پریس ریلیز

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے لئے برطانیہ کاانتخاب

آج اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخاب برائے جنوری 2017ء تا دسمبر2019ء میں برطانیہ کامیاب ہوگیاہے.

یہ گیارا ماہ کی مہم کا نتیجہ ہے کہ دنیا بھرکے ملکوں سے ہمیں اتنے زیادہ ووٹ ملے.
نیویارک میں آج انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد انسانی حقوق وزیربیرونس جوائس اینلے نے کہا ہے:

مجھے خوشی ہے کہ برطانیہ دوبارا مزید تین سال کی مدت کے لئے منتخب ہوگیا ہے۔ برطانیہ کونسل کے اہم کام کا شروع سے قوی وکیل رہا ہے اور ہم ایک رکن کی حیثیت سے اس کی خدمت جاری رکھنے کو اعزاز سمجھتے ہیں .

برطانیہ کمزورافراد کو امتیازی سلوک سے بچانے اورعالمی مقاصد کے لئے جن میں جدید غلامی اور خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد شامل ہیں اور آزادئی مذہب یا عقیدہ کے عالمی حق کے فروغ کی قیادت کے لئے انتھک کام کرتا ہے.

ہم کونسل کو مستحکم کرنےکے لئے، ان ممالک کی معاونت کے لئے جو اپنے انسانی حقوق ریکارڈ کو بہتر بنانے کے لئے کام کررہے ہیں اوران اقوام سے جواب طلبی کے لئے جو اپنے شہریوں کے حقوق کے باب میں سنگین اورمنظم خلاف ورزیاں کرتے ہیں، اپنی آوازبلند کرتے رہیں گےجیسا کہ ہم نے حال میں انسانی حقوق کونسل کے خصوصی سیشن میں الیپو کی قابل مذمت صورتحال پر توجہ دلانے کے لئے ایک قوی قرارداد کی قیادت کی ہے.

ہماری امیدواری سے تعاون کرنے والوں کا میں شکریہ ادا کرتی ہوں اورہم کونسل، انسانی حقوق ہائی کمشنرآفس اور شہری معاشروں کے ساتھ مل کرانتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے قریبی تعاون سے کام کریں گے.

مزید معلومات

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 28 October 2016