پریس ریلیز

برطانوی حاجیوں کے ہمراہ حج کونسلر وفد ہوگا

یوکے حج کونسلر وفد:موثر تیاری سے حج محفوظ اورمشکلات سے پاک رہے گا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Muslim pilgrims perform the final walk (Tawaf al-Wadaa) around the Kaaba at the Grand Mosque in the Saudi holy city of Mecca.

یوکے حج کونسلر وفد:موثر تیاری سے حج محفوظ اورمشکلات سے پاک رہے گا.

حج کونسلروفد کا یہ مسلسل 15 واں سال ہے وہ تقریبا 250000 سے 300000 حاجیوں کو اب تک خدمات فراہم کرچکاہے.

سینئیروزیر بیرونس سعیدہ وارثی نے اس موقع پر کہا:

وزارت خارجہ کو علم ہے کہ حج برطانوی مسلمان کمیونٹی کے لئے کس قدراہمیت رکھتا ہے اورایک بار پھر ہم یہ حج کونسلر وفد روانہ کررہےہیں۔ سعودی عرب تمام حاجیوں کوبہترین سہولیات اورخدمات فراہم کرتا ہے اورمیں سعودی عرب کا ان تمام خدمات کے لئے شکریہ ادا کرتی ہوں جو وہ حج کے دوران برطانوی حاجیوں کو فراہم کرتا ہے.

وزارت خارجہ کے کونسلرسروسزکے وزیر مارک سمنز نے اضافہ کیا:

ہم حج کے دوران برطانوی حاجیوں کومناسب کونسلر خدمات کرنے کے بالکل پابند ہیں جو مکہ اورجدہ میں ہمارے کونسلر دفاتر کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔ گزشتہ سال ہم نے مختلف اقسام کا کونسلر تعاون فراہم کیا جس میں ہنگامی سفری دستاویز کا اجرا اوربرطانوی حاجیوں کو فوری طبی خدمات بہم پہنچانا شامل تھا.

حاجیوں کو موثر تیاری کرنا چاہئیےجیسے کہ ان کے پاس مناسب سفری دستاویزکاہونا اوراپنے پاسپورٹ اوردیگر اہم دستاویزات کی نقول کی موجودگی یقینی ہونا چاہئیے جوکہ ایک محفوظ اورمشکلات سے پاک حج کے لئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس سال حج پر جانے والوں کا حج پر امن،کامیاب اور باعث اجرہوگا.

حاجیوں کو وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر سفری ہدایات اورحج معلوماتی کتابچے کامطالعہ ضرور کرنا چاہئیے

برطانوی حج کونسلروفد 2013ء

اس سال حج 13 تا18 اکتوبر ہورہا ہے ۔ توقع ہے کہ تقریبا 19000 برطانوی مسلمان اس کی ادائیگی کریں گے۔ برطانوی حج وفد 1999ء سے مکہ میں متعین کیا جاتا رہا ہے.

ہمارا مقصد بدستور ضرورتمندوں کو مناسب تعاون فراہم کرناہے۔گزشتہ سال کونسلر وفد نےبرطانوی حاجیوں کو مختلف خدمات فراہم کیں جن میں:

  • پاسپورٹ گم یا چوری ہوجانے کے بعد ہنگامی سفری دستاویز کی فراہمی؛
  • اسپتال میں داخل حاجیوں کی مدد؛
  • وفات کی صورت میں سوگوارخاندان کے لئےانتظامی اوردفتری سہولیات
  • بد دیانت ٹور آپریٹروں کا شکار ہونے والے برطانوی حاجیوں کو ہدایات کہ وہ ان کے خلاف شکایات کیسے درج کروائیں اور وزارت حج تک ان کے کیس کی رسائی میں مدد.

وزارت خارجہ برطانیہ برطانوی حاجیوں کو 24 گھنٹے ٹیلی فون کی سہولت فراہم کرے گی (سعودی ٹیلی فون نمبر: 268 004 501 00966 ).

مزید معلومات

ملاحظہ کیجئیے سعودی عرب کے لئے سفری ہدایات

ملاحظہ کیجئیے یوکے اور سعودی عرب ویب سائٹ

ٹوئٹر پروزارت خارجہ کی سفری ہدایات @ایف سی او ٹریول اور فیس بک

سینئیر وزیر مملکت برائے وزارت خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی ٹوئٹر پر @سعیدہ وارثی

وزیر مارک سمنز ٹوئٹر پر@مارک سمنز

تصویر: محمود حمز/اے ایف پی/ گیٹی امیجز

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 8 October 2013