پریس ریلیز

یوم انسانی حقوق 2014ء

برطانیہ آج یوم انسانی حقوق شہری معاشرے کی دنیابھرمیں انسانی حقوق کے لئے اہمیت کی تصدیق نو کے ذریعے منارہا ہے

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

آج کادن اقوام متحدہ یوم انسانی حقوق ہرسال منایا جاتا ہے تاکہ ہمیں یاد رہے کہ عالی اعلامیہ برائے انسانی حقوق وہ مشترکہ معیار ہے جسے ہرملک کو برقراررکھنا ہے.

اس سال وزارت خارجہ اس دن کومناتے ہوئے اس دباؤ پرخصوصی توجہ دے رہی ہے جس کا سامنا ملکوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں شہری حقوق کی تنظیموں کوکرنا پڑرہا ہے۔ دنیا بھر میں شہری حقوق کی تنظیموں پر لاگوہونے والے قوانین کا مسلسل غلط استعمال جمہوریت اور انسانی حقوق کے باب میں برطانیہ کے انداز نظر کے تصوراورروایات کوکمزور کرتا ہے. انسانی حقوق کی وزیر بیرونس جوائس اینلے وزارت خارجہ میں ایک تقریب کی میزبانی کریں گی جس میں ایمنیسٹی انٹرنیشل، ویسٹ منسٹر فاؤنڈیشن برائے جمہوریت کے نمائندوں اورکینیا کے انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن شریک ہونگے۔ اس میں تبادلہ خیال کیاجائے گا کہ ان ملکوں میں ‘شہری معاشرے کے مقام ‘ کا تحفظ کس طرح بہترین اندازمیں ہوسکتا ہے جہاں اسے خطرہ لاحق ہے.

وزارت خارجہ کا یوتھ انسپائریشن گروپ اس تقریب میں سماجی میڈیا کے ایک مقابلے کے ساتھ کرے گا جس میں اس سوال کا جواب مانگا جارہاہے کہ ‘انسانی حقوق کے لئے شہری معاشرہ کیوں اہم ہے؟

یوم انسانی حقوق پربات کرتے ہوئے سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا:

یوم انسانی حقوق پرہم دنیاکی تمام حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کے فروغ اور دفاع کے لئے شہری معاشرے کے کردار کی سرپرستی کے لئے مزید اقدامات کریں. مضبوط شہری معاشرہ تنظیموں کی حامل ریاستیں زیادہ مستحکم، زیادہ خوشحال اوربہترپڑوسی ہیں۔ شہری معاشرہ انسانی حقوق کے تحفظ اورفروغ میں بدستوراہم کردارادا کررہا ہےاور وہ شہریوں کو اپنی حکومتوں کو جوابدہ بنانے کے لئے تیار کررہا ہے.

انسانی حقوق کی وزیربیرونس جوائس اینلے نے کہا:

بیرون ملک انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کی ہماری ذمےداری ہمارے مفاد کے لئےلازمی ہے کیونکہ یہ حقوق بین الاقوامی امن، سلامتی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اوریہ سب برطانیہ کے مفادمیں ہیں۔

برطانیہ شہری معاشرے کے ساتھ مل کرتعصب، تشدد اورہراسانی سے فرد کے بچاؤ کے لئےکام کرنے اوران افراد کے لئے آواز بلند کرنےکا عزم رکھتی ہے جو خود ایسا نہیں کر سکتے.

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ

بیرونس جوائس اینلے ٹوئٹر پر @جوائس اینلے

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 10 December 2014