سکریٹری خارجہ جنگ بندی میں توسیعی مطالبے میں وزرا کے ساتھ شریک
فلپ ہیمنڈ نے 26 جولائی کو لوواں فیبئیس، جان کیری اوریورپ، ترکی اورقطر کے دوسرے وزرا کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی جس میں غزہ میں جاری تشدد پر غورکیا گیا.

میٹنگ کے بعد سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا:
ہم عارضی انسانی فلاحی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں اورمیں امریکی، مصری،قطری اورترکی ساتھیوں کو ان کی ان کوششوں پر مبارکباد دیتے ہیں جو وہ حماس کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کے لئے کررہے ہیں۔ ہم سب متفق ہیں کہ اس جنگ بندی میں توسیع ضروری ہے۔ انسانی صورتحال کا یہ تقاضا ہے، ہر شخص کی خواہش ہے کہ جانوں کا زیاں ختم ہو.
میز کے گرد موجود تمام شراکت داروں نے وضاحت کی کہ وہ اپنی پوری کوششیں کریں گے اورغزہ میں بحران حل ہونے پر اس کی اقتصادی بحالی اورترقی کے لئے تعاون پر تیار ہیں۔ اس حل میں اسرائیل کی سلامتی کی ضروریات کو مدنظررکھاجانا ضروری ہے.
جنگ بندی پر اتفاق بڑی کامیابی ہے کیونکہ دونوں جانب سےپیشگی شرائط اورمطالبے پیش ہورہے ہیں۔ اب ہمیں ضرورت اس بات کی ہے کہ غزہ کی کراسنگز کھولنے،غزہ تک رسائی میں بہتری، وہاں معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے کےفلسطینی عوام کے اور دوسری طرف اسرائیل کے اپنی سلامتی کے تحفظ کے جائزمطالبوں پر توجہ دی جائے۔ ان دونوں کا حصول ایک مسئلہ ہے لیکن جب فریقین ٹھوس مذاکرات کے لئے میز کے گرد جمع ہوں تو ہمیں اسی پر بات کرنا ہے.
اب ہم سب فون کریں گے،اپنے ملکوں میں واپس جائیں گے، مختلف شراکت داروں سے بات کریں گے اور جنگ بندی میں توسیع کے لئے اپنی بہترین کوشش کریں گے۔ان مسائل پر ٹھوس بات چیت ہونا ضروری ہے لیکن اس وقت ایجنڈا یہ ہے کہ جنگ بندی میں غیر مشروط توسیع ہوجائے.
مزید معلومات
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک