پریس ریلیز

وزیراعظم برطانیہ کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات, 25 اپریل 2015

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعظم پاکستان نوز شریف سے ملاقات کی اور یمن اور افغانستان کی صورتحال پر بات کی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Prime Minister David Cameron and Prime Minister Sharif of Pakistan outside Number 10 Downing Street

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نےملاقات کےبعد بتایا:

وزیراعظم نے وزیراعظم نوازشریف کا ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خیرمقدم کیا، اس سےپہلےدونوں نے سینوٹاف میں صبح گیلی پولی یادگاری تقریب میں شرکت کی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی علاقائی امور پر بات چیت کی جن میں یمن اور افغانستان کی صورتحال شامل تھی۔ دونوں رہنماؤں نے یمن کے بحران کے سیاسی حل کی تلاش کی حمایت اوراس عمل میں مدد دینے کے لئے سعودی عرب کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے ڈیوڈ کیمرون کوافغانستان کے ساتھ امن عمل کے لئےپاکستان کے کام کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم برطانیہ نےکہاکہ یہ برطانیہ اوروسیع تر خطے کے مفاد میں ہے کہ دونوں ممالک( پاکستان اور افغانستان) میں استحکام اورقریبی تعلقات کارہوں.

شائع کردہ 25 April 2015