خبروں کی کہانی

وزیر اعظم بھارت میں:کاروباراورکمیونٹی کو فروغ

ڈیوڈ کیمرون اس سال اپنے دوسرے دورے میں بھارت پہنچے ہیں جس سے ان کے برطانیہ – بھارت تعلقات کومستحکم کرنے کے ذاتی عزم کی عکاسی ہوتی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
David Cameron walks with Priti Patel through the Lodhi Gardens in Delhi.

ایک چھوٹے کاروباری گروپ کے ہمراہ اس دورے میں وزیر اعظم پہلے سےموجود مواقع میں اضافے کی کوشش کریں گے تاکہ برطانوی کاروبار بیرون ملک کامیاب ہوسکیں.

David Cameron getting off the plane on his visit to India.

ڈیوڈ کیمرون کا بلاگ ملاحظہ کیجئیے برطانیہ – بھارت تعلقات کومستحکم کرنے کے عزم پر

David Cameron speaking at the Indian Institute of Management in Calcutta.

David Cameron speaking at the Indian Institute of Management in Calcutta.

وزیر اعظم ممبئی میں ایک نئے برطانوی کاروباری مرکز کے قیام کا اعلان کریں گے، جو دہلی اور بنگلور کے مراکز میں ایک اضافہ ہوگا۔ یہ مراکز برطانیہ کے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو عملی تعاون فراہم کرتے ہیں جس سے بھارت میں کاروبارکے آغاز میں مدد ملتی ہے ۔ یہ مراکز مل کر برطانیہ کے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے 75 فی صد تک پہنچ پاتے ہیں.

بھارت میں ان مراکز کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے حکومت آئندہ برس چھ نئے مراکز کھولنے کاارادہ رکھتی ہے جس میں حکومتی فنڈ سے ڈیزائن،اشیائے ضرورت اور پہلے سالکا کرایہ فراہمکیا جائیگا تاکہ چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کی برآمدات کو فروغ ہو سکے.

بنگلور- ممبئی اقتصادی راہداری

اس وقت جبکہ برطانیہ اور بھارت1000 کلومیٹر طویل مشترکہ بنگلور- ممبئی اقتصادی راہداری کے باب میں اگلاقدم اٹھانے والے ہیں، وزیراعظم برطانوی کاروباروں کو بہترین مقام دلوائیں گے تاکہ وہ شانداراورطویل المدت معاہدے حاصل کر سکیں۔ یہ قدم اس منصوبے کے لئے فیزیبلٹی رپورٹ کی فراہمی اورایک مشترکہ اسٹئیرنگ گروپ کی تشکیل کرے گا۔ یہ منصوبہ برطانوی فرموں کو بھارت کے انفرااسٹرکچر میں 1 ٹریلین ڈالر کی پرعزم سرمایہ کاری میں ایک کردار ادا کرنے کا موقع دے گا

برطانوی اور بھارتی کمیونٹیز میں رابطے

وزیر اعظم بنگالی مرکز کولکتا بھی جائیں گے تاکہ برطانوی اور بھارتی کمیونٹیز میں وسیع تررابطے تشکیل پاسکیں اور یہ دریافت ہوسکے کہ کیسےبرطانیہ میں بہت بڑی بھارتی تارکین وطن آبادی سے مفید ہوا جاسکے۔ انہوں نے رکن پارلیمنٹ پریتی پٹیل کو برطانوی بھارتی تارکین وطن چیمپئین کا ایک نیا کردار دیا ہے تاکہ برطانیہ، تارکین وطن اور حکومت کے درمیان رابطوں کو مستحکم کیا سکے، برطانیہ- بھارے تعلقات اور خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری اور تعلیم میں ہمارے مقاصد کو فروغ ہو.

David Cameron speaking at Prabodhan Leaders Conclave.

وزیر اعظم نے کہا:

میں نے برطانیہ بھارت تعلقات کو مستحکم تر کرنے کو ذاتی عزم بنا لیا ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم21 ویں صدی کی سب سے بڑی شراکت داریوں میں سے ایک بن سکتے ہیں۔ میرا مستحکم عقیدہ ہے کہ برطانوی بھارتی جو ہمارے ملک میں پہلے ہی بہت کچھ لے کر آئے ہہیں، اس مستحکم رشتے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں.

میں نہیں سمجھتا کہ ہم اب تک ان کی خدمات سے پوری طرح مستفید ہوسکے ہیں اس لئے میں نےپریتی پٹیل کو اپنا تارکین وطن چیمپئین مقرر کیا ہے.

یہ نیا کردار حکومت اور برطانوی بھارتی کمیونٹی کے درمیان رابطے کومزید فروغ دے گا، ہمیں ان کے تجربے اور مہارت سے مستفید کرے گا اور دونوں ملکوں کے بندھن کو مضبوط کرے گا.

اپنی نئی ذمے داریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے پریتی پٹیل نے کہا:

وزیر اعظم نے برطانیہ بھارت تعلقات کو مستحکم تر کرنے کو ذاتی عزم بنا رکھا ہے اور میں ان کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی رشتے کے فروغ میں مدد کرکے خوشی محسوس کرونگی۔ ہم پہلے ہی کئی مشترکہ رشتوں، اقتصادی،سماجی اور ثقافتی، میں بندھے ہوئے ہیں۔ برطانوی ایشیائی برطانیہ میں ہمارے ملک کے لئے بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں اور ہماری کمیونٹیز کا مالامال کرتے ہیں اسی لئے اس ذمے داری کے لئے اپنے تقرر کو میں ایک بہت بڑا اعزاز سمجھتی ہوں کیونکہ اس سے دونوں ملکوں کے خصوصی تعلقات کو فروغ ہوگا

شائع کردہ 14 November 2013
آخری اپ ڈیٹ کردہ 15 November 2013 + show all updates
  1. Added Urdu Translation

  2. First published.