پریس ریلیز

پاکستان میں ٹیکس نظام کے لئے برطانیہ کا تعاون

ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی وزیرجسٹین گریننگ نے پاکستان کے دورے میں وہاں ٹیکس اکھٹاکرنے اور اس کے لئے تربیت کے لئے نئی امداد کا اعلان کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Muhammad Sajid, 25, who is now a successful farmer thanks to the training he received on growing seasonal vegetables.

Muhammad Sajid, 25, who is now a successful farmer thanks to the training he received on growing seasonal vegetables. Picture: Punjab Skill Development Fund (PSDF)

جسٹین گریننگ نے کہا ہے کہ نئی برطانوی امداد جو پاکستان میں ٹیکس اکھٹا کرنے اوراس کے لئے اہلیت کی تربیت کی فراہمی سےنئی حکومت کو ملک کی معیشت کی تعمیر نو، غربت میں کمی، اور استحکام میں اضافے میں مدد ملے گی۔

پاکستان کے دورے میں جسٹین گریننگ نے پاکستانی حکومت کے 2018ء تک ٹیکس کی سطح میں ملک کی فی کس آمدنی میں 15 فی صد اضافے اور ٹیکس نیٹ کو امیروں تک وسیع کرنےکے عزم کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے نومنتخب رہنماؤں کو اس ضمن میں مثال کے ذریعے قیادت کا مشورہ دیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان کی جرآتمندانہ ٹیکس ہدف کے حصول کی کوششوں میں برطانیہ، عالمی بنک کے ساتھ ساتھ تعاون فراہم کرے گا۔اس میں برطانیہ کےریونیواورکسٹمز محکمے اور پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے درمیان اعلی سطحی بات چیت کے ذریعے ماہرین کی اعانت شامل ہے۔

انہوں نے برطانیہ کے اس انی شئیٹوکو بھی نمایاں کیا جوپاکستان کی صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہےاورجس میں خیبر پختونخواہ میں ایک ریونیو کلیکشن دفترقائم کرنا اورپنجاب میں ٹیکس اکھٹا کرنے اور شفاف طریقے سے اسے استعمال میں لانے کو یقینی بناناشامل ہے۔

برطانیہ، پنجاب میں تقریبا 135000 افراد کو جن میں نصف کے قریب عورتیں ہیں،عملی مہارت کے لئے ایک تربیتی پروگرام کے ذریعے مزید معاشی تعاون فراہم کرے گا۔ اس سے ان افراد میں روزگار کے حصول کے لئے مزید اہلیت پیدا ہوسکے گی۔اس میں وہ ہنرشامل ہیں جن کی زیادہ طلب ہے جیسے کہ میکینک، درزی اور باورچی۔ یہ پروگرام برطانیہ اور حکومت پنجاب کی مشترکہ اسکیم میں توسیع ہے۔ اس اسکیم میں زیرتربیت بے روزگاروں کی نصف تعدادسے زائد کو چھ ماہ میں ملازمت دلوائی گئی تھی۔

پاکستان سے بات کرتے ہوئے جسٹین گریننگ نے کہا

“حالیہ انتخابات پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہیں۔ میں نے نئی حکومت سے حوصلہ افزا منصوبوں کے بارے میں سنا ہے کہ وہ کیسے معیشت کی تعمیرنوکرے گی، روزگار کے مواقع پیداکرے گی اورغربت میں کمی کرے گی۔

ٹیکس ادا کرکے اصلاحات کی پشت پناہی کرکے ، کاروباری، امیرترین افراد اور منتخب سیاستداں عام عوام کے لئے ایک بہتر مستقبل کے لئے اپناعزم ثابت کر سکتے ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک چیلنج ہوگا لیکن فراوانی کے لئے درست ماحول تشکیل کئے بغیرپاکستان کبھی ایک خوشحال تر مستقبل کے لئے سرمایہ کاری نہیں کرسکے گا۔پاکستان کو ان اصلاحات پرعملدرآمد کے دوران برطانیہ اپنا تعاون جاری رکھے گا، یہ اصلاحات استحکام اورطویل المدت خوشحالی کی کنجی ہیں۔”

شائع کردہ 10 July 2013