سکریٹری خارجہ کا عالمی یوم آزادی صحافت پر بیان
سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نےعالمی یوم آزادی صحافت مناتے ہوئے دنیابھرمیں پابندیوں کی مذمت کی ہے.

سکریٹری خارجہ نے کہا:
آزادئی اظہاراورآزادصحافت انسانی حقوق کے بنیادی ستون ہیں۔ایک آزاد صحافت پھلتی پھولتی جمہوریت، اختراع اورتخلیق اور ایک مستحکم اورمشمولی معاشرے کےلئےلازمی ہے۔وہ اقدامات جو آزادی اظہاراورذرائع ابلاغ کو کمزوریا محدود کریں ان تمام چیزوں کے لئے خطرہ ہیں.
اس سال عالمی یوم آزادی صحافت اس کردار کی طرف توجہ دلاتا ہے جو ایک آزاد میڈیا دنیا بھر کے ملکوں میں سماجی اوراقتصادی ترقی میں ادا کرتا ہے۔غیر سنسرشدہ معلومات اورآزاد صحافت عوام کےاپنے حکمرانوں کا احتساب کرنے کے لئے ضروری ہیں۔اس سے حکومتوں کاموثراورمددگار بننا یقینی ہوجاتا ہے جو طویل المدت ترقی کے لئے اہم ہے.
اس ضمن میں مجھے مصر میں صحافیوں کے ہراساں اور نظر بندکئے جانےپر جس میں الجزیرہ کے 20 رکن شامل ہیں جن کا مقدمہ آج شروع ہونے والا ہے اورروس میں آزادی اطلاعات پر پابندی اورمشرقی یوکرین میں صحافیوں کی علیحدگی پسندوں کے ہاتھوں ہراسانی اورنظربندی پرگہری تشویش ہے۔ صحافیوں کے خلاف پابندیاں اورآزادی تقریر پر قدغن کسی بھی ملک میں انسانی حقوق کے لئے سنگین خطرہ ہیں.
مزید معلومات
وزارت خارجہ برطانیہ عالمی یوم آزادی صحافت بلاگزصفحہ
سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک