خبروں کی کہانی

عالمی یوم نسواں پرسکریٹری خارجہ کا پیغام

فلپ ہیمنڈکا بیان ہے کہ ہمیں خواتین کے عالمی سطح پر حقوق میں اضافے پر خوشی منانا چاہئیے لیکن اس پرمزیدکام بھی کرنا چاہئیے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

عالمی یوم نسواں 2015ء کی آمد سے پہلے سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈنے کہا:

عالمی یوم نسواں پرعورتوں کے حقوق پر دنیا بھرمیں ہونے والی پیش رفت، خاص طور پرتعلیم، روزگار اور طبی دیکھ بھال تک رسائی کے باب میں، خوشی منائی جانی چاہئیے۔ لیکن اس پر مزید بہت کچھ کرنا باقی ہے.

عورتوں کا معاشی اعتبار سے بااختیار ہونا ضروری ہے۔ معاشی مواقع تک مساوی رسائی سے مزید خواتین اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرسکیں گی، اعلی عہدوں تک پہنچ پائیں گی اور اپنے کاروبار چلاسکیں گی۔اس سے آئندہ نسلوں کو ایک زوردار پیغام مل سکے گا اور اقتصادی ترقی میں ان کا نمایاں کردار ہوگا.

دنیا بھر میں حکومتوں اور کمیونٹیوں کو امتیازات کے خاتمے کے لئےمل کرکام کرنا چاہئیے۔ مجھے فخر ہے کہ برطانیہ ان منصوبوں میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہے جو امتیازی قوانین اور خواتین کے باب میں رویوں کو چیلنج کرتے ہیں.

مزیدمعلومات

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 6 March 2015