پریس ریلیز

وزیر برائے وزارت خارجہ کاایران سے انسانی حقوق کی بہتری کا مطالبہ

وزارت خارجہ کے وزیر ہیو رابرٹسن نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

ہیو رابرٹسن نے کہا:

میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی کمیٹی سوئم کی کل کی قرارداد کا خیرمقدم کرتا ہوں جو ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں ہے۔ یہ مسلسل دسواں سال ہے کہ کمیٹی سوئم نے ایران میں انسانی حقوق کی حمایت میں قرارداد پاس کی ہےاوریہ عالمی برادری کی طرف سے واضح بیان ہے کہ ایران میں صورتحال بدستورناقابل قبول ہے.

کم از کم 270 افرادکو 2013ء میں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سزائےموت دی گئی اورمذہبی اورنسلی اقلیتوں کو ایذا دہی کا سلسلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق ایران میں دنیا کے کسی اور ملک کے مقابلے میں کہیں زیادہ صحافی زیر حراست ہیں۔ حسن روحانی کے انتخاب کے بعد حال میں ایران میں کئے گئےمثبت اقدامات کے باوجود جیسے کہ 18 ستمبر کو کئی سیاسی قیدیوں کی رہائی، اب بھی کئی سرگرم سیاسی افراد قیدمیں ہیں۔ دو مرکزی مخالف رہنما اب تک 1000 دن سے زائد مدت گھر میں نظر بندی یا حراست بھگت چکے ہیں.

میں ایران میں انسانی حقوق کے چند سنگین مسائل کے بارے میں صدر حسن روحانی کے وعدوں کا خیر مقدم کرتا ہوں لیکن صرف حقیقی اقدام ہی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ برطانیہ بدستورایران سے مطالبہ کرتا رہے گاکہ وہ اپنی عالمی ذمے داریوں کا پاس کرے اور تمام شہریوں کے انسانی حقوق بہتر بنائے.

مزید معلومات

ہیو رابرٹسن ٹوئٹر پر @HughRobertsonMP

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 20 November 2013