خبروں کی کہانی

نیٹو 2014ءسربراہی اجلاس برطانیہ میں ہوگا: وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون

ڈیوڈ کیمرون نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نیٹو 2014ء سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The NATO flag

یہ سربراہی اجلاس 4 تا 5 ستمبر کو ویلز میں ہوگا.

یہ اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا:

نیٹوہماری قومی سلامتی کا ایک بنیادی ستون ہےاور60 سال سے زیادہ عرصے سے ہے۔ نیٹو کے 27 دوسرے اراکین سے زیادہ ہمارے کوئی مستحکم اتحادی یا قریبی دوست نہیں ہیں.

اسی لئے مجھے خوشی ہے کہ برطانیہ 2014ء نیٹوسربراہی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے، سرد جنگ کے خاتمے کے بعد 1990ء کے تاریخی سال میں مارگریٹ تھیچر کےنیٹورہنماؤں کو خوش آمدید کہنے کے بعد یہ پہلی بارہورہا ہے.

یہ اس اتحاد کی تاریخ میں ایک اوراہم مرحلہ ہے۔ اب جبکہ آئیساف مشن ختم ہونے کو ہے، اور نیٹو اپنی فورسز کی تعداد میں کمی کررہاہے اور افغانستان کی مدد کے لئے دوسرے راستے تلاش کئے جارہے ہیں، یہ رہنماؤں کے لئے ایک موقع فراہم کرے گا کہ وہ افغانستان میں ہمارے مرد وخواتین فوجیوں کے کردار اوران کی قربانیوں کو تسلیم کریں.

سربراہی اجلاس ہمارے اس اتحاد کے مستقبل کے بارے میں بھی غور کرے گا۔ برطانیہ 1949ء سے جب یہ قائم ہوا تھا اب تک کی نیٹو کارروائیوں میں ہمیشہ اس اتحاد کی صف اول میں رہا ہے۔اور 2014ء کا سربراہی اجلاس اس لحاظ سے بہت اہم ہو گا کہ نیٹو 21ویں صدی میں بھی ایک متعلقہ، جدیداورمطابقت پزیر قوت کے طور پر برقرار رہے.

ملاحظہ کیجئیے نیٹو سکریٹری جنرل کا تبصرہ

برطانوی سفارتخانے کا ایک بلاگ ملاحظہ کیجئیے نیٹواور برطانیہ کے لئے 2014ء کیوں ایک بڑا سال ہے

نیٹو برطانیہ میں

نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی آخری بار برطانیہ میں 1990ء میں مارگریٹ تھیچر نے کی تھی۔ اس سے پہلے9771ء میں بھی برطانیہ میں یہ اجلاس ہوا تھا.

Margaret Thatcher with other summit leaders at the 1990 NATO London Summit.

Margaret Thatcher with other summit leaders at the 1990 NATO London Summit. Photo: Tetsuya Akiyama/PA Images.

شائع کردہ 27 September 2013
آخری اپ ڈیٹ کردہ 15 November 2013 + show all updates
  1. Added dates of summit.

  2. First published.