پریس ریلیز

ایران اورای3+3 کے درمیان جوہری مذاکرات اب نومبرمیں ہونگے

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے ایرانیوں کے مثبت انداز کو سراہتے ہوئے آئندہ انتھک کام کی ضرورت پرزوردیا ہے۔.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Secretary William Hague

آج جینیوا میں ای 3+3(امریکا، فرانس، برطانیہ، چین، روس اورجرمنی) اورایران کے درمیان جوہری مذاکرات کے اختتام پرتبصرہ کرتے ہوئے سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے:

میں جینیوامیں ای 3+3 اورایران کے درمیان جوہری مذاکرات میں ایرانی حکومت کے مزید مثبت اندازکا خیرمقدم کرتا ہوں۔وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے مذاکرات کے لئے ایک بنیاد پیش کی اور ایران کے ساتھ سنگین خدشات پر سنجیدہ بات چیت ہوئی۔ سفارتکاروں نے پہلی بار ایران کے ساتھ اس امر پرعملی بات چیت شروع کی ہے کہ ایران کے جوہری پروگرامپر عالمی برادری کے سنگین خدشات سے کیسے عہدہ برآ ہوا جا سکتا ہے.

مجھے امید ہے کہ ان مذاکرات سےجلد ہی ٹھوس نتائج برآمد ہونگے۔ ایران کواپنے پروگرام کے باب میں اولین ضروری ٹھوس قدم اٹھانا ہونگے اور ہم جواب میں متناسب اقدامات کے لئے تیار ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم مذاکرات کی مثبت رفتار کو برقراررکھیں تاہم ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئیے کہ ایران کا جوہری پروگرام بدستور جاری وساری ہے۔آئندہ بہت سا انتھک کام ہونا ہے تاہم ہمیں اس موقع کو کھونا نہیں چاہئیے.

مزید معلومات

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

شائع کردہ 16 October 2013