پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ ایران جوہری مذاکرات کے لئے ویانا پہنچ گئے

سکریٹری خارجہ ایران جوہری مذاکرات کے لئے ویانا میں ہیں۔ مسائل پیچیدہ اوراب بھی کافی خلا موجود ہیں ۔ کامیابی کے لئے مزید لچک درکار ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا:

میں اپنے فرانسیسی اورامریکی ساتھیوں کے ساتھ یہاں موجود ہوں تاکہ ایرانی مذاکرات میں پیش رفت ہو۔ ہم آج بعد میں وزیر خارجہ محمدظریف سے ملیں گے۔ ہم سب کچھ پیش رفت کے لئے پر عزم ہیں لیکن یہ بڑے مشکل اور ٹیکنیکل اعتبار سے پیچیدہ امور ہیں۔اگر ہمیں پیر کی ڈیڈ لائن سے پہلے معاہدے تک پہچنا ہے تو ایک طویل راستہ طے کرنا ہوگا. میں تفصیل میں نہیں جاوں گا لیکن بات چیت مثبت ہوتی رہی ہے۔ ماحول بڑا دوستانہ ہے۔ یہ واضح لگ رہاہے کہ دونوں جانب معاہدے کے حصول کی کوشش ہے لیکن ہم میں سے کوئی بھی خراب معاہدہ نہیں چاہتااور ہم اس باب میں بالکل واضح ہیں کہ ہمیں ایرانیوں سے مزید لچک درکار ہے۔ اس کے عوض ہم اپنی جانب سے مزید لچک دکھانے کے لئے تیار ہیں۔ لیکن وقت کم ہے۔ ہم ایک ڈیڈ لائن کے قریب ہیں اور میرے خیال میں ہم سب ہی سخت محنت کررہے ہیں کہ بہترین ممکن معاہدہ ہوجائے.

ایران کی جانب سے بھی ایک معاہدے کے حصول کی خواہش واضح نظر آرہی ہے۔ایران کے لئے اس کا عوض زبردست ہوگا۔اس کے منجمد اثاثوں کے بڑے حصے تک اس کی رسائی، دنیا بھر سے دوبارہ کھلی تجارت کی اہلیت اور بین الاقوامی برادری سے تعلقات کی بحالی ۔ لہذا ایران کے لئے میز پر زبردست انعام موجود ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب معاہدہ چاہتے ہیں لیکن ہم سب ہی ان بےحد پیچیدہ امور سے بھی آگاہ ہیں جو یہاں درپیش ہیں.

ہمارے پاس وقت بہت کم ہے۔ ہماری توجہ اس وقت جس پہلوپر ہے وہ معاہدے کے اہم اصولوں پر اتفاق ہے جو اگلے 72 گھنٹوں میں ہونا ہے تاکہ ہم اہم ڈیڈ لائن کو پورا کرسکیں.

مزیدمعلومات

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 21 November 2014