اسرائیل میں بدووں کا گاوں مسمار کرنے کے منصوبے پر ٹوبائس ایلووڈ کابیان
وزیر برائے مشرق وسطی نے جنوبی اسرائیل میں بدووں کے ایک گاوں کو مسمار کرنے کے منصوبے پر تبصرہ کیا ہے.

یہ مسئلہ دارالعوام میں منگل 22 نومبر کو وزارت خارجہ کے زبانی سوالات کے دوران بھی اٹھایا گیاہے.
ٹوبائس ایلووڈ نے کہا:
میں نے اسرائیلی سفیر کو دارالعوام میں، نقیب میں بدووں کے گاوں ام الحیران کے مسمار کئے جانے کے منصوبے پرظاہر کئے گئے خدشات سے آگاہ کیا۔ مکینوں کو جو احکامات دئے گئے تھے ان میں انہدام کی شروعات کی تاریخ 22 نومبر دی گئی تھی۔ اگرچہ انہدام اس روز نہیں ہوالیکن خطرہ برقرار ہے. برطانیہ کا اسرائیلی حکام اور بدوی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ مل جل کر ایسا حل تلاش کریں جو متاثرہ افراد کی ضروریات کے مطابق ہواورحقوق کا احترام کرے۔ اس میں ایسی قوی منصوبہ بندی ہو جس میں اسرائیل کی بدوی برادری کی ضروریات پر توجہ دی جائے.
مزید معلومات
-
ٹوبائس ایلووڈٹوئٹر پر@ٹوبائس ایلووڈ
-
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+
-
وزارت خارجہ انسٹا گرام, یوٹیوب and لنکڈان
-
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
-
وزارت خارجہ اردو فیس بک