پریس ریلیز

وزیربرائے مشرق وسطی کا غزہ کی پٹی کادورہ

وزارت خارجہ کے وزیربرائے مشرق وسطی ٹوبیازایلووڈ نے فلسطینی اتھارٹی وزیربرائے محنت سے ملاقات کے لئے غزہ کی پٹی کادورہ کیاہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

برطانوی وزیربرائے مشرق وسطی ٹوبیاز ایلووڈ نے آج غزہ کی پٹی کا دورہ کیاہے۔ وہ حالیہ تنازع کے بعد غزہ کا سفر کرنے والے پہلے برطانوی وزیر ہیں.

ٹوبیازایلووڈ نے شجاعیہ کے علاقےاوردولت مشترکہ کےتباہ شدہ جنگی قبرستان کا دورہ کیا اورتنازع کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا مشاہدہ کیا۔ وہ غزہ کے کاروباریوں اورماہرین علم کے ایک گروپ سےملے تاکہ غزائی عوام پر تنازع کے اثرات کو جان سکیں۔انہوں نے فلسطینی اتھارٹی وزیر برائے محنت مامون ابو شہلاسے غزہ کی تعمیر نو اور غزہ کی پٹی پر فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول کی بحالی میں درپیش بڑے مسائل پربات چیت کی.

اپنے دورے کے بعدوزیر نے کہا:

میں نے آج اس موسم گرما میں غزہ کے تنازع میں ہونے والے تباہ کن اثرات اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔ مجھے غزہ کے عام شہریوں کےمصائب دیکھ کر بہت دکھ اورصدمہ پہنچا ہے.

Tبرطانیہ پہلے ہی متاثرین کے لئے انسانی فلاحی امداد تندہی سےفراہم کررہا ہے۔ برطانیہ نےاس مدد کے لئے 1۔19 ملین پاؤنڈاوربرطانوی ماہرین کی طبی امداد، پناہ گاہ،خوراک،صاف پانی اور دواؤں کا وعدہ کیا ہواہے.

غزہ میں ہم نے جو تشدد دیکھا وہ ناقابل برداشت ہے۔ اس کے لئے انسانی امدادکافی نہیں ہے۔ ہمیں غزہ کےعام فلسطینی اوراسرائیلی دونوں کی خاطراس باربارابھرنے والے تنازع کی اصل جڑسے نمٹنا ہوگا.

اس کے لئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ قاہرہ میں مذاکرات سے تشدد کے خاتمے کا موقع ملا ہے تاکہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو امن اور تحفظ فراہم ہوسکے اورآمدورفت پر پابندیاں ہٹائی جاسکیں۔ فلسطینی اتھارٹی کا غزہ واپس انا بہت اہم ہے تاکہ تمام غزائیوں کو سہولیات اور تحفظ مل سکے.

آج میں نے جو تباہی غزہ میں دیکھی ہے وہ اس بات کی متقاضی ہے کہ تمام فریقین مزاکرات کے ذریعے دو ریاستی حل کے لئے فوری کام کریں اورایک فلسطینی ریاست وجود میں آئے، غزہ جس کا لازمی حصہ ہو اور اس کے پہلو میں اسرائیل ہو اوریروشلم دونوں کا مشترکہ دارالحکومت ہو.

مزیدمعلومات

ٹوبیازایلووڈٹوئٹرپر@ٹوبیازایلووڈ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 6 October 2014