپ کو کوئی جسمانی معذوری یا لرننگ ڈس ایبلٹی (سیکھنے کی معذوری) ہو، تو مدد دستیاب ہے۔ رابطے کی تفصیلات آپ کو اپنے سیلف ٹیسٹ کے دعوت نامے میں مل جائیں گی۔
سروائیکل سکریننگ اور HPV سیلف ٹیسٹ میں کیا فرق ہے؟
سروائیکل سکریننگ سروائیکل کینسر سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک ہے۔
ہمارے پاس ابھی تک ایسے شواہد موجود نہیں ہیں جن سے یہ ثابت ہو کہ HPV سیلف ٹیسٹ کو اختیار کرنا سروائیکل سکریننگ میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی طرح سروائیکل کینسر سے بچاؤ میں اتنا ہی مؤثر ہے۔ لیکن اگر آپ نے سکریننگ نہیں کروائی ہے، تو سیلف ٹیسٹ اگلا بہترین انتخاب ہے۔
سرویکل اسکریننگ
- آپ کے جی پی سرجری یا جنسی صحت کے کلینک میں کیا جاتا ہے۔
- نرس یا ڈاکٹر آپ کے سرویکس سے ایک چھوٹا سامپل (نمونہ) لیتے ہیں۔
- سامپل (نمونے) کو زیادہ خطرے والے HPV کے لیے چیک کیا جاتا ہے۔
- اگر زیادہ خطرے والا HPV پایا جائے، تو پھر نمونے کی جانچ کی جاتی ہے تاکہ خلیوں میں ایسی تبدیلیوں کا پتا لگایا جا سکے جو سروائیکل کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں۔
- ان تبدیلیوں کا علاج ممکن ہے۔
HPV سیلف ٹیسٹنگ
- آپ اپنا سامپل (نمونہ) گھر پر یا کسی نجی جگہ میں خود لیتے/لیتی ہیں۔
- اس ٹیسٹ میں نمونہ حاصل کرنے کے لیے ایک سواب، جو کاٹن بڈ جیسا ہوتا ہے، آپ کی اندام نہانی میں چند سینٹی میٹر اندر داخل کیا جاتا ہے۔ کٹ میں مکمل ہدایات موجود ہیں۔
- اس کے بعد آپ نمونہ ڈاک کے ذریعے NHS کو واپس بھیجتے/بھیجتی ہیں، جہاں اسے زیادہ خطرے والے HPV کے لیے چیک کیا جاتا ہے۔
- اگر زیادہ خطرے والا HPV پایا جاتا ہے، تو آپ سے کہا جائے گا کہ آپ اپنے GP سرجری یا جنسی صحت کے کلینک میں سروائیکل سکریننگ کی اپوائنٹمنٹ بک کریں۔
- نرس یا ڈاکٹر آپ کے سرویکس سے ایک چھوٹا نمونہ لیں گے، جسے خلیوں میں ایسی تبدیلیوں کے لیے چیک کیا جا سکے گا جو سروائیکل کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں۔
- ان تبدیلیوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

سروکس اور فرج کے پوزیشن دکھانے والے تصویر/شکل
سیلف ٹیسٹنگ کِٹ کیسے حاصل کی جائے:
NHS آپ کو HPV سیلف ٹیسٹ میں حصہ لینے کی دعوت دے گا۔ آپ کو دعوت NHS App، ٹیکسٹ میسج (SMS)، ای میل یا خط کے ذریعے موصول ہو سکتی ہے۔
دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد، NHS App یا اپنے NHS آن لائن اکاؤنٹ کے ذریعے اپنی مفت کٹ آرڈر کرنے کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ نہیں ہے، تو آپ ایک اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ آپ کے دعوت نامے میں کٹ آرڈر کرنے کے دیگر طریقوں کے بارے میں معلومات بھی شامل ہوتی ہیں۔
اپنے ریزلٹس (نتائج) کیسے حاصل کریں
نمونہ لینے کے بعد اسے فراہم کردہ لفافے میں فوراً ڈاک کے ذریعے واپس بھیج دیں۔ پوسٹیج (ڈاک ٹکٹ) مفت ہے۔
آپ کو اپنے نتائج 14 دن کے اندر مل جانے چاہئیں، اور یہ نتائج آپ کو NHS App میں یا خط کے ذریعے موصول ہوں گے۔
نتائج آپ کو کیا بتائیں گے
ایچ پی وی (HPV) منفی
آپ کے ٹیسٹ میں زیادہ خطرے والا HPV نہیں ملا۔ آپ کو 5 سال بعد دوبارہ اسکریننگ کے لئے مدعو کیا جائے گا اگر آپ بدستور اہل ہوں۔
آپ کو مستقبل میں بھی HPV ہو سکتا ہے، اس لیے سروائیکل کینسر کی علامات سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔ این ایچ ایس کی ویب سائٹ میں ان کی وضاحت ہے: nhs.uk/conditions/cervical-cancer/symptoms/
ایچ پی وی (HPV) مثبت
آپ کے ٹیسٹ میں زیادہ خطرے والا HPV ملا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کو کینسر ہے۔ آپ سے کہا جائے گا کہ آپ اپنی GP سرجری یا جنسی صحت کے کلینک میں سروائیکل سکریننگ کی اپوائنٹمنٹ بک کریں، تاکہ نمونہ لیا جا سکے اور خلیوں میں ایسی تبدیلیوں کی جانچ کی جا سکے جو سروائیکل کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں۔
ایچ پی وی کے بارے میں یہاں معلومات حاصل کریں nhs.uk/conditions/human-papilloma-virus-hpv/
ایچ پی وی (HPV) کا رزلٹ واضح نہیں ہے
اگر ہم آپ کے ایچ پی وی سیلف ٹیسٹ سے نتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تو آپ کو یہ دوبارہ کرنے کے لئے کہا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں فکر مندی کی کوئی بات نہیں ہے اور اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کو کینسر ہے۔
اگر آپ HPV سیلف ٹیسٹ نہ کرنا چاہیں تو کیا کرنا ہوگا؟
آپ پھر بھی کسی بھی وقت سروائیکل سکریننگ کی اپوائنٹمنٹ بک کر سکتے/سکتی ہیں، چاہے آپ کو سروائیکل سکریننگ کے لیے مہینوں یا سالوں پہلے بلایا گیا ہو۔
اگر آپ کی معمول کی سروائیکل سکریننگ آپ کی 60ویں سالگرہ کے دن یا اس کے بعد کروانے والا ہو، اور آپ اس میں شرکت نہ کریں، تو آپ کو تصدیق موصول ہو گی کہ آئندہ آپ کو معمول کے دعوت نامے نہیں بھیجے جائیں گے۔ آپ کو شاید HPV سیلف ٹیسٹ کٹ منگوانے کے لیے دعوت نامہ موصول ہو۔
مزید معلومات یہاں سے حاصل کریں nhs.uk/cervicalscreening/
اگر آپ نے HPV ویکسین لگوائی ہوئی ہو
ویکسین HPV کے تمام اقسام کے خلاف تحفظ فراہم نہیں کرتا۔ اگر آپ نے HPV ویکسین لگوائی بھی ہو، تب بھی آپ کو سروائیکل سکریننگ کی اپوائنٹمنٹس پر جانا چاہیے، یا اگر آپ کو دعوت دی جائے تو HPV سیلف ٹیسٹ کرنا چاہیے۔
اگر آپ کی عمر 25 سال سے کم ہے اور آپ نے 12 یا 13 سال کی عمر میں HPV ویکسین نہیں لگوائی تھی، تو ویکسین لگوانے کے لیے اپنی GP سرجری سے رابطہ کریں۔
ہم آپ کی معلومات کو کیسے استعمال کرتے ہیں
ہم آپ کو صحیح وقت پر اسکریننگ کے لیے مدعو کرنے اور سکریننگ پروگرام کو بہتر بنانے کے لیے آپ کے NHS ریکارڈز استعمال کرتے ہیں۔
اس بارے میں مزید تفصیل آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں این ایچ ایس سکریننگ میں مریض کی رازداریت.
این ایچ ایس سکریننگ سے دستبردار ہونے کے بارے میں مزید معلومات پڑھیں۔
متبادل ورژنز
یہ معلومات دیگر زبانوں سمیت بآسانی پڑھے جانے والے فارمیٹس میں دستیاب ہیں۔
- پر فون کریں۔0300 311 22 33
- ای میل:england.contactus@nhs.netایمیلکریں
کال یا ای میل کرتے وقت برائے مہربانی ہمیں اپنا ریفرنس نمبر ضرور دیجئے۔ یہ آپ کو اپنے دعوت نامے میں ملے گا۔